غیر سیاسی

ضلع شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں اسسٹنٹ کمشنر مسعود بجارانی نے سیلاب متاثرہ خاتون کی مدد کی تو بوڑھی اماں نے خوش ہو کر دعا دی کہ اللہ کرے تم کلرک بن جاؤ۔ سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقے کی رہائشی معمر خاتون نے اسسٹنٹ کمشنر کے توسط سے اپنا مسئلہ ہونے پر خوش ہو کر اے سی کو دعا دی کہ اللہ کرے تم کلرک بن جاؤ، تمام معاملے کی ویڈیو بن گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور دفتر میں موجود دیگر لوگوں ہو ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ معمر خاتون نے اپنے مسئلے کے حل پر خوش ہو کر اسسٹنٹ کمشنر کی کامیابی کیلئے دعا...
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک 19 میں واقع الزہرہ بحالی سینٹر کے 34 نفسیاتی مریض عملے کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے۔ شارع نور جہاں تھانے کے ایس ایچ او غلام نبی آفریدی نے سما کو بتایا کہ بحالی مرکز کے تقریباً 30 سے زائد مریض سکیورٹی گارڈز کو یرغمال بنا کر سے فرار ہو گئے۔ غلام نبی آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کو واقعے کا علم اس وقت ہوا جب ایک شخص نے تھانے میں آکر شکایت کی کہ کچھ لوگوں نے اس کی گاڑی چوری کر لی ہے، جو مذکورہ اسپتال کے ساتھ واقع اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی۔ پولیس کے مطابق...
دونوں مسافروں کو اے ایس ایف کا عملہ کنٹرول روم لے گیا اور پوچھ گچھ کی گئی اور دونوں سے معافی نامہ لکھوانے کے بعد رہا کر دیا گیا۔ ضلع بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے طیارے میں سوار 2مسافروں کے درمیان سیٹ پر گرما گرما بحث کے بعد جھگڑا ہو گیا، جھگڑے کے دوران دونوں مسافروں کی طرف سے مکوں کو آزادانہ استعمال کیا گیا جبکہ دیگر مسافر خود کو اور بچوں کو بچا رہے تھے۔ طیارے میں موجود ایک مسافر نے ویڈیو بنا لی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو...
مشہور پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے ٹویٹر صارف میجر(ر) عادل راجا کی جانب سے عائد مبینہ الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں بیان واپس لینے اور معافی کیلئے تین دن کا وقت دیدیا ہے۔ انسٹاگرام پر اپنے بیان میں کبری خان نے میجر (ر) عادل راجا کی جانب سے سابق آرمی چیف اور چند اداکاراؤں کے حوالے سے عائد الزامات پر ردعمل دیا اور کہا کہ شروع میں تو میں خاموش تھی کہ ایک جعلی ویڈیو میرا کیا بگاڑ سکتی ہے مگر برداشت کی بھی حد ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ کوئی مجھ پر بیٹھے بٹھائے...
کوئٹہ کے رہائشی ایک شخص کے گھر 60ویں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جان محمد نامی شخص بچوں کی سنچری مکمل کرنے کا خواہش مند ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے رہائشی جان محمد کے ہاں نئے سال پر بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کےبعد اس کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 تک پہنچ گئی ہے، جان محمد کے بچوں میں سے 5 بچے فوت ہوگئے جبکہ 55 حیات اور صحت مند ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جان محمد نے تین شادیاں کررکھی ہیں اور پیشے کے اعتبار سے وہ کوالیفائیڈ میڈیکل پریکٹیشنر اور سائیڈ بزنس چلاتے ہیں،ان کی رہائش کوئٹہ کے...
ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی نئے سال کے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ کے بعد اُن کی شعیب ملک سے علیحدگی کی افواہہیں مزید زور پکڑ گئیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان 2022 میں طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ ایک ویب چینل کیلئے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔ تاہم اب اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی سیلفیاں شیئر کی ہیں جس میں ان کے ساتھ...
پاکستانی فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ" بھارت میں ریلیز کیلئے تیار ہے، یہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے کے بعد بھارت میں تھیٹر میں ریلیز ہونے والی پاکستان کی پہلی فلم ہو گی۔ اِن آکس لیژر لمیٹڈ کے چیف پروگرامنگ آفیسر راجیندر سنگھ جیالا کا کہنا ہے کہ اسے پنجاب اور دہلی کے ان آکس کےچند سینما گھروں میں لگایا جائیگا جہاں پنجابی لوگ رہتے ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق ملٹی پلیکس چین پی وی آر سینماز نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام پیج پر ریلیز کا اعلان کیا تھا لیکن جلد ہی اس اعلان کو ڈیلیٹ کر دیا گیا۔...
کمسن بچی کے چچا نے فون پر اطلاع دی کہ اس کی 3 سالہ بھتیجی لاپتہ ہے، پولیس نے رپورٹ درج کر کے رات گئے تک بچی کو تلاش کیا لیکن نہ ملی۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے تھانہ بصیر پور کی حدود سے کمسن بچی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہو نجی ٹی وی چینل اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق 3 سالہ بچی آصفہ عرف مانو کے قاتل کوئی اور نہیں بلکہ اس کے سگے ماں باپ تھے جنہوں نے بدلے کی آگ میں دیورانی کو پھنسانے کے لیے اپنی کمسن بچی کا سفاکیت کے ساتھ گلا گھوٹ کر قتل کر دیا تھا جس کا اعتراف...
اداکارہ صبا فیصل نے حالیہ دنوں میں بیٹے اور بہو کیخلاف ویڈیوز شیئر کی تھیں، جس میں انہوں نے بہو کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد میں ویڈیوز بھی ڈیلٹ کردی تھیں اور اب انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہیں ویڈیوز شیئر ہی نہیں کرنی چاہئیں تھیں۔ سینئر اداکارہ صبا فیصل کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر بیٹے اور بہو کے خلاف ویڈیو پوسٹ کرنے پر پچھتاوا ہے،صبا فیصل نے اپنی نجی زندگی کے معاملات سوشل میڈیا پر لانے سے متعلق انٹرویو میں اپنی غلطی مان لی ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ نازک مرحلہ تھا...
پاکستان کی معروف شیف شیرین انور کو کراچی کے علاقے طارق روڈ پر لوٹ لیا گیا,شیف شیرین جارہیں تھیں کہ طارق روڈ پر شیرین انور کو نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ لیا شیف شیرین انور نے بتایا کہ وہ ایک ہفتے قبل کسی کام کے سلسلے میں طارق روڈ گئیں تھی جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے ان سے اسلحے کے زور پر موبائل فون اور جیولری چھین لی اور فرار ہو گئے۔ شیرین انور نے بتایا کہ ڈکیتوں نے انہیں تین تھپڑ مارے دھمکیاں بھی دیں, شییف نے کہا کہ انہوں نےواقعے کے بعد مقدمہ اس لئے درج نہیں کروایا کیوں کہ وہ خوفزدہ تھیں...
بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے بعد اب پاکستانی ماڈل نے بھی برہنہ فوٹ شوٹ کروایا ہے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ رواں ماہ جولائی میں بالی ووڈ سپر اسٹار رنویر سنگھ نے ایک میگزین کے سرورق کیلیے نازیبا فوٹ شوٹ کروایا تھا جس کے بعد یہ معاملہ بھارت میں قومی سطح پر اٹھا اور پھر اداکار کے خلاف قانونی کارروائی کیلیے شکایت بھی درج کرائی گئی۔ رنویر سنگھ کا فوٹو شوٹ پہلا موقع تھا جب کسی مرد اداکار نے کپڑوں کے بغیر اپنے جسم کی نمائش کی اور تصاویر بنوائیں۔ اب پاکستانی ماڈل ایمل خان نے بھی...
"پری زاد" نے پراسرار درخت سے آنے والی خوفناک آوازوں کی ویڈیو شیئر کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ جو آواز سن رہے ہیں وہ سوراخ کے اندر سے آرہی ہے، جو کچھ آپ نے دیکھا اور سنا ہے اس میں کچھ بھی جھوٹ نہیں! تفصیلات کے مطابق ہم ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے "پری زاد" کے مرکزی کردار ومعروف پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے ہائیکنگ کرتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ BwQ8Lf1HKvj سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسلام آباد ٹریل 5 پر ہائیکنگ کرتے ہوئے ایک پراسرار درخت کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا...
پاکستانی فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار شان شاہد نے بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کی وجہ بتادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اداکار شان شاہد نےنجی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے شوبز انڈسٹری سمیت دیگر معاشرتی امور پر بھی کھل کر گفتگو کی، اس موقع پر انہوں نے بڑھتی ہوئی طلاق کی شرح کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ ایسے فعلوں سے زندگی پر کیسا اثر پڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں لوگ محبت کےخیال سے پیار کرتے ہیں اور بہت جلدی عشق میں مبتلا ہوجاتے ہیں،ہمیں سمجھنا چاہیے، جلد بازی میں...
بھارتی انتہا پسندوں نے اپنے ملک میں پاکستانی فلم"مولا جٹ" ریلیز ہونے پر بھارتی شہریوں کو کھلی دھمکی دیدی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی بلاک بسٹر فلم " دی لیجنڈ آف مولا جٹ" کے بھارت میں ریلیز کی خبریں گردش میں آتے ہی انتہا پسند ہندوں کے تن بدن میں آگ بھڑک اٹھی ہے، نفرت کی آگ میں جلتے انتہا پسند ہندوں نے اس فلم کی ریلیز پر دھمکی آمیز بیانات جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ ایسا ہی ایک بیان شدت پسند سیاسی جماعت کے سے تعلق رکھنے والے وزیر امیہ کھوپکر نے دیا اور اپنی ٹویٹ میں کہا کہ بھارت...
2017ء میں ملک بھر میں ہونے والی مردم شماری کے دوران عبدالمجید مینگل کا نام میڈیا پر سامنے آیا تھا اور ان کے انٹرویوز بھی نشر ہوئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق میں بلوچستان کے علاقے نوشکی سے تعلق رکھنے والے 54 بچوں کے والد عبدالمجید مینگل کا حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال ہو گیا ہے جس پر ان کے بچے اور بیگمات غم سے نڈھال ہیں، چھوٹے بچے اپنے والد کو یاد کرکے روتے رہے۔ عبدالمجید مینگل کو کلی مینگل قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ہے، ان کی نماز جنازہ میں عزیز واقارب کے علاوہ بڑی تعداد اہل علاقہ نے...
لاہور کی مقامی عدالت نے مینار پاکستان پارک میں گزشتہ برس 14 اگست کو خاتون ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کیس میں سوشل میڈیا اسٹار عائشہ اکرم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے مینار پاکستان میں بدسلوکی کیس کی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے بطور گواہ پیش نہ ہونے پر عاٸشہ اکرم کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے اور متعلقہ ایس ایچ او کو خاتون سمیت دیگر گواہوں کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا۔ اپنے تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ مدعیہ سمیت...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنے بیٹے اور بہو سے اعلان لاتعلقی کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور اپنے مداحوں سے اس معاملے پر مزید تبصرے نہ کرنے کی درخواست کردی ہے۔بیٹے کا بھی والدہ اور بیوی کے دفاع میں ردعمل سامنے آگیا سماجی رابطے کی موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر صبا فیصل نے اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں وہ اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین سے مخاطب تھیں، صبا فیصل نے کہا کہ رشتے ہار جیت سے نہیں بنتے بلکہ یہ دلوں کے رشتےہوتے ہیں جو دلوں سے ہی بنتے ہیں ، رشتوں میں...
سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے بہو اور بیٹے سے لا تعلقی کا اعلان کردیا ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں صبا فیصل نے اپنے بیٹے سلمان فیصل اور بہو نیہا سے تعلق ختم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ صبا فیصل نے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کی،اداکارہ نے کہا جب کسی خاندان میں نیہا جیسی منفی عورت آجاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں پچھلے چار سال سے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں، میں یہ ہی سوچتی رہی کہ بیٹا ایسی عورت کے ساتھ کیسے زندگی گزارے گا، میں زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤں گی لیکن آپ لوگ اس ویڈیو سے...
ٹیسٹی یوکے کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم پر دنیا بھر سے مختلف انواع و اقسام کے مزیدار کھانوں اور پکوانوں کی ترکیب اور بنانے کا طریقہ بتایا جاتا ہے جسے برطانیہ میں لوگ بڑے شوق سے دیکھتے اور بناتے ہیں۔ اس نے حال ہی میں قورمے کی ریسپی شیئر کی جو کہ روایتی قورمے سے بالکل مختلف اور برعکس تھی۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا کہ مرغی کے گوشت کے ساتھ ٹماٹر، چاول اور دیگر ایسے اجزا ڈالے گئے جو کہ عام طور پر قورمے کا حصہ نہیں ہوتے۔ اس پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا ہو گیا جس میں برصغیر بالخصوص...
ماضی کی گلوکارہ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ آج کل مرد عورتوں کی نقل کر رہے ہیں اور عورتیں رقص کر کے مشہور ہو رہی ہیں۔ معروف اینکر وسیم بادامی کے ساتھ ایک انٹرویو میں رابی پیرزادہ نے ڈانسنگ ویڈیوز کے ذریعے سوشل میڈیا پر لوگوں کے وائرل ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت معاشرہ تنزلی کی طرف گامزن ہیں کیونکہ ہم ایسے مردوں کو آئیڈیل بنا رہے ہیں جو خواتین کی نقل کرتے ہیں اور خواتین رقص کرکے مشہور ہو رہی ہیں۔ رابی پیرزادہ نے کہا کہ جو چیزیں ہمیں نہیں کرنی چاہیے اور جو...

Back
Top