معروف گلوکار و موسیقار شیراز اپل نے نوجوان گلوکارہ آئمہ بیگ کے گانے "فنکاری" سے متعلق بیان کو حقائق سے منافی قرار دیتےہوئے مسترد کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق شیراز اپل نےانسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں آئمہ بیگ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئمہ بیگ کا یہ کہنا کہ "فنکاری گانا انہوں نے اورمرحوم شکیل سہیل نے مل کر لکھا ہے "بالکل غلط ہے۔
شیراز اپل نے کہا کہ آئمہ بیگ اس گانے کا اصل کریڈٹ دینا بھول گئی ہیں جو ان کے اپنے یوٹیوب چینل پر یونیورسل میوزک انڈیا کی جانب سے کریڈٹس میں دیا گیا ہے،...