وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر اور ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحقیقات کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے امریکی سائفر کی تحقیقات کے معاملے سابق وزیراعظم عمران خان کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں کل طلب کیا ہے۔
ایف آئی اے نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے جس میں عمران خان کو 7 نومبر کی دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔
اس کیس میں ایف آئی اے نے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے تین نومبر کو پیش ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کو بھی ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔