چاہت فتح علی کے بعد نیا ہیرا، شاہنواز دھانی کی گلوکاری پر دلچسپ تبصرے

shanawaz-dhani-and-chaht-fathe-ali-khan-aa.jpg


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کرکٹ کے بعد گلوگاری کے میدان زور آزمائی کی تو سوشل میڈیا صارفین بھی بولنے پر مجبور ہوگئے، فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دھانی کو ایک تقریب کے دوران مائیک اٹھائے گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

حسن علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہمارے درمیان ایک نیا گلوگار شاہنواز دھانی،ویڈیو میں دھانی 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جرم کا مشہور گانا جب کوئی بات بگڑ جائے گانے کی کوشش کررہے ہیں،دھانی اپنے موبائل میں گانے کے بول دیکھ کر گا رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے بینڈ بھی موجود ہے۔

shanawaz dhani.png


سوشل میڈیا پر دھانی کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہہوئی تو سوشل میڈیا صارفین بھی بولنے پر مجبور ہوگئے، صارفین دلچسپ تبصرے کرنے لگے، گانا پسند تو کسی کو نہیں آیا لیکن کمنٹس زبردست دیئے گئے،

https://twitter.com/x/status/1686774897090109440
ایک صارف نے لکھا مہربانی کرکے کوئی دھانی سے مائیک لے لو '، جبکہ دوسرے صارف نے کہا چاہت علی خان کے بعد پاکستان کو ایک اور ہیرا مل گیا۔

ایک صارف نے مشورہ دیا شاہنواز دھانی اگر گلوکاری آپ کا کیریئر کا دوسرا آپشن ہے تو کرکٹ کبھی نہیں چھوڑنا،

https://twitter.com/x/status/1687054294506192896
شاہنواز کی آواز سے تنگ آکر ملکہ سیرت نے پوچھ ہی ڈالا، آخر کیا مجبوری تھی؟

https://twitter.com/x/status/1686800909613887488
ایک صارف نے لکھا بھائی اپنا سائیڈ کیریئر بنارہاہے۔

https://twitter.com/x/status/1686816696181342210
یہ پہلا موقع نہیں کہ دھانی نے گانے کی کوشش کی ہو، گزشتہ دنوں شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کےساتھ گھل مل گئے تھے جب کہ مقامی زبان میں گانا گایا بھی تھا،دھانی اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں سندھی گانا گاتے دیکھا گیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1628577430943285248
برطانوی پاکستانی چاہت فتح علی خان جو حال ہی میں اپنے گانے کی ویڈیوز کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے، وہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں،ان کے کئی تفریحی گانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔
 
Last edited by a moderator: