کمرشل صارفین کیلئے گیس دوگنا سے بھی زیادہ مہنگی کردی گئی؟

gas-mmtr-load.jpg


سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ( ایس این جی پی ایل)نے کمرشل صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں دوگنا سے بھی زیادہ اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گیس کی فی یونٹ قیمت میں اضافے سے متعلق ایس این جی پی ایل نےباقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق کمرشل صارفین کیلئے گیس کی فی یونٹ قیمت 1283 روپے ہے جس میں 1480 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔

سوئی ناردرن کے نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمت اضافے کے بعد 3ہزار763 روپے فی یونٹ تک پہنچ گئی ہے، نیا ٹیرف یکم نومبر سے لاگو کردیا جائے گا، کمرشل صارفین میں دکانیں، ہوٹل، تندور، فیکٹریاں اور دیگر کاروباری ادارے شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمرشل صارفین ایل این جی کے بجائے آر ایل این جی کا نیا کانٹریکٹ کریں ، جو صارفین آر ایل این جی کا نیا کانٹریکٹ نہیں کریں گے ان صارفین کا کنکشن کاٹ دیا جائے گا۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
This is going to hurt industry.Pakistan can’t compete with neighbouring countries due to high energy costs and shortage of gas.Pakistan’s economy has been destroyed by Showbaz beggar.
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Is dafah middle class ur lower class.
Gali muhalo mein lakrian hi talash karti rehay gi...