ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کےبعد علی امین گنڈا پور کی عمران خان سےملاقات

21alimaiannsmulawatkjsjs.png

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ایس آئی ایف سی اجلاس میں ہونے والی گفتگو سے آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن مختص ہونے کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی، یہ ملاقات جیل کانفرنس روم میں کروائی گئی جس کا دورانیہ 40 منٹ رہا، ملاقات میں علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو خصوصی سرمایہ کاری کونسل(ایس آئی ایف سی) اجلاس کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔


اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی کے حوالے سے بھی بات کی اور40 منٹ کی طویل ملاقات کے بعد واپس روانہ ہوئے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی نمائندگی کیلئے اجلاس میں شریک ہوا، عوام کو ریلیف دینےکیلئے ہر حد تک جائیں گے، ہم اپنا کام بھی کریں گے اور ایس آئی ایف سی کے تحت بھی حاضر ہیں، وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے فنڈز فوری طور پر جاری کیے جائیں، ہم نے اجلاس میں فاٹا اور پاٹا پر ٹیکس لگانے کی مخالفت کی ہے۔