پاکستان کی نامور ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین نے جی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر کی ایک سوال پر ایسی کلاس لی کہ اینکر کو وقفہ لینا پڑ گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اینکر نے پہلے نادیہ حسین سے سوال کیا کہ آپ کو کھانے میں کیا پسند ہے جب اداکارہ نے بریانی کا نام لیا تو اینکر نے مزید پوچھا کہ اگر آپ کے سامنے گرما گرم بریانی رکھی ہوئی ہو تو کیا آپ اسے کھانا پسند نہیں کریں گی؟
مبینہ طور پر یہ سوال خواتین کے لباس اور پردے کے تناظر میں تھا۔ جس کے جواب میں نادیہ حسین نے اینکر کو جواب دیا کہ اگر میں پرہیز کر رہی ہوں گی یا مجھے معلوم ہوگا کہ وہ میرے لیے ٹھیک نہیں تو میں بلکل نہیں کھاؤں گی۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر مجھے معلوم ہوگا کہ بریانی کھانے سے میں ایک جرم کر رہی ہوں تو میں یہ جرم نہیں کروں گی، اگر بریانی کھانا میرے لیے گناہ ہے تو میں نہیں کھاؤں گی۔ نادیہ حسین نے اینکر کو اس حد تک لاجواب کر دیا کہ جواب سن کر اینکر نے فوری طور پر وقفہ لے لیا۔ اس پروگرام میں پینل پر 2 معروف علما کرام بھی موجود تھے۔
تاہم نادیہ حسین کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جارہا ہے اور صارفین بھی ان کے حق میں ٹوئٹس کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں انہوں نے بالکل درست طریقے سے اینکر کی بولتی بند کی ہے۔
اس پر ایک صارف نے کہا کہ ہم مذہب کے نام پر اتنا نیچے جا رہے ہیں عورت کو گرما گرم بریانی سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کے پیٹ پھٹ سکتے ہیں مگر اس لذیذ بریانی کے ساتھ ہونے والے گناہوں کی ہوس نہیں مٹ سکتی۔
ایک صارف نے کہا کہ بہت سے لوگ بریانی کھانا پسند نہیں کرتے اور نہ ہی بریانی دیکھ کر ان کے منہ میں پانی بھر آتا ہے۔
اس صارف نے کہا کہ کبھی بریانی، کبھی لولی پاپ، کبھی کینڈی کیا کوئی چیز رہ گئی ہے؟ آپ نے اپنی قدامت پرست ذہنیت کی عکاسی کیلئے خواتین کو کیا کیا نہیں کہا، مگر آپ کو یار رکھنا چاہیے کہ اسلام نے عورت کو کسی چیز سے تشبیہ نہیں دی بلکہ اسے بھی انسان بنایا ہے۔ ان سے ایک جیسا سلوک کریں اور وہ بھی جسمانی طور پر خود مختار ہیں جیسا کے مرد ہیں۔
ریحان شاہ نے کہا عورت کو عورت سمجھیں، اُن مریضوں کا علاج کریں جو عورت کو بریانی سمجھتے ہیں،جس دن اِس بریانی کی ہٹ گئی نہ سارے بریانی والے اپنا پیٹ بچاتے پھریں گے۔
شعیب جعفری نے کہا کہ عورت پاکستان میں بڑی ترقی کر رہی ہے پہلے ٹافی کہا گیا پھر سنگترہ اور اب بریانی اسی طرح کرتے کرتے ایک دن اسے انسان بھی سمجھ ہی لیا جائے گا۔
پری نے کہا کہ ویسے نادیہ نے کتنی بہترین لاجک دی ھے یہ تو سراسر گناہ کی جسٹیفیکیشن ھے کہ جی عورت سج دھج کر سامنے آ جائے تو مردوں سے کنٹرول نہیں ہوتا جانور کنٹرول نہیں کر پاتے انسانوں کو پتا ہو کہ کوئی چیز ان کے لئے بری ھے تو وہ اس سے پرہیز کر سکتے ہیں۔
ستار نے کہا کہ ایک انتہائی غیر حساس سوال کا کتنی سمجھداری اور بہترین انداز میں جواب دیا گیا ہے، خواتین کو مزید باہمت ہونا چاہیے۔