وزیراعلیٰ پنجاب کی راولپنڈی میں اہم شخصیت سے ملاقات،عمران کی تقاریر زیر بحث

pervaiz-elahi-mq-imran-sp.jpg


وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی راولپنڈی میں ایک تقریب کے دوران اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کاحال احوال دریافت کیا اور اہم معاملات پر گفتگو کی۔

نجی چینل اے آر وائی کا دعویٰ ہے کہ یہ ملاقات گزشتہ شب ایک تقریب کے دوران ہوئی جس میں وزیراعلیٰ نے ملاقات کے دوران اس اہم شخصیت سے کئی اہم معاملات پر بات چیت کی اور اس شخصیت سے طبیعت اور دیگر معاملات پر دریافت کیا۔ اس دوران عمران خان کی جانب سے کی جانے والی تقاریر بھی زیر بحث آئیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ کی یہ اہم ملاقات بیدیاں روڈ پر ہونے والی ایک نجی تقریب میں ہوئی، تقریب کے دوران چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ لانگ مارچ اور سیاسی صورتحال پر مذاکرات عمران خان کی مشاورت سے ہوں گے۔

ادھر لاہور میں ہونے والی ایک اور تقریب کے دوران پرویز الہیٰ نے بیک ڈور رابطوں پر بھی بات کی اور کہا کہ کوئی بھی لانگ مارچ کرے بیک ڈور رابطے تو ہوتے ہی ہیں اور مذاکرات ہوتے ہی بیک ڈور ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اونج لائن کو ختم کر کے بلیولائن چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نہ صرف یہ بلکہ حکومت نے نوکریوں پر عائد پابندی بھی ہٹا لی ہے اور ضرورت کے مطابق بھرتیوں کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
 

Lubnakhan

Minister (2k+ posts)
Since ISI chief has openly owned actions against IK, there is no subtlety left. Establishment says they have full intentions to attack insafians, why is no one discussing this??
 

tahirkheli74

MPA (400+ posts)
پرویز الٰہی کی سمجھ نہیں آتی کہ یہ وکٹ کے کس طرف کھیل رہا ہے۔ یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ عمران خان کی وقالت کر رہا ہے یا اپنی۔
"وقالت "???????????????
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
پرویز الٰہی کی سمجھ نہیں آتی کہ یہ وکٹ کے کس طرف کھیل رہا ہے۔ یہ بھی نہیں پتہ کہ یہ عمران خان کی وقالت کر رہا ہے یا اپنی۔
عمران خان کے مقابلے میں اپنی وکالت کا مطلب ہے گلی محلے میں بے عزتی
پرویز الہی سے عمران خان کی تقاریر ڈسکس ہو رہی ہیں تو مریم نواز اور نواز شریف کی بھی کرنی چاہیے ۔چلوآصف زرداری نے تو بے مثال بوٹ چاٹے اور اس کے بعد کبھی اف نہیں کی ہر گندہ دھندہ اپنا بھی اور ان کا بھی چلایا