اسلحہ کی نمائش سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانےوالا ٹک ٹاکر گروپ گرفتار

6%D8%AA%DB%8C%DA%A9%DB%8C%D8%AA%DA%A9%D8%B1%D8%AA%D8%B1%D8%B3%D8%A7%D8%B1%D8%B1%D8%B9%D8%B3%D8%AA%D8%B3%D8%AA%D8%B3%D8%AA%D8%AA%D8%B3.jpg

لاہور میں اسلحہ کی نمائش سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے سدیس خان ٹک ٹاکر گینگ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی آئی اے کینٹ نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے ویڈیو بنانےوالے سدیس خان اور ابرار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

واقعہ سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ چوہدری فیصل شریف کا کہنا تھا کہ سدیس خان ٹک ٹاکر گینگ اکثر شہر میں موٹر سائیکلوں پر گھومتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرتے اور ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر ڈالا کرتے تھے، ملزمان کو گرفتار کرکے جدید اسلحہ اور اضافی کارتوس کی بڑی تعداد برآمد کرلی گئی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1675039352962048000
ملزمان سے برآمد کیا گیا اسلحہ میڈیا کے سامنے بھی پیش کیا گیا جس میں ایم پی فائیو رائفل، بریٹا پستول اور پانچ عدد 9 ایم ایم پستول اور سینکڑوں گولیاں شامل ہیں۔

چوہدری فیصل شریف نے کہا کہ سی آئی اے لاہور پولیس کی اولین ترجیح شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کرنا ہے، عوام کو پریشان کرنے والے عناصر سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سی آئی اے نے سی آئی اے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
Aur lumbarh 1 ghaddorro ko kaun pakrhey ga jinho ne is se bhi zayada terror phelaya hua hai.