ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنےجانےوالی آبدوزپرپاکستانی فیملی کےافراد بھی لاپتا؟

Titanic-tourist-submarine-goes-missing.jpg


کینیڈا کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹائی ٹینک کا ملبے دیکھنے کیلئے سیاحتی مہم پر جانے والی آبدوزسمندرمیں لاپتہ ہوگئی، دو روز سے آبدوز کی تلاش جاری ہے،لاپتہ آبدوز میں دوپاکستانی بھی سوار ہیں جو پانچ رکنی مہم جو ٹیم کا حصہ تھے۔

داؤد خاندان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ مشن پر خاندان کے دو افراد سوار تھے جن سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے،شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان نے بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے کے لیے سفر کا آغاز کیا تھا۔


داؤد فیملی کے مطابق ہم اپنے ساتھیوں اور دوستوں کی جانب سے فکرمندی کے اظہار کیلئے بہت شکر گزار ہیں اورسب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ فیملی کی پرائیویسی مدنظررکھتے ہوئے ان کی حفاظت کے لیے دعا کریں۔‘

برطانیہ میں مقیم شہزادہ داؤد ایس ای ٹی آئی انسٹی ٹیوٹ میں ٹرسٹی ہیں۔ انہوں نے 2003 میں اینگرو کارپوریشن بورڈ میں شمولیت اختیار کی اور بطور وائس چیئرمین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اوشن گیٹ ایکسپیڈیشنز نے پیر کے روز ایک مختصر بیان میں کہا کہ وہ آبدوز پر سوار افراد کو بچانے کے لئے ”تمام آپشنز متحرک“ کررہا ہے۔

برطانوی ارب پتی ہمیش ہارڈنگ کے اہل خانہ کا کہنا ہے وہ بھی اس سب میرین میں سوار تھے۔ ان کے سوتیلے بیٹے نے فیس بک پر لکھا کہ ہارڈنگ آبدوز سے لاپتہ ہو گئے ہیں ۔ بعد ازاں سوتیلے بیٹے نے فیملی کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہوئے اس پوسٹ کو ہٹا دیا۔

ہارڈنگ نے ایک روز قبل فیس بک پوسٹ میں بتایا تھا کہٓ وہ آبدوز میں اس سفرپرروانہ ہونے والے ہیں، اس کے بعد سے ان کی جانب سے کوئی پوسٹ نہیں کی گئی ہے۔

اوشن گیٹ کے مطابق ہم متعدد سرکاری ایجنسیوں اور سمندری کمپنیوں کی جانب سے سبمرسیبل کے ساتھ رابطہ بحال کرنے کی کوششوں میں ملنے والی وسیع مدد پرتہہ دل سے شکر گزار ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق کمپنی اس وقت 2023 کے اپنے پانچویں ٹائی ٹینک ”مشن“ کو چلارہی ہے، جو گزشتہ ہفتے شروع ہوکر جمعرات 22 جون کو ختم ہونا تھا، مہم کی فی کس قیمت 250،000 ڈالر ہے، سینٹ جانز، نیو فاؤنڈ لینڈ سے شروع ہوکربحر اوقیانوس میں تقریبا 400 میل (640 کلومیٹر) کا سفر کرتے ہوئے ٹائی ٹینک کے ملبے کی جگہ تک جاتی ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Daud family nay pesa loota aur ab bahir ayyashi krehay hayn, khud bhi loota, Kahkis ko bhi khilaya, chairman saab ko bus ullu banaya, lakin kiyonkay one page tha, so sab zabardast thay, heard from at least 100 people that the commission rate and rishwat rate increased 10 fold in PTI government, saaf chali shafaaf chali, my foot....
 

Masud Rajaa

Siasat member
Daud family nay pesa loota aur ab bahir ayyashi krehay hayn, khud bhi loota, Kahkis ko bhi khilaya, chairman saab ko bus ullu banaya, lakin kiyonkay one page tha, so sab zabardast thay, heard from at least 100 people that the commission rate and rishwat rate increased 10 fold in PTI government, saaf chali shafaaf chali, my foot....
🤣 🤣 🤣