ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا

20loashehhshortfaaslslsl.png


ملک میں بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کرگیا ہے جس کے باعث شہری و دیہاتی علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی کی طلب 26ہزار 300 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداور 20 ہزار 500 میگاواٹ کے قریب ہے۔

https://twitter.com/x/status/1794629945538523281
پاور ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں اضافے اور شارٹ فال کے باعث شہری علاقوں میں 4سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہےجبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کی چوری اور نقصانات کی شرح زیادہ ہے وہاں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ،ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ، صرف ان علاقوں کے صارفین کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے جہاں چوری اور نقصانات کی شرح زیادہ اور ریکوری کی شرح کم ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں میں آئیسکو کے پاس کوٹے سے سرپلس بجلی موجود ہے، جڑواں شہروں میں مینٹیننس کے نام پر ہونے والی لوڈشیڈنگ بھی ختم کردی گئی ہے۔
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Lakh di laanat, 42000MW ki capacity hay jis ki payment bhi har month lazim hay chahey power companies se bijli kharedein ya na kharedein, phir shortfall kaisey? Jub poorey paisey lazim dene hain to un bijli to lo, logo ko kion zaleel kar rahey ho. Ajeeb mulk hay
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Naya siappa, in kanjrown key lottry nika padrri, abb ya manhga plant lagaying gay apnay commission kay saath.