ویتنام سے تعلق رکھنے والے پام ناہٹ وونگ نامی سرمایہ کار کی الیکٹرک وہیکل کمپنی ون فاسٹ آٹو کے شیئرز کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد وہ جنوب مشرقی ایشیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق پام ناہٹ وونگ کی کمپنی ون فاسٹ آٹو نے صرف ایک دن میں 39 ارب ڈالر کمانے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔ 39 ارب ڈالر کی کمائی کے بعد پام ناہٹ وونگ جنوب مشرقی ایشیا کے 5 ویں امیر ترین فرد بن گئے ہیں۔
پام ناہٹ وونگ کی کمپنی ون فاسٹ آٹو الیکٹرک گاڑیاں تیار کرتی ہے جس کے شیئرز کی قیمتوں میں امریکی سٹاک...