ویڈیو :وہ کھاتے ہیں اور لگاتے بھی ہیں؟ اداکارہ ماہرہ خان ٹرول کرنے لگیں

mahirah-khan-khaty.jpg


فہد مصطفیٰ اور اداکارہ ماہرہ خان کی نئی فلم "قائداعظم زندہ باد" کی پروموشن کے سلسلے میں پریس کانفرنس کے دوران اداکارہ نے سیاسی جملے کی بنیاد پر ٹرول کر دیا۔

پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال پوچھا کہ فلم میں ڈائیلاگ ہے "میں کھاتا ہوں تو لگاتا بھی ہوں جبکہ یہ تو ایک سیاسی شخصیت کے ڈائیلاگ سے مماثلت رکھتا ہے، تو جب لکھاری نے آپ کو بتایا تو کیا یہ سوچ کر آپ نے فلم کیلئے ہاں کی تھی؟

https://twitter.com/x/status/1545191836142141441
اس کے جواب میں ماہرہ خان نے نہایت شرارتی انداز میں سوال پوچھا کہ کیا وہ کھاتے تھے تو لگاتے بھی تھے؟ تاہم فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔

یاد رہے کہ عیدالاضحیٰ پر نئی پاکستانی فلم "قائداعظم زندہ باد" ریلیز ہو رہی ہے مداحوں کو فہد مصطفیٰ اور مائرہ خان پہلی مرتبہ کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

فلم میں مائرہ خان نے ’جیا‘ جبکہ فہد مصطفیٰ نے ’گلاب‘ کا کردار ادا کیا ہے۔
فلم میں رشوت، جعلی نوٹ اور کرپشن جیسے موضوعات کو زیر نظر لایا گیا ہے۔ ہدایتکار نبیل قریشی کی فلم "پاکستان زندہ باد" میں ماہرہ خان، فہد مصطفیٰ، جاوید شیخ، محمود اسلم اور نیئر اعجاز نے مرکزی کرادار ادا کیا ہے۔

فلم کی کہانی ایک پولیس افسر کے گرد گھومتی ہے جو پہلے تو خود رشوت لیتا ہے اور بعد میں ایماندار افسر بن جاتا ہے۔
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corruption is against the word of Allah. Those who say it's not a big deal is actually kind of justifying every crime.