ملکی ٹی وی کے معروف اداکار عدنان صدیقی نے پاکستان کی حالت زار پر افسوس کرتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملکی حالات پر خاموش رہنے کے بجائے ان پر بات کریں اور حکمرانوں پر زور دیں کہ وہ پاکستان کے حالات بہتر بنائیں۔
عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر ایک طنزیہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے پر سکون ماحول کو دکھاتے ہوئے اسے پاکستان قرار دے رہے ہیں۔ اداکار نے ویڈیو میں پانی کے نل کو کھول کر دکھایا اور کہا کہ پاکستان میں صاف اور تیز پانی بھی آ رہا ہے، بجلی بھی...