اسے پاکستان میں ہی مرنے دیں : بھارت سے آنے والی انجو کے والد کا بیان

anju-in-pakistan-father.jpg


بھارت سے پاکستان آکر اسلام قبول کرکے شادی کرنیوالی انجو کے والد کا بیٹی سے تعلق ختم

دیر بالا میں بھارتی لڑکی انجو کی آمد پر والد کا بیان سامنے آگیا، والد گایا پرساد تھامس نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا جس طرح سے وہ اپنے دو بچوں اور شوہر کو پیچھے چھوڑ کر بھاگی ہے، اس نے تو اپنے بچوں تک کا نہیں سوچا، اگر انجو کو یہی کرنا تھا تو پہلے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیتی، اب وہ ہمارے لیے مر گئی ہے۔

انہوں نے کہا میں بھارتی حکومت سے اپنی بیٹی کو پاکستان سے واپس بھارت لانے کی اپیل نہیں کروں گا، میری درخواست ہے کہ اسے پاکستان میں ہی مرنے دیں،اس کے بچوں کا کیا ہو گا، شوہر کا کیا ہو گا؟ اس کی 13 برس کی بیٹی اور پانچ برس کے بیٹے کا کیا ہو گا؟ اس نے اپنے بچوں کا اور شوہر کا مستقبل برباد کر دیا'۔


پیر کے روز یہ خبر سامنے آئی تھی ایک بھارتی لڑکی انجو پاکستانی دوست سے ملنے خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا پہنچ گئی تاہم انجو نے پاکستان آنے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورےکیے اور اسے پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے باقاعدہ طور پر لیٹر بھی جاری کرکے دیا۔

منگل کے روز مالاکنڈ ڈویژن کے ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے انجو اور نصراللہ کے نکاح کی تصدیق کی اور بتایا کہ بھارتی خاتون نے اسلام قبول کرکےاپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے۔


ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا جس کے بعد بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی میں عدالت سےگھر منتقل کردیا گیا ہے۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا اپنی مرضی سے دوست نصر اللہ کے پاس آئی ہوں، یہاں کے لوگ بہت مہمان نواز ہیں اور علاقہ بہت خوبصورت ہے۔

دوسری جانب اب خبر سامنے آئی ہے کہ بھارتی لڑکی انجو اور پاکستانی نصراللہ نے دیربالا میں شادی کی خبروں کی تردید کردی، انجو نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا وہ آج بھارت جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں بھی شادی کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا، کہا نصراللہ کے ساتھ سیر و تفریح کے لیے باہر گئی تھی، وی لاگر نے ویڈیو بنالی، نصراللہ کا بھی کہنا ہے کہ ان کی شادی نہیں ہوئی، انجو کے مذہب تبدیل کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کسی بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
 

Respect

Chief Minister (5k+ posts)
What a idiot girl she is left her children and husband to come too Pakistan. Whether seema it anju both are idiots.