غیر سیاسی

سوشل میڈیا صارفین کے سعیدہ امتیاز کی موت کو پبلسٹی سٹنٹ قرار دینے پر اداکارہ مشتعل۔۔اپنے قریبی لوگوں کی قدر کرنی چاہیے یہ ان کے مرنے کے بعد رونے سے بہتر ہے: سعیدہ امتیاز سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی زندگی پر بننے والی فلم "کپتان" میں جمائما کا کردار ادا کرنے والی اماراتی نژادمعروف پاکستانی اداکارہ سعیدہ امتیاز کے سوشل میڈیا اکائونٹس سے ان کے انتقال کی خبر شیئر کی گئی تھی جس سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔ سعیدہ امتیاز کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ سے ان کے انتقال...
دبئی میں ایک مشہور ٹک ٹاکر نےاذان کی آواز سے متاثر ہوکر اسلام قبول کرلیا ہے۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر فیونا نے اذان کی آواز سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا، 8 لاکھ ٹک ٹاکر فالورز رکھنے والی فیونا رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئیں۔ انہوں نے رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر ستوا میں کلمہ پڑھنے کے بعد اپنے لیے 'زینت' نام کا انتخاب کیا۔ ایک انٹرویو میں نومسلم زینب کا کہنا تھا کہ میں تقریبا 8 سال سے بھی زائد...
اماراتی نژاد امریکی و پاکستانی معروف اداکارہ اور سپر ماڈل سعیدہ امتیاز کے انتقال کی خبر کا ڈراپ سین ہوگیا اور حقیقت سامنے آگئی۔ اداکارہ سعیدہ امتیاز کے منیجر نے انکے سوشل میڈیا سے انتقال کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ہیکرز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ اداکارہ کے منیجر نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعیدہ امتیاز خیریت سے ہیں اور اُن کے انتقال کی جھوٹی خبر اکاؤنٹ ہیک ہونے کی وجہ سے پوسٹ ہوئی تھی، سعیدہ امتیاز خیریت سے اپنے لاہور والے گھر میں موجود ہیں ۔ اداکارہ کے لیگل...
برطانیہ میں نشے کے عادی والدین اپنے 10 ماہ کے بچے کو وحشیانہ تشدد کر کے قتل پر مجرم قرار دے دیئے گئے، مقامی عدالت نے والدین نے مجرم قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق والدین نے اپنے بچے کو دسمبر 2020 میں قتل کیا تھا جس کے بعد کیس کی سماعت ہوئی اور اب عدالت نے 30 سالہ اسٹیفن بوڈن اور 22 سالہ شینن مارسڈن کو اپنے چھوٹے بچے فنلے بوڈن کے وحشیانہ قتل کا مجرم قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق بچے کی موت کے بعد تحقیقات سے معلوم ہوا کہ بچے کو اس وحشیانہ تشدد کے باعث 57 فریکچر ہوئے اور 71 چوٹیں آئی...
کراچی چڑیا گھر میں ہتھنی نورجہاں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، نورجہاں چلنے سے بھی قاصر ہے، جبکہ جمعرات کے روز خالی تالاب میں گرنے کے بعد نورجہاں کی حالت مزید خراب ہوگئی،جے ایف کے اینیمل اینڈ ریسکیو شیلٹر کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں کراچی کے چڑیا گھرمیں موجود 17 سالہ نورجہاں کو تقریباً بےجان حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیوز کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین اور مشہور شخصیات نے ہتھنی کی حالت دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا،گلوکارہ نتاشا بیگ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پرطنزاً لکھا نور جہاں...
پشاور میں ایک گھر کی کھدائی کے دوران نیچے سے دومنزلہ گھر نکل آیا ہے، محکمہ آثار قدیمہ نے موقع پر پہنچ کر عمارت کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ انوکھا واقعہ پشاور کے اندرون شہر سرکی گیٹ کےعلاقے میں اس وقت سامنےآیا جب ایک گھر کی تعمیر نو کیلئے بنیادیں کھودی جارہی تھیں کہ اچانک نیچے سےایک عمارت نکلنا شرو ع ہوئی، جب مزید کھدائی کی گئی تو نیچے پورا ایک دو منزلہ گھر برآمد ہوا۔ محکمہ آثار قدیمہ نے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر علاقے میں پہنچ کر عمارت کو اپنے قبضے میں لیا ، آثار قدیمہ کی...
پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل عائشہ عمر نے بدسلوکی اور تشدد کرنیکے کے حوالے سے سابقہ منگیتر سے متعلق اہم وضاحت کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بدسلوکی کرنے والے جس شخص کے بارے میں بات کی تھی وہ سکندر رضوی نہیں ہے، درحقیقت وہ ہمارے ایک فیملی فرینڈ کا بیٹا تھا جس کا میڈیا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اپنے تمام فینز سے گذارش ہےکہ اس معاملے میں سکندر رضوی اور ان کے اہلخانہ...
معروف مزاحیہ یوٹیوبر نادر علی کی یوٹیوب سے آمدنی کا راز کھول دیا۔۔آپ کیا دکھانا چاہ رہے ہیں؟ اور عوام کیا دیکھنا چاہتی ہے یہ دونوں الگ الگ چیزیں ہیں: نادر علی آن لائن پلیٹ فارم اردو فلکس پر سابق فاسٹ بائولر قومی کرکٹ ٹیم شعیب اختر کے شو میں یوٹیوب پر P4Pakao کے نام سے شو کرنے والے معروف کامیڈین نادر علی نے شرکت کی۔ شعیب اختر نے یوٹیوبر نادر علی سے کہا آپ اب تقریباً یوٹیوب سے 6 سے 7 کروڑ روپے ماہانہ کما رہے ہیں جس کا ہم نے اپنے ذرائع سے پتا لگایا ہے جس پر نادر علی نے کہا آپ 6 سے 7...
پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع خان کے سگےبھائی جنید سمیع خان نے سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے اپنے ہی بھائی کو کینسر قرار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنید سمیع خان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان عدنان سمیع خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عدنان سمیع خان برطانیہ میں نہیں بلکہ 15 اگست 1969 کو پاکستان کے شہر راولپنڈی میں پیدا ہوئے، ہماری والدہ پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق پنجاب کے شہر سرگودھا سے ہے۔ جنید سمیع خان نے مزید کہا کہ عدنان سمیع او لیولز میں ناکام رہے تھے ،...
سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم سعودی میڈیا کے مطابق پاکستانی شہری نے رمضان المبارک میں ایک نئی مثال قائم کردی۔ محنت کش پاکستانی ایک نانبائی ہے اور روٹیاں فروخت کرکے اپنا اور اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے ۔۔ یہ پاکستانی نانبائی گزشتہ 32 سالوں سے ہر رمضان المبارک میں مفت روٹیاں فراہم کرتا ہے۔ اس کے لیے وہ اپنی آمدن سے حصہ نکالتا ہے جب کہ مخیر حضرات بھی اس کار خیر میں شریک ہوتے ہیں۔ پاکستانی نانبائی نے عرب میڈیا گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ 32 سال...
سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کی پینٹنگ فروخت کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر اپیل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے بنائی مریم نواز شریف کی پینٹنگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس پینٹنگ کو بنائے دو سال ہوگئے مگر کسی نے آج تک اس پینٹنگ کو کسی نے نہیں خریدا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جب جب عمران خان صاحب کا اسکیچ بناتی ہوں وہ فوراسیل ہوجاتا ہے، مجھے ان پینٹنگز کو فروخت کرکے غریب گھرانوں کی مدد کرنی...
مقدس مقامات پر قدم رکھ کر دنیا کے بوجھ کو اپنے کندھوں سے اترنے ہوئے محسوس کرنا ناقابل بیان ہے: معروف گلوکار ماہ رمضان المبارک کے آغاز پر گلوکار علی ظفر نے معروف محقق، ادیب ، شاعرپروفیسر اقبال عظیم کی تحریر کردہ مشہور نعت رسول کریمؐ "فاصلوں کو تکلف ہے ہم سے اگر" کو اپنی آواز میں پیش کر دیا۔ علی ظفر نے نعت رسول کریمؐ کی ویڈیو سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی اور اس نعت کو اپنے دل کے قریب قرار دے دیا۔ گزشتہ برس رمضان المبارک میں بھی علی ظفر نے نعت "بلغ العلیٰ بکمالہ" پڑھی تھی جسے...
رمضان ٹرانسمیشن ہو عامر لیاقت کی آواز نہ گونج رہی ہے، ایسا تو کسی نے سوچا نہیں تھا، ایکسپریس نیوز سے رمضان ٹرانسمیشن کی نشریات کی میزبانی کرنے والے مایاناز میزبان عامر لیاقت حسین کی وفات کے بعد پہلے رمضان المبارک پر ہر کوئی دکھی ہے۔ عامر لیاقت کے بچے بھی افسردہ، عامر اور احمد عامر نے والد کے نام سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کردیا، عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے دونوں بچوں کی جانب سے لکھے گئے پیغامات کو سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ عامر لیاقت کے فرزند احمد...
اقوام متحدہ نے دوہزار بائیس میں ایک سو سینتیس ممالک کے اعداد و شمار پر مبنی ورلڈ ہیپی نس رپورٹ جاری کردی، اقتصادی، سیاسی اور دیگر بحران بھی پاکستانی عوام نے خوش رہنا سیکھ لیا، دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست میں پاکستان 137 میں سے 108 ویں نمبر پر رہا،گزشتہ سال پاکستان اس فہرست میں 121 ویں نمبر پر تھا یعنی ایک سال میں رینکنگ میں 13 درجے بہتری آئی۔ بھارت کی تنزلی ہوئی، 137 ممالک کی فہرست میں 126 ویں نمبر پر رہا۔، رپورٹ میں بتایا گیا اگرچہ عالمی سطح پر حالات خراب ہو رہے ہیں مگر لوگوں میں امید...
پاکستان کے 65 فیصد شہریوں نے مستحق افراد کو آنکھوں کا عطیہ دینے کی حمایت کردی۔ گیلپ پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 65 شہریوں کا ماننا ہے کہ آنکھیں عطیہ کردینی چاہئیں، ساتھ ہی اسے اچھا کام بھی قرار دیا جب کہ 24فیصد پاکستانیوں نے اس کی مخالفت میں رائے دی۔ سروے میں آنکھوں کے عطیہ کرنے کے عمل سے بھی 50 فیصد پاکستانیوں نے واقف ہونے کا بتایا ، البتہ 50فیصد اس سے لاعلم نظر آئے۔ اس سروے میں پاکستان کے چاروں صوبوں کی دیہی اور شہری آبادی کے اندر رہنے والے لوگوں سے...
پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں،ماریہ بی نے اپنے خلاف منفی مہم چلانے والے دیسی لبرلز کو پر کڑی تنقید کردی، ماریہ بی کو ’دیسی لبرلز‘ کی جانب سے بہاولپور کے شاہی قبرستان میں ایک تازہ فوٹو شوٹ پر تنقید کی گئی تھی، ڈیزائنر نے انسٹاگرام پر معافی مانگتے ہوئے اس فوٹو شوٹ کو پروڈکشن ہاؤس پر ڈال دیا تھا۔ ماریہ بی نے شدید منفی مہم کے بعد اپنے دفاع کیلئے دوبارہ سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور دیسی لبرلز پر خوب برہم ہوئیں۔ انہوں نے اپنی ایک دوست کی انسٹاگرام...
خزانہ خالی، گوجرانوالہ میں شادی پر باراتیوں نے ڈالرز کی برسات کر دی۔۔دلہے کے دوستوں اور رشتے داروں نے ڈالرز وغیرملکی کرنسی کے علاوہ قیمتی گفٹ پیکس بھی لٹائے ایک طرف ملک میں ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ سے دن بدن مہنگائی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تو دوسری طرف پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں اٹلی سے آئے نوجوان کی انوکھی شادی میں اس کے قریبی دوستوں اور رشتے داروں نے بارات پر ڈالرز وغیرملکی کرنسی کی برسات کر دی۔ ذرائع کے مطابق اٹلی سے آئے گوجرانوالہ کے رہائشی نوجوان گلفام کی شادی کی خوشی میں...
لکی مروت میں ولیمے کی انوکھی تقریب دیکھی گئی جس میں شرکاء کو کھانا کھلانے کے بجائےمستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، اہل علاقہ نے میزبان کی سخاوت پر خوب خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں سفید پوش افراد کیلئے کچن چلانا بھی ناممکن ہوتا جارہا ہے ، ایسے میں لکی مروت کے ایک خاندان نے اپنے بیٹوں کے ولیمے کے موقع پر لوگوں کی مدد کا اچھوتا آئیڈیا نکال لیا۔ یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کا ہے جہاں کے رہائشی وقاص خان اور شمعون خان کے ولیمے کی تقریب...
بھارتی گلوکاروں کی پاکستانیوں کا گانا چوری کرنے کی عادت برقرار, اس بار گلوکار جوبن نوتیال نے طاہر شاہ کا گانا آئی ٹو آئی کاپی کرلیا،جس کے بعد گلوکار سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئے۔ طاہر شاہ کا گاناآئی ٹو آئی کاپی کرنے کی خبر بھارت کے ہی میوزک پروڈیوسر مایور جومانی نے انسٹاگرام پر شیئر کر کے ویڈیو شیئر نشاندہی کی۔ ویڈیو میں انہوں نے جوبن نوتیال کے گانے مست آنکھیں کو طاہر شاہ کے گانے ’آئی ٹو آئی‘ کے ساتھ پیش کیا,ویڈیو جاری کرنے کے بعد بھارتی اور پاکستانی صارفین نے جوبن...
معروف ٹک ٹاکر صندل خٹک نے دعوی کیا ہے کہ حریم شاہ نے اپنی نازیبا ویڈیوز مشہوری کیلئے خود ہی لیک کی ہیں۔ کچھ دن قبل حریم شاہ نے اپنی لیک ویڈیوز پر دعویٰ کیا تھا کہ ان کی سہیلیوں صندل خٹک اور عائشہ ناز نے یہ ویڈیوز پھیلائی ہیں۔ صندل خٹک نے اب حریم شاہ کے الزامات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے اور کہا ہے کہ اگر حریم شاہ اپنے دعویٰ میں سچی ہیں تو وہ ان (صندل) کے خلاف کیس دائر کریں۔ ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ اگر حریم شاہ اپنے الزامات ثابت نہ کرسکی تو میں اس کے خلاف قانونی ایکشن لیتے ہوئے ہتک عزت...

Back
Top