غیر سیاسی

بھائی اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے ایمان، اخلاق اور عمل میں استقامت عطا فرمائے! اسلام میں موسیقی مکمل حرام نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف گلوکار عبداللہ قریشی نے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے آن لائن پلیٹ فارم انسٹاگرام سے چند روز پہلے اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام میں گلوکاری کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر اور فیس بک پر عبداللہ قریشی کے اس اقدام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں موسیقی مکمل حرام نہیں! جس...
مصر میں دوسری شادی کرنے پر بیوی نے شوہر کو عمارت کی پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں ایک مصری خاتون نے اپنے خاندان کے افراد کی مدد سے فارماسسٹ شوہر کو دوسری شادی کرنے پر پانچویں منزل کی بالکونی سے نیچے پھینک کر قتل کر دیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص بیرون ملک کام کرتا تھا اور چھٹیاں گزارنے واپس مصر آیا تھا۔ شوہر کی دوسری شادی کا معلوم ہونے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہوا، تاہم بیوی نے اپنے والد، بھائیوں اور کچھ رشتے داروں کو...
ملک بھر میں سیلاب نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر وسیع پیمانے پر تباہی مچائی، سوات اور نوشہرہ میں سیلابی ریلوں نے نظام زندگی زندگی درہم برہم کردیا تھا، ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی مایوس ہوگئے تھے، لیکن اب خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔ محکمہ سیاحت کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کی حسین وادیوں اور دلکشن نظاروں سے لطف اندوز ہونے کیلیے ایک دن میں 23 ہزار ملکی اور 63 غیر ملکی سیاحوں نے صوبے کا رخ کیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبے کے خوبصورت مقامات پر ایک دن میں میں 62غیر ملکی...
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایف آئی اے کی جانب سے وطن واپسی کے موقع پر گرفتاری عمل میں نا لانے پر سرنڈر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وطن واپسی اور ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکنےکیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، سندھ ہائی کورٹ میں اس حوالے سےحریم شاہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس کے کے آغا نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر حریم شاہ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اورانہوں نے موقف اپنایا کہ حریم شاہ نے تین اکتوبر کو وطن واپس آنا ہے، لہذا ایف آئی اے کو ان کی گرفتاری...
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹر میں ٹک ٹاکر کی انٹری، چیئرمین پی سی بی کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو بنا کر وائرل کردی۔ تفصیلات کے مطابق علی فیضان نامی ٹک ٹاکر نے لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈکوارٹرز میں گھس کر چیئرمین پی سی بی کے کمرے تک رسائی حاصل کر لی ہے،ٹک ٹاکرنے چیئرمین پی سی بی کی کرسی پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی اور اسے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ اکاؤنٹس سے شیئر کردی جس کے بعد پی سی بی سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی کے تمام ڈیپارٹمنٹس تک رسائی سے بورڈ...
اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کی تیاری کے سلسلے میں مشین کوڈیفیکیش کا منصوبہ بری طرح ناکام ہوگیا، بورڈ انتظامیہ انٹر سال دوئم پری انجینیئرنگ اور پری میڈیکل کی لاکھوں امتحانی کاپیوں کی جانچ سے قبل ماضی کی طرح مینوول کوڈیفیکیش ہی کرالی گئی ہے۔ اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 1 کروڑ روپے سے زائد رقم سے 2 کوڈیفیکیش مشینیں خریدی تھیں جبکہ امتحانی کاپیوں کی جانچ کے لیے “او ایم آر آپٹیکل مارک ریڈنگ کے تحت کمپیوٹرائز اسکینگ یا چیکنگ مشینیں بھی خریدی گئی تھیں،رواں...
کورونا وبا کے دوران بیت اللہ اور مسجد نبویﷺ میں حاضری کے خواہشمند عاشقان رسول پابندیوں کے باعث بے چین تھے۔ اب ان زیارات کیلئے بیتاب مسلمانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ وہ یہ سہولت اب اپنے موبائل فون پر گھر بیٹھے حاصل کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پہلے اس تشنگی کو دور کرنے کے لیے دو سال قبل وحی نامی ایک ایپ لانچ کی گئی تھی۔ اس ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے خانہ کعبہ کی زیارت کرسکتے ہیں۔ اس کو مزید اپڈیٹ کیا گیا جس سے ورچوئل گلاسز کے استعمال سے ایسا محسوس ہوتا جیسے مسجد الحرام میں چہل قدمی کر رہے ہوں۔ اس...
کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان چوتھے ٹی 20 میچ میں جعلی ٹکٹس کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے،پولیس نے جعلی ٹکٹس فروخت کرنےو الے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین آج چوتھا ٹی 20 میچ کھیلا گیا، تاہم میچ سے قبل اسٹیڈیم کے گیٹ پرآنے والے متعدد شائقین کے پاس جعلی ٹکٹس دیکھے گئے۔ ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق جعلی ٹکٹس دکھاکر اسٹیڈیم کے اندر جانے کی کوشش کرنے والے شائقین کی تعداد درجن سے بھی زیادہ تھی، جب ان...
بچپن میں ہر کوئی اپنے اسکول میں اساتذہ کو پسند کرتا ہے یا ان سے شادی کی خواہش رکھتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ معروف گلوگار ابرار الحق بھی انہی بچوں میں سے ایک ہیں جن کی خواہش کسی عام بچے سے الگ نہیں تھی۔ جی ہاں پاکستان کے نامور گلوکار ابرار الحق نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی محبت بچپن میں اپنی اسکول پرنسپل سے ہوئی تھی،نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ابرار الحق ماضی کے لمحات شیئر کیے۔ ابرار الحق نے بتایا کہ انہیں پہلی بار اپنے اسکول میں اپنی پرنسپل کے ساتھ محبت ہوئی تھی، ان کے والد اور پرنسپل...
پاکستان کی معروف اداکارہ ماڈل اور وی لاگر فضا علی نے اپنی زندگی سے متعلق اہم انکشاف کردیا، عیش اور آسائش کے ساتھ دنیا کے سامنے زندگی گزارنے والی فضا علی نے ماضی کی تلخ حقیقت بتادی۔ فضا علی نے بتایا کہ ایک دور میں ان کے گھر کے حالات اتنے خراب تھے کہ وہ نئے کپڑے خریدنے کے بجائے لنڈے کے استعمال شدہ کپڑے خرید کر پہنا کرتی تھیں۔ فضا علی نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ کیریئر کے آغاز میں انہوں نے بےحد مشکل وقت گزارا،بڑی مشکل سے انہوں نے پیسے جوڑ کر 18 لاکھ کا ایک فلیٹ خریدا اس سے قبل وہ...
پشاور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی جوڑے نے مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کو خوبصورت پشاوری ٹوپی کا تحفہ دیدیا۔ مشہور امریکی جج فرینک کیپریو کی عدالت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آنے والے پاکستانی جوڑے نے انہیں خصوصی تحفہ دیدیا۔ تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کے مشہور چینل کاؤٹ ان پروویڈنس کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ویڈیو ایک پاکستانی جواد عمار کی ہےجسے خود ویڈیو کے آغاز میں ایک فخر پاکستان کا لقب دیا گیا تھا۔ اس ویڈیو میں جواد عمار اور ان کی اہلیہ کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر...
پاکستان کی مشہور سوشل میڈیا ماڈل اور میزبان متھیرا نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی ایک منافق انسان ہیں۔ مشہور فوٹوشیئرنگ موبائل اپیلیکیشن انسٹاگرام پر تنازعات کا شکار رہنے والی میزبان متھیرا نے نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالب علم ملالہ یوسف زئی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بین الاقوامی شخصیات کے ساتھ کھنچوائی گئی تصاویر شیئر کیں۔ متھیرا نے ان تصاویر پر ردعمل دیتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کو ایک منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ کوصرف بین الاقوامی فنکاروں کے ساتھ تصاویر...
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ کم عمری کی شادی سے ماں اور بچے کی صحت کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق علامہ طاہر اشرفی نے کہا اسلامی نظریاتی کونسل کم عمری کی شادی کی روک تھام پر کام کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے کراچی میں کمسنی کی شادی اور صحت کے مسائل سے متعلق قومی مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ علامہ طاہر اشرفی نے تقریب سے خطاب میں کہا کم عمری کی شادی سے بچے اور ماں کی صحت پر بھی اثر پڑتا ہے، شادی کے حوالے سے اسلام نے...
معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہبازشگری کے درمیان رشتہ ختم ہوا تو دونوں پاکستانی میڈیا کی سرخیوں میں آ گئے۔ آئمہ بیگ نے شہبازشگری کے ساتھ لی گئی تمام تصاویر بھی سوشل میڈیا سے ہٹا دیں اور خاموشی اختیار کر لی۔ آئمہ بیگ کی خاموشی نے کئی سوالوں کو جنم دیا اور لوگ اس پر باتیں کرنے لگے۔ اس رشتے کے ختم ہونے میں کونسے عوامل کارفرما رہے ہیں اس بارے میں پہلے تو کچھ واضح نہیں تھا مگر اب ایک برطانوی ماڈل طلولامائر نے آئمہ بیگ پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں جس سے معاملہ واضح ہو رہا ہے۔...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے دریا میں پلاسٹک کی تھیلیاں پھینکنے کی اپنی غلطی کو تسلیم کرنے کے بعد اس غلطی کو سدھارنے کیلئے سڑکوں کی صفائی شروع کر دی۔ ریشم نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو سڑک کی صفائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے اس اقدام کو نہ صرف مداح بلکہ شوبز ستاروں نے بھی سراہا۔ CisMuphNOjy ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ریشم نے کیپشن میں لکھا "گزشتہ دنوں مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جس پر ہر ایک اور خاص طور پر اپنے خیر خواہوں کا شکریہ ادا...
زمبابوے کے معروف مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک پاکستان کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ مفتی مینک نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی دورہ پاکستان کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں فنڈز اکھٹا کرتے اور اپنی این جی او (عبداللہ) کے تحت سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ Cisrnk1PK7v انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا "سب کچھ تباہ ہے! پاکستان کو ہماری ضرورت ہے! پاکستان اس وقت ناقابل تصور صورتحال میں گھرا ہوا ہے"۔ Cis9CKQK6zZ اس سے قبل انہوں نے پاکستان میں...
ہر دل عزیز ہمایوں سعید کی اداکاری کی سب ہی تعریف کرتے ہیں، شاید ہی انڈسٹری یا ناظرین میں کوئی ایسا ہو جو ہمایوں سعید کیخلاف بیان دیتا ہوں ، لیکن ہمایوں سعید سینیئر اداکار فردوس جمال کو بالکل پسند نہیں، جی ہاں پاکستان کے معروف سینئر اداکار فردوس جمال نے اداکارہ ماہرہ خان کے بعد ہمایوں سعید پر کڑی تنقید کردی۔ فرودس جمال کی نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو کی ایک اور کلپ وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ اداکاروں کو ان کی اداکاری کی صلاحیت کے اعتبار سے نمبر دے رہے ہیں،اداکار فیصل قریشی کا نام لیے جانے...
میرے پاس تم ہو جیسے بہترین ڈرامے کے مصنف خلیل الرحمان قمر ایک مقبول پاکستانی مصنف ہیں جنہیں ہمیشہ اپنے بیانات کے بعد مختلف تنازعات کا سامنا رہتا ہے۔ اس مرتبہ وہ ایک خاتون کے ساتھ لیک مبینہ آڈیو کال کی وجہ سے سرخیوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں جس میں وہ ایک خاتون کو شوہر سے چھپ کر اُن سے ملنے آنے اور تصاویر بھیجنے کی بات کر تے سنائی دیئے۔ خلیل الرحمان قمر نے اس حوالے سے ایک آن لائن پلیٹ فارم سے بات کی ہے اور اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آڈیو کال میں جو ان کی آواز ہے وہ ٹھیک ہے...
اروشی مہربانی کرکے ہمارے لڑکے چھوڑ دو، ابرارالحق بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا کو بولر نسیم شاہ کی انسٹاگرام پر اسٹوری لگانا بڑا مہنگا پڑا، پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق بھی اروشی پر تنقید کرنے لگے۔ ایک انٹرویو کے دوران صحافی نے بتایا کہ نسیم شاہ کے لیے تو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری بھی لگا دی،جس پر ابرارالحق کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ نوجوان سا ہے ابھی بچہ ہے، بھارتی اداکارہ سے درخواست ہے کہ آپ کی مہربانی ہمارے لڑکے چھوڑ دو۔ ابرار الحق نے مزید کہا کہ بابر...
مشہور ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ترک اداکار کلل آل سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق ترک ویب سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمان الپ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کلل آل امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان پہنچے اورانہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انسٹاگرام پر کلل آل نے اپنی مصروفیات سے متعلق ویڈیوز اورتصاویر شیئرکرتےہوئے بتایا کہ وہ ترجی سے کراچی پہنچےہیں جہاں سے وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔...

Back
Top