خبریں

معاشرتی مسائل

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None

طنز و مزاح

Threads
0
Messages
0
Threads
0
Messages
0
None
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ن لیگی دور میں لگائے گئے پاور پلانٹس پر تحریک انصاف حکومت کی جانب سے کئے گئے اعتراضات مسترد کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی طرف سے ن لیگ کے دور میں بنائے جانے والے بجلی گھروں کے بارے الزامات درست نہِیں، ان کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بجلی بنانے کی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا، اگر ایسا ہے تو ان کے دور میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے،درحقیقت تحریک انصاف حکومت صنعتی شعبے کو مناسب نرخ پر بجلی فراہم ہی نہیں کر سکی جس کی وجہ سے صنعتی شعبہ گیس پر چل رہا ہے۔ جاری کردہ بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت کہتی ہے کہ بجلی بنانے کی صلاحیت میں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا، اگر ایسا ہے تو پی ٹی آئی حکومت کے دور میں لوڈ شیڈنگ کیوں ہو رہی ہے،اصل وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی حکومت صنعتی شعبے کو مناسب نرخ پر بجلی فراہم ہی نہیں کر سکی جس کی وجہ سے صنعتی شعبہ گیس پر چل رہا ہے۔ سابق وزیر خزانہ نےپی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پی پی پی اور مشرف دور میں بھی پلانٹس ایسے ہی لگے جبکہ ن لیگ کے دور میں ایل این جی سے چلائے جانے والے پلانٹس مؤثر اور سستے ترین ہیں جو مشرف دور میں لگائے جانے والے منصوبوں سے سستے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے تربیلہ کا توسیعی منصوبہ اور نیلم جہلم منصوبہ مکمل کیا جبکہ آج بجلی مہنگی اس لیے ہے کہ گیس درآمد کرنے کی بجائے مہنگے فرنس آئل سے بنائی جا رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے پی ٹی آئی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ن لیگ کے دور میں لگائے جانے والے بجلی کے پلانٹ فروخت تو کرنا چاہتی ہے مگرقیمت ادا نہیں کرنا چاہتی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر حماد اظہر کا جوابی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ پی ایم ایل این کے معاہدوں کی وجہ سے 2013 میں 180 بلین روپے کی صلاحیت کی ادائیگی/سالانہ بڑھ کر 800 بلین روپے سالانہ ہو گئی تھی ، سسٹم کی پوری گنجائش سے زیادہ اضافی طور پر آرڈر کے مطابق تیار کیا جانا باقی ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ انہوں نے معاہدوں پر دستخط تو کر دیئے تھے لیکن جب صارفین کو ان کی غلطی کی وجہ سے ادائیگیاں کرنی پڑتی ہیں تو یہ اس کا الزام بھی نہیں لینا چاہتے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدلیہ مخالف توہین آمیز تقریر کرنے والے ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، فیصلے کے مطابق جج کی آزادی کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوتی۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ججز کے خلاف توہین آمیز اور سخت زبان استعمال کرنے والے ملزم مسعود الرحمان عباسی کی ضمانت 5 ہزار روپے کے عوض منظور کرتے ہوئے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے لکھا کہ کسی بھی جج کی آزادی عوامی تنقید سے کسی بھی طرح متاثر نہیں ہوتی تاہم غیر سوچی سمجھی تنقید، غیر شائستہ اور سخت زبان کے استعمال سے گریز کرنا چاہیے۔ عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ اس بات کو بھی رد نہیں کیاجاسکتا کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی( ایف آئی اے ) ملک کے اعلی ترین عدالتی افسر کے خلاف تنقید سے متاثر ہوسکتا ہے لہذا عدالت کا فرض ہے کہ ایسے شخص کا شفاف ٹرائل کیا جائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے ملزم پر یہ الزام نہیں لگایا کہ اس کی ساکھ متاثر ہوئی یا اس کی بدنامی ہوئی، ایف آئی اے کے افسران عدالت کو شکایت کنندہ کے حق دعویٰ کے بارے میں مطمئن نہیں کرسکے۔ فیصلے میں کیس کا پس منظر بھی بتایا گیا کہ کیسےرواں برس جون کے مہینے میں ایف آئی اے نے شہری کی درخواست پر پٹیشنر کو گرفتار کیا اور پاکستان پینل کوڈ اور پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا، یہ مقدمہ ملزم کی چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سخت اور ناپسندیدہ زبان کے استعمال سے متعلق تقریر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد درج کیا گیا۔
پاکستان ایئر لائنز نے برطانوی کمپنی سے ایئر بس 320 کا سیمولیٹر حاصل کرلیا ہے جس کے بعد پاکستان خطے میں اس جدید سیمولیٹر کا حامل پہلا ملک بن گیا ہے۔ خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ایئر لائنز(پی آئی اے) کراچی میں نیا اور جدید سیمولیٹر کمپلیکس قائم کررہا ہے جہاں ایئر بس 320 ، بوئنگ 747 اور بوئنگ 777 کے سیمولیٹرز ایک ہی جگہ پر نصب کیے جاسکیں گے۔ اس حوالے سے پہلا سیمولیٹر برطانوی کمپنی کی جانب سے پاکستان نے حاصل کرلیا ہے جس کیلئے پی آئی اے اور برطانوی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط کردیئے گئے ہیں۔ تربیتی مقام کو ایئر پورٹ ہوٹل سے منسلک کردیا جائے گا تاکہ تربیتی پائلٹس یکسوئی سے اپنی ٹریننگ پر توجہ دے سکیں، یہ سیمولیٹر حقیقی کاک پٹ کے اندر اور باہر کا ماحول پیدا کرتا ہے اور اس کے ذریعے پائلٹس کو حقیقی اڑان کی صورتحال کی ٹریننگ کرائی جاتی ہے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا تھا کہ ملک میں اس جدید سہولت سے نہ صرف پی آئی اے بلکہ دیگر نجی ایئر لائنز کو بھی فائدہ پہنچے گا، اس سیمولیٹر کے پاکستان میں انسٹال ہونے اور اس کے ذریعے پائلٹس کی تربیت سے پاکستانی پائلٹس اور ایئر سیفٹی کا معیار بین الاقوامی سطح کے برابر ہوجائے گا۔
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نوجوان لڑکی صبا کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے صبا کو قتل کرنے کی وجوہات بھی بتادیں،ملزم غضنفر نے دوران تفتیش اہم انکشاف کیا کہ صبانے محلے میں ایک ویلفیئر بنائی تھی، جو لوگوں کے کام کرتی تھی، مجھےصبا کے ویلفیئر کا کام کرنا اچھا نہیں لگتا تھا کیونکہ لوگ صبا کی بہت تعریفیں کرتےتھے، مجھے صبا کی شہرت سے جلن ہوگئی تھی اس وجہ سے قتل کردیا۔ نیو کراچی بلال کالونی میں چند روز قبل چھریوں کے وار سے قتل کی گئی سماجی کارکن صبا کو قتل کرنے والے ملزم غضنفر کو گزشتہ روز گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا،مقتولہ کے بہیمانہ قتل پر سوشل میڈیا شدید تنقید کی گئی،سوشل میڈیا پر #justiceforsaba کا ٹرینڈ کرتا رہا۔ اردو بولنے والی سندھ کی بیٹی صبا کو آج کراچی میں بیدردی سے قتل کردیا گیا،صبا سندھی کلچر ڈے پر اجرک کی ڈریس پہن کرایک پروگرام میں آئی جہاں انہیں سندھ کی ثقافت اور سندھیوں کی محبت نے بہت متاثر کیا جس پر صبا نے فخر سےکہا میں کراچی سندھ میں رہتی ہوں میں سندھی ہوں۔ ایک صارف نے لکھا کہ دنیا اتنی ظالم کیو ہے؟ علی نے لکھا صبا کا قصور کیا ہے؟
پاکستان میں اس کردار کا ایک بندا بھی نہیں ، ایک نام ہے وجیہ الدین،حفیظ اللہ نیازی حکومت یا وجیہ الدین کس کا موقف درست ہے؟ جسٹس وجیہ الدین ریٹارڈ نے الزام پر ڈٹئ ہوئے ہیں، کہتے ہیں کہ عمران خان کو ایسا پیسہ کیش دیا جاتا ہے لین دین کا کوئی ثبوت نہیں چھوڑا جاتا، جہانگیر ترین کے عمران خان سے تعلقات کوئی خراب نہیں، شوگر کمیشن کی رپورٹ بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکی، ان الزامات پر حکومت نے جسٹس وجیہ الدین ریٹائرڈ پرہتک عزت کا کیس کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جہانگیر ترین کے اس بیان پر جیونیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سنیئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی سے ان کی رائے پوچھی گئی، انہوں نے کہا کہ جس پر الزام ہوتا ہے وہ ہی ہتک عزت کیلئے عدالت جاتا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں لیکن بہت ساری باتیں نو گو ایریاز ہیں جس پر بات نہیں کرسکتا، میں جانتا ہوں عمران خان صاحب کے پاس کیا مضبوط باتیں ہیں اور جسٹس وجیہ الدین کے پاس کیا ہے،میرے پاس سب معلومات ہیں لیکن امانت ہو تو اس میں خیانت نہیں کی جاتی،عمران خان اعتماد کرتے ہیں مجھ پر میں اعتماد نہیں توڑ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس کردار کے تین ہی لوگ ہیں ایک جسٹس وجیہ الدین، دوسرے حامد خان اور تیسرے اکبر ایس بابران تینوں نے ہمشیہ عمران خان صاحب پر تنقید کرتے رہے کیونکہ یہ عمران خان سے مخلص تھے اور عمران خان بھی اپنی پارٹی سے مخلص تھے،ہتک عزت کا کیس کر کے انہوں نے اچھا کیا ہے، جسٹس وجیہ الدین اس کا دفاع کرینگے۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ذات پر لگائے جانے والے الزامات پر کارروائی کریں گے، عمران خان نے سرکاری خزانہ پر کبھی بوجھ نہیں ڈالا ہے، وجیہہ الدین احمد ایک نیا مسخرہ آیا ہے،وجیہہ الدین نے الزام لگایا کہ جہانگیر ترین 50 لاکھ روپے بنی گالہ کے گھر کیلئے دے رہے تھے، جہانگیر ترین نے ان کے الزامات کی تردید کردی ہے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار حبیب اکرم نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی تجویز دے رہی ہے جس کے تحت بلاول کو آئندہ سال سوا سال کیلئے وزیراعظم پاکستان بنوایا جائے گا۔ دنیا نیوز کے پروگرام" اختلافی نوٹ" میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ اس دور حکومت میں جو ضمنی انتخابات ہوئے ہیں ان کے نتائج تحریک انصاف کیلئے حوصلہ افزاء نہیں ہیں اور ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کا پلڑا مسلسل بھاری نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے مجموعی طور پر کل 18 حلقوں میں ضمنی انتخابات منعقد ہوئے، ان 18 سیٹوں میں سے 8 سیٹیں پی ٹی آئی نے جیتی تھیں، 3 سیٹیں ن لیگ کی تھی اور ایک سیٹ پیپلزپارٹی نے چھوڑی تھی۔ حبیب اکرم نے کہا لیکن ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف 8 سیٹیں چھوڑ کر صرف 6 جیت سکی، ن لیگ نے تین سیٹیں چھوڑی تھیں مگر ضمنی انتخابات میں جیتیں6، اسی طرح پیپلزپارٹی بھی ضمنی انتخابات کے دوران 3 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا اس کے ساتھ ساتھ حکومت پہلے جس اعتماد سے ون پیج کا نعرہ لگاتی نظر آتی تھی اب وہ اعتماد کم ہوتا دکھائی دے رہا ہے، اسی ماحول میں پاکستان پیپلزپارٹی کی تجویز کو پزیرائی مل رہی ہے کہ عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے۔ حبیب اکرم نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت پر دوسرا خطرناک حملہ ہوگا، اس سے پہلے ایک حملہ 2019 میں ہوا تھا ، دوسرا یہ اب ہونے جارہا ہے جو 2021 سے 2022 تک جائے گا۔ سینئر صحافی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منصوبے کے مطابق عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں گھر بھیج دیا جائے اور ان کی جگہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم منتخب کروایا جائے جس کے بعد وہ اگلا سال سوا سال اس اسمبلی کی بقیہ مدت تک وزیراعظم کی کرسی پر براجمان رہیں۔
ٹی ٹی پی پولیس اور سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کے لئے تیار ہے، انہوں نے اپنے یونٹ کو متحرک کر دیا،اطلاعات کے مطابق ٹی ٹی پی نے غازی فورس کے نام سے اپنی خصوصی یونٹ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے کیلئے متحرک کردیا ہے۔ ٹی ٹی پی کی غازی فورس کا ہدف پاکستان کے ہر بڑے شہر میں پولیس یا سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا ہوگا، ذرائع کے مطابق ایک حساس ادارے کی جانب سے اس حوالے سے انفارمیشن بھی شیئر کی گئی، جس میں اس بات کا امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ فورس سیکورٹی اداروں بالخصوص پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا سکتی ہے کیونکہ پولیس دہشت گردوں کا آسان ہدف ہے۔ گزشتہ دنوں خیبرپختونخوا میں پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بھی بنایا گیا، اور اس کی ذمہ داری بھی قبول کی گئی ہے،اس خبر کے بعد سندھ میں بھی پولیس کے تمام یونٹس کو الرٹ کر دیا گیا،سی ٹی ڈی سمیت دیگر یونٹس معاملے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔
پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے جی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر کی ایک سوال پر ایسی کلاس لی کہ اینکر کو وقفہ لینا پڑ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر نے پہلے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے جب اداکارہ نے بریانی کا نام لیا تو اینکر نے مزید پوچھا کہ اگر آپ کے سامنے گرما گرم بریانی رکھی ہوئی ہو تو کیا آپ اسے کھانا پسند نہیں کریں گی؟ مبینہ طور پر یہ سوال خواتین کے لباس اور پردے کے تناظر میں تھا۔ جس کے جواب میں نادیہ حسین نے اینکر کو جواب دیا کہ اگر میں پرہیز کر رہی ہوں گی یا مجھے معلوم ہوگا کہ وہ میرے لیے ٹھیک نہیں تو میں بلکل نہیں کھاؤں گی۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوگا کہ بریانی کھانے سے میں ایک جرم کر رہی ہوں تو میں یہ جرم نہیں کروں گی، اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی۔ نادیہ حسین نے اینکر کو اس حد تک لاجواب کر دیا کہ جواب سن کر اینکر نے فوری طور پر وقفہ لے لیا۔ اس پروگرام میں پینل پر 2 معروف علما کرام بھی موجود تھے۔ تاہم نادیہ حسین کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین بھی ان کے حق میں ٹوئٹس کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں انہوں نے بالکل درست طریقے سے اینکر کی بولتی بند کی ہے۔ اس پر ایک صارف نے کہا کہ ہم مذہب کے نام پر اتنا نیچے جا رہے ہیں عورت کو گرما گرم بریانی سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کے پیٹ پھٹ سکتے ہیں مگر اس لذیذ بریانی کے ساتھ ہونے والے گناہوں کی ہوس نہیں مٹ سکتی۔ ایک صارف نے کہا کہ بہت سے لوگ بریانی کھانا پسند نہیں کرتے اور نہ ہی بریانی دیکھ کر ان کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔ اس صارف نے کہا کہ کبھی بریانی، کبھی لولی پاپ، کبھی کینڈی کیا کوئی چیز رہ گئی ہے؟ آپ نے اپنی قدامت پرست ذہنیت کی عکاسی کیلئے خواتین کو کیا کیا نہیں کہا، مگر آپ کو یار رکھنا چاہیے کہ اسلام نے عورت کو کسی چیز سے تشبیہ نہیں دی بلکہ اسے بھی انسان بنایا ہے۔ ان سے ایک جیسا سلوک کریں اور وہ بھی جسمانی طور پر خود مختار ہیں جیسا کے مرد ہیں۔ ریحان شاہ نے کہا عورت کو عورت سمجھیں، اُن مریضوں کا علاج کریں جو عورت کو بریانی سمجھتے ہیں،جس دن اِس بریانی کی ہٹ گئی نہ سارے بریانی والے اپنا پیٹ بچاتے پھریں گے۔ شعیب جعفری نے کہا کہ عورت پاکستان میں بڑی ترقی کر رہی ہے پہلے ٹافی کہا گیا پھر سنگترہ اور اب بریانی اسی طرح کرتے کرتے ایک دن اسے انسان بھی سمجھ ہی لیا جائے گا۔ پری نے کہا کہ ویسے نادیہ نے کتنی بہترین لاجک دی ھے یہ تو سراسر گناہ کی جسٹیفیکیشن ھے کہ جی عورت سج دھج کر سامنے آ جائے تو مردوں سے کنٹرول نہیں ہوتا جانور کنٹرول نہیں کر پاتے انسانوں کو پتا ہو کہ کوئی چیز ان کے لئے بری ھے تو وہ اس سے پرہیز کر سکتے ہیں۔ ستار نے کہا کہ ایک انتہائی غیر حساس سوال کا کتنی سمجھداری اور بہترین انداز میں جواب دیا گیا ہے، خواتین کو مزید باہمت ہونا چاہیے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کیلئے کشمیر کے دیرینہ مسئلے کا پرامن حل ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ مسز رتنو لیستاری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے باہمی دلچسپی کے امور ، افغان صورتحال سمیت خطے کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان باہمی دفاعی و سیکیورٹی تعاون، افغانستان میں بحالی و امدادی کارروائیوں میں شراکت داری کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ عالمی اور علاقائی امور میں پاکستان انڈونیشیا کے کردار کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، جنوبی ایشیاء میں استحکام کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ضروری ہے ، پاکستان کا اس حوالے سے موقف بالکل واضح ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی ضمانت ہے، پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے ہمسایوں سے اچھے تعلقات کا خواہش مند ہے۔ ملاقات کے دوران انڈونیشیا کی وزیر خارجہ نے افغان صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ آرمی چیف نے افغانستان میں امن کے قیام اور مفاہمتی اقدامات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ منظم اور سنجیدہ کوششوں سے افغانستان میں انسانی بحران سے بچاجاسکتا ہے، افغانستان میں انسانی المیہ پیدا ہونے سے پہلے اقدامات کرنا ہوں گے۔
مسلم ن کی نائب صدر مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں حسن و جمال کے ریکارڈ توڑ دیئے، نکاح ہو یا بارات یا پھرولیمہ مریم نواز کے چرچے رہے،دلہا دلہن سے زیادہ سوشل میڈیا پر مریم نواز کی تصاویر وائرل ہوئیں، ہرکوئی مریم نواز کے ملبوسات اور ان کی خوبصورتی کو سراہتا نظر آیا تبصرے کرتے نظر آیا، کسی نے ماڈل کہا تو کسی نے سب سے زیادہ خوبصورت قرار دیا۔ مریم نواز کی وائرل ہونے والی تصاویر کے فوٹو گرافر سے نجی ٹی وی سما نے رابطہ کیا، فوٹو گرافر عرفان احسن نے وزیراعظم عمران خان کی سرکاری تصویر بھی بنائی تھی، عرفان احسن نے کہا کہ مریم نواز کو مشورہ نہیں دے سکتا مگر وہ ماڈلنگ کرسکتی ہیں۔ CXZoBj6szyW انہوں نے کہا کہ مریم کیمرے سے گھبراتی ہیں نہ ہی پوز بناتی ہیں، ان کی تصاویر نیچرل ہیں، حمزہ کے نکاح کی تصاویر بھی بنائی تھیں،وزيراعظم عمران خان کی سرکاری طور پر شائع ہونیوالی تصویر اور مریم نواز کی وائرل تصاویر کے فوٹو گرافر ایک ہی ہیں۔ CXmLi-kBWMc عمران خان کی سرکاری طور پر جاری ہونے والی تصویر فوٹو گرافر عرفان احسن نے بنائی تھی جبکہ جیند صفدر کی شادی پر مریم نواز سمیت فیملی کی تصاویر کیلئے فوٹو گرافی بھی انہوں نے ہی کی۔ CXnmFaaI5aV ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو تصویروں کا شوق نہیں، صرف سرکاری ضرورت کیلئے تصاویر بنواتے ہیں، ان کی تصویر کے پیسے نہیں لئے تھے،وہ ہماری طرف سے نئے پاکستان کے طور پر ان کا تحفہ تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی عائشہ سیف خان سے 15 دسمبر کو اسلام آباد میں ہوئی تھی،مریم نواز نے بیٹے کی شادی کی تقریبات کے دوران صرف دو بار تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں سے ایک بار انہوں نے جنید صفدر کے ہمراہ جب کہ دوسری بار نواسے کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں۔
جسٹس وجیہ الدین کا الزام۔ عمران خان چیلنج کرینگے، ارشاد بھٹی جسٹس وجیہ الدین کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر الزامات اور پھر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے پوچھا گیا۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے خود چیلنج کرنے کا کہا ہے، کیونکہ ہتک عزت کا دعویٰ کوئی ارشاد بھٹی یا کوئی اور تو نہیں کرسکتا،ہاں وزیراعظم کی طرف سے چیلنج کیا جاسکتا ہے، وزیراطلاعات نے بھی عمران خان کی طرف سے دعویٰ کیا،کیونکہ وہ خود تو عدالت جا نہیں سکتے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ جسٹس اور عمران خان کے درمیان کون صحیح ہے وہ بات الگ ہے جہانگیر ترین صاحب واضح طور پر تردید کرچکے ہیں کہ وہ پارٹی کی فنڈنگ تو کرتے رہے لیکن ذاتی اخراجات نہیں اٹھائے،جہانگیر ترین وہ ہی ہیں جو حکومت سے ناراض ہیں، عمران خان کے رویئے سے دکھی ہیں، ان کیخلاف شوکر کمیشن کی رپورٹ آچکی ہے اور فراڈ منی لانڈرنگ کی ایف آئی آر درج ہیں۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کہہ چکے ہیں میرا جہاز چلا عمران خان وزیراعظم بنے، میرا جہاز چلا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی، جو مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو ٹھراتے ہیں، جو حکومت کیخلاف گروپ بھی بناچکے ہیں،جو مبینہ طور پر نواز شریف اور پیپلز پارٹی سے بھی رابطے میں ہیں، اور حکومت پر تنقید سے بھی نہیں چکتے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے پاس بڑا سنہری موقع تھا کہ وہ عمران خان کو شرمندہ کرتے،یا نیا پنڈورا باکس کھول دیتے الزام لگادیتے،لیکن انہوں نے تردید کی ہے،لیکن اب مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کب چیلنج کرتے ہیں یا یہ مقدمہ بہت لمبا تو نہیں چلے گا یا بغیر نتیجہ تو ہی نہیں چلے گا،میں چاہتا ہوں کہ یہ کیس باقاعدہ چلے اور جج صاحب ثبوت پیش کریں۔
شہرقائد میں ایک اورکیش وین لوٹ لی گئی،مسلح افراد ڈیڑھ کروڑ روپے لے اڑے کراچی میں ایک اور کیش وین کو لوٹ لیا گیا، واقعہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں پیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان وین کو لوٹ لے رہے ہیں۔ مسلح ملزمان نے 8 سیکنڈ میں واردات کرکے فرار ہوگئے ، پولیس حکام کے مطابق کیش وین تقریبا 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی رقم بینک میں جمع کرانے پہنچی تھی اور مسلح ملزمان تقریبا ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لئے۔ دوسری جانب دو سکیورٹی گارڈز ملزمان سے مزاحمت کی تو لٹیروں سے فائرنگ کرکے زخمی کردیا،ذرائع کے مطابق رقم تین تھیلوں میں موجود تھی، ملزمان ایک تھیلا لوٹ کر لے گئے۔ واردات کی اطلاع ملنے پر پولیس رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی ہونے والے گارڈز کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا،جہاں ان کی شناخت 45 سالہ حسن علی اور 43سالہ سبیل شاہ کے نام سے کی گئی۔ پولیس نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور جائے وقوع سے 30 بور پستول کے 2 خول اور دیگر شواہد اکٹھا کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی،چند ماہ قبل بفرزون میں بھی ملزمان کیش وین لوٹ کر فرارہوگئے تھے، ملزمان نے دن دیہاڑے دو سکیورٹی گارڈکو ہلاک اورایک کو زخمی کردیا تھا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا شرح سود نہ بڑھانے کا اعلان اسٹیٹ بینک کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلیے تیاری کرلی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے اس بار شرح سود نہ بڑھانے کا اعلان کردیا ہے،رضا باقر کا کہنا ہے کہ ملک میں شرح سود میں مزید اضافہ فی الحال نہیں کیا جائے گا۔ عالمی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میہں انہوں نے کہا کہ شرح سود میں اضافے کے باوجود رواں مالی سال کے دوران ملکی ترقی کی شرح 5 فیصد رہنے کا امکان ہے،ہم نے ستمبر سےاب تک پالیسی ریٹ میں پونے تین فیصد اضافہ کیا، لیکن ہم نے اپنے پالیسی ریٹ کے اعلامیے میں یہ واضح کیا ہےکہ مرکزی بینک ابھی شرح سود میں اضافے کو روک دے گا۔اورکیے گئے اقدامات کا جائزہ لیاجائےگا۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ ہم دیر نہیں کرنا چاہتے اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ افراط زر کی توقعات حوصلہ افزا رہیں اسی لیے ہم نے ستمبر سے اب تک شرح سود میں مجموعی طور پر 275 بیس پوائنٹس بڑھائے۔ رضا باقر کا کہنا تھا کہ ہم نے مانیٹری پالیسی کے بیان میں مستقبل کا اشارہ بھی دیا ہے کہ اب ہم ایک وقفہ لے سکتے ہیں، ہم اس لیے وقفہ لینے جا رہے ہیں تاکہ جو اقدامات پہلے اٹھا چکے ہیں اس کے اثرات کا جائزہ لیا جائے۔ بلوم برگ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے، پچھلے چھ ماہ کے دوران پاکستانی روپیہ ایشیا کی 13 کرنسیوں میں سے سب سے زیادہ بدحال رہا۔
اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے ہتک عزت کیس کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، اب میشا شفیع کا کہنا ہے کہ ان کے کیس کی غلط رپورٹنگ کی گئی جس سے انہیں مالی نقصان کا سامنا ہوا، میشا شفیع کا کہنا ہے کہ اس کیس کے بعد شوبز انڈسٹری کی بہت سی خواتین نے ہراسانی پر مجھ سے رابطہ کیا میرے کیس کی غلط رپورٹنگ کی گئی ہے۔ سیشن کورٹ لاہور میں گلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ میں اداکارہ و گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی،میشا شفیع نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی،عدالت نے میشا شفیع کے وکلا کی عدم دستیابی کے باعث کارروائی ملتوی کردی۔ عدالتی کارروائی کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو میں میشا شفیع نے کہا کہ اس واقعے کے بعد شوبز انڈسٹری کی دیگر خواتین نے خود کے ساتھ ہراساں کرنے کے واقعات پر بات کی۔ ان خواتین کے نام نہیں بتاؤں گی، لیکن میں حق اور سچ کے ساتھ کھڑی ہوں اس کیس کا انجام اچھا ہوگا،گلوکارہ کا کہنا تھا کہ پہلی بار عدالت بلوایا گیا تو میں حاضر ہوگئی ہوں،میڈیا نے اس کیس کی بہت غلط رپورٹنگ کی،مجھے اس سے پہلے کبھی عدالت طلب نہیں کیا گیا۔ میشا شفیع نے اگست 2019 میں اپنا بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ علی ظفر نے انہیں متعدد مرتبہ جنسی طور پر ہراساں کیا اور پہلی مرتبہ گلوکار نے انہیں اپنے سسرالیوں میں ہونے والی پارٹی کے دوران نامناسب انداز میں چھوا تھا،علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کا کیس اس وقت دائر کیا تھا جب کہ اپریل 2018 میں گلوکارہ نے ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا، جنہیں انہوں نے مسترد کردیا تھا۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ایل این جی کا شارٹ فال نظر آرہا ہے مگر پاکستان کے پاس سردیوں کیلئے وافر ایل این موجود ہے۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر حماداظہر نے برطانیہ کو قطر کی جانب سے ایل این جی کی سپلائی سے متعلق ایک چارٹ شیئر کیا اور کہا کہ عالمی سطح پر ایل این جی کے شارٹ فال کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ دسمبر کے مہینے کیلئے برطانیہ کو قطر کی جانب سے سپلائی کی کوئی یقین دہانی نہیں کروائی جارہی ۔ انہوں نے کہا دوسری جانب پاکستان نے نہ صرف رواں سردیوں کیلئے ایل این جی کے معاہدے کررکھے ہیں بلکہ قطر سے وافر ایل این جی کی سپلائی بھی جاری ہے۔ حماد اظہر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ ہم درآمدی گیس کو ہم مقامی گیس کی قلت سے جوڑیں، ہمیں سمجھنا ہوگا کہ درآمدی گیس کو ایک مخصوص مقدار سے زیادہ صارفین کو درپیش قلت دور کرنے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ درآمدی گیس مقامی سطح پر حاصل کی جانے والی گیس سے کئی گنا زیادہ مہنگی ہے۔
تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی کو نااہل اور ‏بزدل آدمی قرار دیتےہوئے کہا کہ شبرزیدی ‏بڑی بڑی باتیں کر کے گمراہ کرنےوالےشخص ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام 'دی رپورٹرز' میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے دعوی کیا کہ شبرزیدی ‏صرف بڑی بڑی باتیں کر کے گمراہ کرنےوالےشخص ہیں،جب شبرزیدی کو چیئرمین کے عۃدے پر تعینات کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ایف بی آ ر کے حالات بہت بھیانک ہیں جبکہ ‏ایسا نہیں تھا۔ فیصل واوڈا نےسابق چیئرمیں کی تعیناتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شبرزیدی کی تقرری پروزیراعظم عمران خان سے ‏کہا تھا یہ نااہل اور نکمے انسان ہیں، لیکن شبر زیدی نےوزیراعظم کےسامنےبہت بڑی بڑی باتیں کیں یہ وہ آدمی ہیں جو ہتھیلی پر سمندر دکھاتےہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نےسابق چیئرمین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شبرزیدی جیسے لوگ ہوتےہیں جو خود کچھ کرتے ہیں نہ ہی کسی اور کو کرنے دیتے ‏ہیں یہ لوگ سب اچھا خود سمیٹتےہیں اوربرادوسروں کےکھاتےمیں ڈال دیتےہیں، موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے موقع ‏پرموجود ہوتےہیں اور نقصان کے وقت غائب ہو جاتے ہیں۔ فیصل واوڈا نے تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی کے حوالےسے کہا کہ ہم نےجو کچھ کہا تھا وہ کر دکھایا، مہنگائی کنٹرول کرنا ایک ایسا مسئلہ ہےجس پرابھی کام جاری ہے عمران خان کو اللہ تعالی نے قوت و صلاحیت دی ہے،عمران خان ایسےشخص نہیں ‏جو ملک سے بھاگ جائیں گےہر چیلنج کا مقابلہ کرتےہیں کیونکہ وہ انتہائی دیانتدار انسان ہیں۔ واضح رہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سابق چیئرمین شبر زیدی نےاپنے بیان میں کہا کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، اکاؤنٹنگ کی اصطلاح میں ملک دیوالیہ ہوچکا ہے۔
گبر زیدی یعنی شبر زیدی بیمار ہو کر پتلی گلی سے نکل گئے،ارشاد بھٹی فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے سابق چیئرمین شبر زیدی کی جانب سے یہ کہنا ہے کہ میرے حساب سے ملک دیوالیہ ہوچکا ہے،اس بیان نے ملک میں ہلچل مچادی،شبر زیدی کے بیان کے حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں میزبان نے سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے گفتگو کی۔ میزبان نے سوال کیا کہ جب اتنا بڑی شخصیت اس طرح کا بیان دے تو پھر کہیں نہ کہیں یقین کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں، کیا ایسا ہی ہے، جس پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ سولہ دسمبر کو بہت سوگ منالیا اب کچھ سیکھنے کا وقت ہے،بنگلہ دیش اپنی پچاسویں سالگرہ منارہاہے،اس کی ایکسپورٹ پچاس بلین ڈالر کی ہے،مالی ذخائز اڑتالیس بلین ڈالر ہیں،دنیا کی سینتیسویں بڑی معیشت ہے۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ مہنگائی کو ماپنے کے تین طریقے ہوتے ہیں،ایکسچیج ریٹ،ڈالر ایک سو اکیاسی روپے پر پہنچ گیا، فی کس آمدنی گیارہ سو نوے ڈالر ہے، ہم اس لحاظ سے ایک سو انسٹھویں نمبر پر ہیں،سارک کے سات ممالک پر چھٹے نمبر پر ہیں،مہنگائی کی شرح دس فیصد کو چھونے والی ہے۔ ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ بلاشبہ جو تبدیلی سرکار ہے وہ تبدیلی نہیں لاسکی جو ان کے وعدوں دعووں نعروں میں تھی،بلاشبہ حالات اچھے نہیں ہیں، بلاشبہ یہ کہنا کہ درست نہیں کہ ملک بہت اچھا چل رہاہے،مہنگائی، بے روزگاری،غریب،شرمناک آئی ایم ایف معاہدہ،حکومتی بدانتظامی،خراب حکمرانی،فوجی سطح پر بھی مان لیا حالات خراب ہیں۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کا ہمارا یہ حال ہے کہ دوست ملک سعودیہ عرب نے ہمیں چار فیصد سود پر قرضہ دیا ہے،جس کو ملک خرچ نہیں کرسکتا بس بینک میں رکھ سکتا ہے،اور ادھار تیل تین اعشاریہ آٹھ فیصد سود پر دیا ہے،لیکن یہ کہنا کہ ملک دیوالیہ ہوگیا یہ میں نہیں مانتا،کیونکہ ملکی حالات اچھے برے ہوتے ہیں۔ سینیئر تجزیہ کار سے میزبان نے سوال کیا کہ شبز زیدی کے بیان کی وجہ کیا لگتی ہے،جس پر ارشاد بھٹی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے سابق چیئرمین کو طنزیہ گبر زیدی کہا کہ معیشت کے ڈاکٹر شبز زیدی بھی بیمار معیشت کو درست کرنے آئے تھے،اور چند ماہ میں خود بیمار ہوکر پتلی گلی سے گھر نکل گئے۔ انہوں نے کہا آکر کچھ ان پٹ دینا بہت مشکل ہوتا ہے،یہ شبر زیدی کو پتا ہے، وہ بعد میں اپنا علاج بھی کراتے رہے،کہنے کا مقصد یہ ہے کہ حالات خراب ہے، یہ سارے ارسطو، افلاطون کے حوالے ملک کرو اور ان کو کہو کہ صحیح کرکے دیں،ان میں سے کئی کو موقع بھی مل چکا ہے،ہماری تباہی کے ذمہ دار یہ بھی لوگ ہیں،ارشاد بھٹی بار بار طنزیہ شبر زیدی کو گبر زیدی کہتے رہے اور دعا دی کہ ملکی معیشت اور بیمار شبر زیدی کو بھی اللہ صحت دے۔ شبر زیدی نے بعد میں اپنے بیان پر کہا تھا کہ ملک کے دیوالیہ ہونے سے متعلق میرے بیان کو غلط رپورٹ کیا جا رہا ہے، نجی یونیورسٹی میں میری تقریر ڈیڑھ گھنٹے کی تھی لیکن صرف 3 منٹس کو نکال کر پیش کیا جا رہا ہے،میں نے صرف یہ بتایا تھا کہ موجودہ کرنٹ اکاؤنٹ اور مالی خسارے کے معاملات دیوالیہ جیسی تشویش ناک صورت حال ظاہر کر رہے ہیں جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ شبر زیدی کا کہنا تھاکہ جب آپ یہ طے کرلیں کہ ہم دیوالیہ ہوچکے ہیں اور اس سے آگے ہمیں چلنا ہے، یہ زیادہ بہتر ہے بہ نسبت اس کے کہ آپ کہیں کہ ملک اچھا چل رہا ہے، میں یہ کردوں گا، میں وہ کردوں گا، یہ سب لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں ہیں،شبر زیدی کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ملک بڑا اچھا چل رہا ہے، ہم نے بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے اور ہم تبدیلی لے آئے، یہ سب غلط ہے، میر حساب سے ملک دیوالیہ ہو چکا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں 10 مئی 2019 سے 8 اپریل 2020 تک چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر فائز رہنے والے شبر زیدی کے اس بیان پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے،اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے شبرزیدی کو نااہل، نکمےاور ‏بزدل آدمی قرار دیا،انہوں نے کہا کہ شبرزیدی ‏بڑی بڑی باتیں کر کے گمراہ کرنےوالےشخص ہیں شبرزیدی جب آئےایف بی آرکابھیانک چہرہ بتایالیکن ‏ایسا نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ شبرزیدی جیسے لوگ ہوتےہیں جو خود کچھ کرتے ہیں نہ کرنے دیتے ‏ہیں یہ لوگ سب اچھا خود سمیٹتےہیں اوربراکسی اورکےکھاتےمیں ڈالتےہیں مفاد کیلئے موقع ‏پرہوتےہیں اور نقصان کے وقت یہ غائب ہو جاتے ہیں،ہم نےجو کچھ کہا تھا وہ کر دکھایا،مہنگائی مسئلہ ہےجس پرکام جاری ہے ‏عمران خان کواللہ نے قوت دی،بساط لپیٹنےپرآتےہیں تولپیٹ دیتےہیں عمران خان ایسےشخص نہیں ‏جو ملک سے بھاگ جائیں گےہر چیلنج کا مقابلہ کرتےہیں کیونکہ وہ دیانتدار انسان ہیں۔
اکتیس دسمبر تک پرائز بانڈ کیش کرالیں، نہیں تو ضائع ہوجائیں گے،حکومت نے ڈیڈ لائن دے دی ہے،حکومت نے اعلان کیا ہے کہ جن شہریوں کے پاس 40 ہزار، 25 ہزار، 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز ہیں وہ 31 دسمبر تک انھیں کیش کروالیں، ورنہ مقررہ تاریخ کے بعد پرائز بانڈ صرف کاغذ کے ٹکڑے رہ جائیں گے۔ اس وقت چار پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی اور خرید وفروخت ہو رہی ہے،جن میں 100 روپے، 200 روپے، 750 روپے اور 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈز شامل ہیں،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی سفارش پر حکومت نے پرائز بانڈز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومتی اعلان کے بعد چاروں پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے،شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے پرائز بانڈز کو پریمیم بانڈز میں منتقل یا کیش کرانے کیلئے مقررہ تاریخ کے اندر بینکوں سے رابطہ کریں۔ دوسری جانب بین الاقوامی ادارے نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ پاکستان میں نہ تو پرائز بانڈ کی لین دین کا موثر نظام موجود ہے اور نہ ہی ان کی ملکیت کا تعین کیا جاتا ہے،جس پر حکومت نے رائج طریقہ کار ختم کرکے اس کی جگہ رجسٹرڈ سسٹم متعارف کرایا تھا، اس کے تحت 40 ہزار اور 25 ہزار روپے مالیت کے بانڈز کی جگہ پریمیئم بانڈز متعارف کرائے گئے ہیں۔ حکومت کئی بار پرائز بانڈز کو کیش کرانے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن میں توسیع کر چکی ہے۔ رواں سال ستمبر میں عوام کی سہولت کیلئے تاریخ ختم ہونے سے پہلے ہی 3 مہینوں کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا،یہ ڈڈ لائن بھی اب 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی،اوراب 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی کو کیش کرانے کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا امکان نہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی سے متعلق سالانہ امریکی رپورٹ امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے فیٹف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سمیت دیگر اہم اقدامات کئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے بین الاقوامی منظم جرائم اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو روکنے اور پاکستانی شہریوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کرنے میں مدد کرنے کے لیے سویلین قانون نافذ کرنے والے اداروں اور قانون کی حکمرانی کی حمایت کی۔ رپورٹ جاری کرنے والے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر دہشت گردی کے حملوں کی تعداد اور ان سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد میں 10 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ امریکی سیکریٹری اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے کہا کہ 2020 میں بھی پاکستان کے اندر دہشت گرد حملے ہوئے۔ اس کی روک تھام کیلئے پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے انتہائی اہم کارروائیاں کیں۔ رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کا کردار مثبت رہا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر رپورٹ میں یہ بات کی گئی ہے کہ اگرچہ پاکستان نے ایکشن پلان کو مکمل کرنے کی جانب پیشرفت کی لیکن تمام شرائط کو مکمل نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان "گرے لسٹ" میں رہا۔ امریکی حکومت نے وسیع تر علاقائی سلامتی اور افغانستان میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنی سرزمین کے اندر دہشت گرد گروپس کو ختم کرنے کیلئے مزید محنت کی ضرورت ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں 30 سالہ خاتون نے اپنی 3 سالہ بچی کو بلڈنگ کی بالکونی سے نیچھے پھینکا اور خود بھی اس کے پیچھے ہی کود گئی، دونوں ماں بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئیں پولیس نے لاشیں تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود میں واقع نجی رہائشی کثیر المنزلہ عمارت کے ایک فلیٹ میں 30 سالہ خاتون نے تین سالہ بچی کی جان لے کر اپنی بھی زندگی گنوا دی، پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 30 سالہ مدیحہ زوجہ فرحان آفریدی کے نام سے ہوئی جب کہ بچی کا نام انعم ہے جس کی عمر3سال ہے۔ واقع کے چشم دید گواہوں میں اسکول کے چھوٹے بچے شامل ہیں جنہوں نے دیکھا کہ خاتون نے پہلے اپنی بچی کو نیچے پھینکا اور پھر خود بھی چھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں دونوں ماں بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔ اب تک ہونے والی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ خاتون نے کچھ ماہ قبل چوتھی شادی کی تھی اور اس شوہر کے ساتھ بھی جھگڑا رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق متوفیہ مدیحہ کی 3 ماہ قبل ہی اپنے تیسرے شوہر الطاف سے علیحدگی ہوئی اور اس کے بعد اس نے فرحان آفریدی سے چوتھی شادی کر لی۔ مرنے والی بچی تیسرے شوہر الطاف کی بیٹی تھی۔ پولیس نے قریب رہنے والے پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا ہے حال ہی میں مدیحہ اور فرحان کے مابین شدید جھگڑا ہوا تھا۔ مدیحہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی اور نواسی کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرحان آفریدی 3 ماہ سے میری بیٹی کے ساتھ رہ رہا تھا۔ پولیس کے مطابق مشتبہ فرحان کا موبائل بند ہے اس کی لوکیشن کی مدد سے ٹریس کیا جائے گا۔ متوفی مدیحہ کے والد کی مدعیت میں فرحان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Back
Top