ملازمت سے نکالنے،تنخواہ نہ دینے پر احتجاجی ملازمین نے عمارت کے شیشے توڑڈالے

14%DB%8C%D8%B3%D8%A8%D9%BE%D8%B1%DB%81%D8%AA%D8%B9%D8%B3%D8%AA%D8%AA%D8%AA%D8%AA.jpg

یہ سب کل وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعلی ہاؤس، گورنر ہاؤس کے ساتھ ہونا چاہیے تھا جو اصل وجہ ہے اس سب بحران کی!: سوشل میڈیا صارف کا ردعمل

روپے کی ریکارڈ تنزلی کی وجہ سے پاکستان میں معاشی بحران بڑھتا جا رہا ہے جس کے باعث نجی ادارے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی 10 میں واقع ایک نجی ادارے نے کوئی نوٹس اور تنخواہ ادا کیے بغیر 500 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا جس کے بعد معاشی حالات سے تنگ ملازمین نے حملہ کر کے عمارت کے شیشے توڑ دئیے۔


نجی ادارے کے ملازمین نے بغیر نوٹس اور تنخواہ دیئے نوکری سے نکالے جانے پر ادارے کے سامنے احتجاج شروع کر دیا اور دفتر کے اندر گھس کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے جبکہ ادارے کی عمارت کے باہر موجود احتجاج کرنے والے افراد نے پتھرائو کر کے شیشے توڑ دیئے، ان کا مطالبہ تھا کہ تنخواہیں ادا کی جائیں، نجی ادارے کے ملازمین کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک تھی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک سوشل میڈیاصارف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: اس سے کوئی فائدہ نہیں! پھل دینے والے درخت کو جڑ سے کاٹنے کا کوئی مقصد نہیں!


ایک صارف نے لکھا کہ: ماشاءاللہ! کیا بیوقوف قوم ہے، ہم طاقتور اور حکمرانوں کے گلے نہیں پکڑتے لیکن اپنی املاک اور اپنا نقصان خود ضرور کرتے ہیں!


ایک صارف کا کہنا تھا کہ: یہ سب کل وزیراعظم ہاؤس، وزیر اعلی ہاؤس، گورنر ہاؤس کے ساتھ ہونا چاہیے تھا جو اصل وجہ ہے اس سب بحران کی!


ایک صارف نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ: یہ تو ایک کمپنی ہے! امپورٹڈ حکومت نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے!


ذرائع کے مطابق شہریوں کو قرضے دینے والی موبائل ایپس کے ادارے سے 500 ملازمین کو تنخواہ دیئے بغیر نوکری سے فارغ کیا گیا تھا۔ دوسری طرف اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کر لیا گیا، تفتیش کر رہے ہیں، جلد ہی توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کے بعد سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی!
 

Ishrat_baji

Chief Minister (5k+ posts)
once it happened in one place I worked. The employees took all the furniture with them. SOme of them still use the same chair even when it s more 15 years and they are extremely rich
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
When there is nothing to lose, people take their frustration out by damaging the assets of those who deny their rights.
 
Sponsored Link