Prohibition of Calling a Muslim as Kafir!

Annie

Moderator
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

فورم پر کچھ لوگ ایسے ہیں جن کا کام ہی یہی ہے، خودسال میں ایک بار نماز پڑھیں گے، کبھی اپنے اندر جھانک کر ایمان تلاش کرنے کی کوشش نہیں کریں گے، مگر ہر کسی کا ایمان ٹٹولنا، ہر کسی سے کلمہ سننا، کون کس فرقے سے تعلق رکھتا ہے، کون سا فرقہ کافر ہے، کون سا ایمان کے کون سے درجے پر فائز ہے، کس فرقے کے لوگ سیدھے جہنم میں جائیں گے اور کس فرقے کے لوگ الٹے جہنم میں جائیں گے، اس سب کا حساب کتاب رکھنا یہ اپنے ایمان کا حصہ سمجھتےہیں، فرقہ پرستی کو ہوا دینا، ان کا اصل مقصد ہے ، دراصل یہ فی سبیل اللہ فساد پھیلانے کے نقطہ نظر پر یقین رکھتے ہیں ، ۔ اس جیسے فورمز کا یہ مقصد نہیں ہوتا کہ لوگ ایک دوسرے کے مسلک ٹٹولتے پھریں، کسی کو دوسرے کے مسلک ، مذہب سے غرض نہیں ہونی چاہئے، یہ نان اشوز ہیں، یہ خدا کے اور بندے کے آپسی معاملات ہیں ، اس میں کسی تیسرے کو اپنی ناک گھسیڑنے کی ضرورت نہیں، اور جوکوئی ایسا کرنے کی کوشش کرے، ہمیں اس کی ناک کو جڑ سے کاٹ دینا چاہئے، یہی اس کا بہتر حل ہے، وگرنہ کتنی ہی کوشش کرلیں، یہ باز نہیں آنے والے۔
میں یہ جاننا چاہوں گی کے یہ جو اس فورم پر کچھ لوگ دوسروں سے انٹروگیشن کرتے ہیں بول یہ تو بول وہ آخر انہیں شرم نہیں آتی کے یہ دوسرے لوگوں کا ذاتی مسلہ ہے انکا کیا عقیدہ ہے کیا فرقہ ہے ؟ بھلا انہوں نے ان لوگوں کا رشتہ تلاش کرنا ہے جو اتنے سوال کیے جاتے ہیں ، پھر کہتے ہیں تجھ کو قلمہ بھی پڑھانا ہے ، او اللہ کے بندو کیا اسلام اس طرح پھیلا تھا ، اسلام میں صاف صاف کہہ دیا گیا کے دین میں کوئی جبر نہیں پھر اس فورم پر یہ نان سٹاپ تماشہ کیوں چل رہا ہے ،

روز محشر باپ بیٹے کی یا بیٹا باپ کے گناہوں کا بوجھ نہ اٹھا سکے گا ، یہاں کچھ لوگ دوسروں کے ایمان کے ٹھیکیدار بنے ہیں ، یہ اسلام کی تعلیمات نہیں ہیں ، ہماری قوم اتنی نوزی اتنی نوزی ہے کے اکثر ممبرز سے یہ سوال کیا جا رہا ہے ، میں نے سال دوسروں کے ساتھ کام کر کے گزار دئیے کبھی یہ بھی نہ پوچھا کے آپ کے کتنے بہن بھائی ہیں ، پاکستان ڈاکٹر سے دوائی لینے جاؤ وہ بھی پوچھے گا آپ کہاں کے رہنے والے ہیں اچھا --- ہونگے ؟ اف فففففففففف

Last edited:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

میں یہ جاننا چاہوں گی کے یہ جو اس فورم پر کچھ لوگ دوسروں سے انٹروگیشن کرتے ہیں بول یہ تو بول وہ آخر انہیں شرم نہیں آتی کے یہ دوسرے لوگوں کا ذاتی مسلہ ہے انکا کیا عقیدہ ہے کیا فرقہ ہے ؟ بھلا انہوں نے ان لوگوں کا رشتہ تلاش کرنا ہے جو اتنے سوال کیے جاتے ہیں ، پھر کہتے ہیں تجھ کو قلمہ بھی پڑھانا ہے ، او اللہ کے بندو کیا اسلام اس طرح پھیلا تھا ، اسلام میں صاف صاف کہہ دیا گیا کے دین میں کوئی جبر نہیں پھر اس فورم پر یہ نان سٹاپ تماشہ کیوں چل رہا ہے ،
روز محشر باپ بیٹے کی یا بیٹا باپ کے گناہوں کا بوجھ نہ اٹھا سکے گا ، یہاں کچھ لوگ دوسروں کے ایمان کے ٹھیکیدار بنے ہیں ، یہ اسلام کی تعلیمات نہیں ہیں ، ہماری قوم اتنی نوزی اتنی نوزی ہے کے اکثر ممبرز سے یہ سوال کیا جا رہا ہے ، میں نے کئی کئی سال دوسروں کے ساتھ کام کر کے گزار دئیے کبھی یہ بھی نہ پوچھا کے آپ کے کتنے بہن بھائی ہیں ، پاکستان ڈاکٹر سے دوائی لینے جاؤ وہ بھی پوچھے گا آپ کہاں کے رہنے والے ہیں اچھا --- ہونگے ؟ اف فففففففففف

(clap) (clap) (clap)

عینی جی!! ہم تو اپنی جنگجو طبیعت کے سبب اس قسم کے معاملات میں فریق بنادئیے جاتے ہیں لیکن آپ، نادان، سائیں جی جیسے معتدل مزاج دوست ایسے بیہودہ رواج کو ختم کرنے میں اپنا بہت بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آپکی یہی بات اگر پہلے ایک دو دن میں ایک تھریڈ کھول کر کر دی جاتی تو میں آپکا بھی مرید بن جاتا، خیر وہ تو ابھی بھی ہوں لیکن مجھے اچھا لگا کہ آپ سب برائی کے خلاف بولنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
شکریہ

اور ہاں عامر ساڈا شیر اے
(bigsmile)​
 
Annie

Moderator
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

Bilkul sahi hai kisi musalman ko kafir nahi kehna chaiye.

آپکو معلوم ہوگا کے کسی کے مذھب کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے نہ ہی انہیں برا بھلا کہنا چاہے ، ایک بات بتائیے جن نان مسلم کو آپ ٹارگٹ کرتے ہیں اور انکو اتنا برا بھلا کہتے ہیں ، کیا اسلام اسکی اجازت دیتا ہے ، کیا آپ نے سورہ الکافرون ترجمہ کے ساتھ پڑھی ہے ؟ کیا اس میں نہیں حکم دیا گیا کے کافروں کا دین انکے لیے اور تمہارا دین تمھارے لیے ؟ پھر فساد کس بات کا ؟ سوره الکافرون کی آخری آیت غور سے پڑھیں ،

hqdefault.jpg

M.Sami.R

Minister (2k+ posts)

ہماری قوم کا اللہ ہی حافظ ہے، یہاں تو لوگ نماز کے دوران بھی دوسرے کی نماز کی غلطیاں نہ صرف نوٹ کرتےہیں، بلکہ دورانِ نماز تصحیح بھی کرتے ہیں، ہمارے گھر کے ساتھ اہلحدیثوں کی ایک مسجد تھی، بچپن میں وہاں نماز پڑھنے جایا کرتے تھے، پہلی دفعہ جب نماز پڑھنے گئے تو لیفٹ سائڈ والا شخص بار بار نماز کےدوران میری ٹانگ کو کھینچ کر اپنی ٹانگ کے ساتھ جوڑ لیتا، بعد از نماز پتہ چلا کہ اگر درمیان میں جگہ خالی رہ جائے تو وہاں شیطان کھڑا ہوجاتا ہے، ( تب پہلی بار پتا چلا کہ شیطان بھی نماز پڑھتاہے اور درمیان میں جگہ نہ ملنے پر شاید پچھلی صف میں چلا جاتا ہوگا)۔
ویسے آپ نے صحیح تشخیص کی ہے، اس فورم کی حد تک تو مجھے اس طرح تفتیشی انداز میں ایمان ٹٹولنے والوں کا کم از کم یہی مقصد نظر آتا ہے۔
 
Annie

Moderator
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

(clap) (clap) (clap)

عینی جی!! ہم تو اپنی جنگجو طبیعت کے سبب اس قسم کے معاملات میں فریق بنادئیے جاتے ہیں لیکن آپ، نادان، سائیں جی جیسے معتدل مزاج دوست ایسے بیہودہ رواج کو ختم کرنے میں اپنا بہت بڑا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

آپکی یہی بات اگر پہلے ایک دو دن میں ایک تھریڈ کھول کر کر دی جاتی تو میں آپکا بھی مرید بن جاتا، خیر وہ تو ابھی بھی ہوں لیکن مجھے اچھا لگا کہ آپ سب برائی کے خلاف بولنے کا حوصلہ رکھتے ہیں۔
شکریہ

اور ہاں عامر ساڈا شیر اے
(bigsmile)​
میں اور بہت سارے ممبرز بہت تنگ ہیں اس برے ماحول سے جو فورم پر بن گیا ہے ، ہم خاموش ضرور ہیں لیکن نہ بولنے کی وجہ یہی تھی کے اب بات ختم ہو گی اب ہوگی لیکن یہاں گھوم گھوم کر ایک ہی تکرار ہو رہی ہے خواہ تھریڈ نان سیاسی ہی کیوں نہ ہو اسکو بھی فرقہ میں لپیٹ دیا جاتا ہے ، آپ لوگوں کی گرما گرم بحث میں حصہ اس لیے نہیں لیتی کے منہ چھوٹا اور بات بڑی اچھی نہیں لگتی ، لیکن اس روز روز کی لڑائی اور ماڈز کا تھریڈ پر جھاڑو دینا اور پھر روز کسی نہ کسی تھریڈ کو تالا لگانا معمول بن گیا ہے ، آخر یہ سلسلہ کیوں بند نہیں ہوتا ،

بڑی تڑی دی جاتی ہے نہ کے یہ بولو فلاں کا مذھب ایسا اس پر لعنت بھیجو وغیرہ ، ذرا یہ مظاہرہ وہاں بھی ہو جاۓ جن ملکوں میں ڈیرہ ڈالا ہوا ہے باہر نکل کر بول کر دیکھیں کسی مذھب کے خلاف پھر دیکھیں کسطرح جیل جاتے ہیں ہیٹ کرائم بہت سیریس ہوتا ہے فورم پر اکثر لوگ تبلیغ اور اسلام کے نام پر دوسروں کے عقیدوں اور فرقے کو نشانہ بنا دیتے ہیں ، یہ کارنامہ اپنے رہائشی ملک میں بھی کر دیکھیں تو مزہ آیے
اور ہاں اپکا نعرہ پورا نہیں ہے اسکو ایڈٹ کریں آپ موٹو لگانا بھول گۓ
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

Agar koi kafir ko musalman kahey tu us ki kia saza hai?? jesay Atif aur believer12 qadianio ko musalma kehtey hain???

???? ????? ???? ?? ??? ?? ???? ?? ???? ???? ????? ????? ?? ?? ????? ??? ???? ???? ???? ? ??? ??? ?????? ?? ??? ???? ?? ?? ????? ???? ??? ??? ???? ???? ??? ???? ???? ??? ? ??? ????? ???? ????? ???? ?? ? ??? ?? ?? ???? ???????? ????? ?? ???? ???? ?? ? ??? ?? ??? ???? ??? ??? ??? ?? ?????? ?? ??? ???? ??? ??? ?????? ??? ?????? ??? ? ??? ???? ?? ??? ?? ? ???? ???????? ?? ???? ??? ??? ?? ????? ?

hqdefault.jpg

Definition of Kafir in Quran:

rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

آپکو معلوم ہوگا کے کسی کے مذھب کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے نہ ہی انہیں برا بھلا کہنا چاہے ، ایک بات بتائیے جن نان مسلم کو آپ ٹارگٹ کرتے ہیں اور انکو اتنا برا بھلا کہتے ہیں ، کیا اسلام اسکی اجازت دیتا ہے ، کیا آپ نے سورہ الکافرون ترجمہ کے ساتھ پڑھی ہے ؟ کیا اس میں نہیں حکم دیا گیا کے کافروں کا دین انکے لیے اور تمہارا دین تمھارے لیے ؟ پھر فساد کس بات کا ؟ سوره الکافرون کی آخری آیت غور سے پڑھیں ،

hqdefault.jpg

Qadyani kafir tou nahi, woh tou khuda ko mantay hain
 
Annie

Moderator
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

ہماری قوم کا اللہ ہی حافظ ہے، یہاں تو لوگ نماز کے دوران بھی دوسرے کی نماز کی غلطیاں نہ صرف نوٹ کرتےہیں، بلکہ دورانِ نماز تصحیح بھی کرتے ہیں، ہمارے گھر کے ساتھ اہلحدیثوں کی ایک مسجد تھی، بچپن میں وہاں نماز پڑھنے جایا کرتے تھے، پہلی دفعہ جب نماز پڑھنے گئے تو لیفٹ سائڈ والا شخص بار بار نماز کےدوران میری ٹانگ کو کھینچ کر اپنی ٹانگ کے ساتھ جوڑ لیتا، بعد از نماز پتہ چلا کہ اگر درمیان میں جگہ خالی رہ جائے تو وہاں شیطان کھڑا ہوجاتا ہے، ( تب پہلی بار پتا چلا کہ شیطان بھی نماز پڑھتاہے اور درمیان میں جگہ نہ ملنے پر شاید پچھلی صف میں چلا جاتا ہوگا)۔
ویسے آپ نے صحیح تشخیص کی ہے، اس فورم کی حد تک تو مجھے اس طرح تفتیشی انداز میں ایمان ٹٹولنے والوں کا کم از کم یہی مقصد نظر آتا ہے۔
اپنا اپنا عقیدہ یا ، فرقہ رکھنا ہر کسی کا ذاتی مسلہ ہے لیکن فساد اس وقت پیدا ہوتا ہے جب ہم دوسروں کو کافر کہتے ہیں یا انکے کسی عمل کو اسلام کے خلاف کہ کر جھگڑتے ہیں ٹھیک ہے صحیح کو صحیح کہیں ضرور کہیں ، اسکے بعد دوسرے پر ہے وہ کیا کرتا ہے اب اگر وہ نہیں سنتا تو اسکو گالیاں دینا یا نان مسلم کا لیبل لگانا درست نہیں ، اس فرقہ پرستی اور تنگ نظری نے برباد کیا ہاتھ کھول کر نماز پڑھنی ہے یا کھول کر نہیں ، اللہ کے بندو پڑھنے دو جو بھی پڑھتا ہے آپ نے پیغام دے دیا بس کافی ہے نا کے دوسروں کو گریبان سے پکڑ کر فساد پیدا کیا جاۓ
 
Last edited:

Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

جس جس نے یہاں لوگوں کے ایمان پر شک کیا اور انہیں قادیانی قرار دیا، اب انہیں اپنے ایمان کی فکر کرنی چاہئے۔ اس حدیث کی روشنی میں خود ہی فیصلہ کرلیں کہ وہ دائرہ اسلام سے نکل کر دائرہ قادیان میں تو نہیں داخل ہوگئے۔

یہاں بحث قادیانیوں کے مسلمان ہونے یا نہ ہونے کی نہیں بلکہ مسلمانوں کو غیر مسلم قرار دینے کی ہورہی ہے۔ حدیث مبارک کا مفہوم تو پڑھ ہی لیا ہوگا کہ جو کسی مسلمان پر کافر ہونے کااظہار کرے وہ خود دائرہ اسلام سے باہر ہوجاتا ہے، اس کا ایمان چلا جاتا ہے۔

امید ہے آپ حضرات منکر حدیث نہیں ہیں۔ کیا خیال ہے؟؟

اپ یہ بھی دیکھ لیں کہ میں نے کس کو کس چیز کا جواب دیا- اوپر کے تھریڈ میں جو لکھا ہے وہ تو درست ہے لیکن منافقت کہاں ہورہی ہے اس کو جواب دیا ہے اور اپ اب اس کا ساتھ دے رہے ہیں- جو قادیانی ہے وہ خود کو مسلمان کیوں بتاتا ہے اور پھر مسلمان پر خوارج کے فتوے کیوں جاری کرتے ہیں جب کہ خود قادیانی ہوں

جو قادیانی نہیں وہ تو مرزا غلام پر لعنت ارسال کریں گے کیونکہ وہ مسلمان نہیں لیکن جو قادیانی ہوگا وہ ایسا نہیں کرسکتا

مجھے کتنی دفع بہت سے لوگوں نے قادیانی کھا ہے لیکن اس پر میں ناراض تو نہیں ہوتا کیونکہ ان کو علم نہیں ہوتا کہ میں کون ہوں لیکن جواب میں ان سے قادیانیوں پر لعنت کی بات کرتا ہوں تو وہ شور مچاتے ہیں نہ تو ہمارے آخری پغمبر کو آخری پغمبر مانتے ہیں اور نہ ہی مرزا غلام احمد پر لعنت ارسال کرتے ہیں
تو بات واضح ہوجاتی ہے کہ قادیانی ہے لیکن خود کو مسلمان بتا رہا ہے
 
Last edited:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

ہماری قوم کا اللہ ہی حافظ ہے، یہاں تو لوگ نماز کے دوران بھی دوسرے کی نماز کی غلطیاں نہ صرف نوٹ کرتےہیں، بلکہ دورانِ نماز تصحیح بھی کرتے ہیں، ہمارے گھر کے ساتھ اہلحدیثوں کی ایک مسجد تھی، بچپن میں وہاں نماز پڑھنے جایا کرتے تھے، پہلی دفعہ جب نماز پڑھنے گئے تو لیفٹ سائڈ والا شخص بار بار نماز کےدوران میری ٹانگ کو کھینچ کر اپنی ٹانگ کے ساتھ جوڑ لیتا، بعد از نماز پتہ چلا کہ اگر درمیان میں جگہ خالی رہ جائے تو وہاں شیطان کھڑا ہوجاتا ہے، ( تب پہلی بار پتا چلا کہ شیطان بھی نماز پڑھتاہے اور درمیان میں جگہ نہ ملنے پر شاید پچھلی صف میں چلا جاتا ہوگا)۔
ویسے آپ نے صحیح تشخیص کی ہے، اس فورم کی حد تک تو مجھے اس طرح تفتیشی انداز میں ایمان ٹٹولنے والوں کا کم از کم یہی مقصد نظر آتا ہے۔

جولائی دوہزار بارہ میں جب اس فورم پر رجسٹر ہوا تھا تو سندھ میں بدین میں تعینات تھا، پہلا جمعہ آیا تو مسجد پہنچا ، حسب معمول گرمیوں کی وجہ سے آستینیں اوپر کی ہوئی اور سر پر ٹوپی نہ تھی، آپ یقین کریں امام صاحب نے اپنا بیان روک کر نمازیوں کو میری طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آجکل کی جوان نسل ہے جسے مسجد میں آنے کے آداب بھی نہیں اور پھر جنت کے خوہشمند بھی ہیں، لعن طعن سن کر اٹھنے لگا تو فرمایا ۔ صاحبزادے خطبے کے دوران مسجد سے اٹھ کر چلے جانے والے پر اللہ کی پھٹکار ہوتی ہے، ناچار وہاں بیٹھنا پڑا اور اس کے بعد جب تک وہاں رہا کبھی اس مسجد کی زیارت نہ کی۔

حیرانی اسی لئے ہوتی ہے کہ لوگ دوسروں کا ایمان چیک کرتے کرتے اسے مسجد اور مذہبی تعلیمات سے ہی بدظن کردیتے ہیں پھر کہتے ہیں دین بیزار ہیں تنقید کرتے ہیں۔
 
Annie

Moderator
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

Qadyani kafir tou nahi, woh tou khuda ko mantay hain
میں نے کسی مذہب کا اسی لیے ذکر نہیں کیا تھا صرف نان مسلم لکھا تھا ، سورہ الکافرون میں جو حکم دیا گیا ہے اسکو سمجھنا ضروری ہے کے انکا دین انکے لیے اور تمہارا دین تمھارے لیے ، مطلب جو میری ناقص عقل میں آتا ہے کے دوسروں سے جھگڑا نہ کیا جاۓ ، اسی لیے میں نے آخری آیت پر غور کرنے کو کہا تھا ،
 
M.Sami.R

Minister (2k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

اپ یہ بھی دیکھ لیں کہ میں نے کس کو کس چیز کا جواب دیا- اوپر کے تھریڈ میں جو لکھا ہے وہ تو درست ہے لیکن منافقت کہاں ہورہی ہے اس کو جواب دیا ہے اور اپ اب اس کا ساتھ دے رہے ہیں- جو قادیانی ہے وہ خود کو مسلمان کیوں بتاتا ہے اور پھر مسلمان پر خوارج کے فتوے کیوں جاری کرتے ہیں جب کہ خود قادیانی ہوں

جب قادیانیوں کو ایک دفعہ آئینِ پاکستان کے تحت غیر مسلم قرار دےد یا گیا تو اس کے بعد وہ خود کو چاہے مسلمان سمجھیں یا مریخ کی مخلوق اس سے کیا فرق پڑتا ہے، وہ کسی کو بھی کافر قرار دیں، اس سے کیا فرق پڑتا ہے، ان کو آپ مزید کافر تو قرار دینے سے رہے، مسئلہ تو اس وقت یہ زیرِ بحث ہے کہ جو مسلمان ٹولا دوسروں کو قادیانی یا کافر قرار دیتا پھررہا ہے، آپ اس کو مندرجہ بالا حدیث کی روسے دائرہ اسلام سے خارج مانتے ہیں یا نہیں، بحث کو گھما کر کسی اور طرف کیوں لے جارہے ہیں؟
 
rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

میں نے کسی مذہب کا اسی لیے ذکر نہیں کیا تھا صرف نان مسلم لکھا تھا ، سورہ الکافرون میں جو حکم دیا گیا ہے اسکو سمجھنا ضروری ہے کے انکا دین انکے لیے اور تمہارا دین تمھارے لیے ، مطلب جو میری ناقص عقل میں آتا ہے کے دوسروں سے جھگڑا نہ کیا جاۓ ، اسی لیے میں نے آخری آیت پر غور کرنے کو کہا تھا ،

Sirf deen kay mamlay may kay saab mamlon may???
 
rtabasum2

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

جولائی دوہزار بارہ میں جب اس فورم پر رجسٹر ہوا تھا تو سندھ میں بدین میں تعینات تھا، پہلا جمعہ آیا تو مسجد پہنچا ، حسب معمول گرمیوں کی وجہ سے آستینیں اوپر کی ہوئی اور سر پر ٹوپی نہ تھی، آپ یقین کریں امام صاحب نے اپنا بیان روک کر نمازیوں کو میری طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آجکل کی جوان نسل ہے جسے مسجد میں آنے کے آداب بھی نہیں اور پھر جنت کے خوہشمند بھی ہیں، لعن طعن سن کر اٹھنے لگا تو فرمایا ۔ صاحبزادے خطبے کے دوران مسجد سے اٹھ کر چلے جانے والے پر اللہ کی پھٹکار ہوتی ہے، ناچار وہاں بیٹھنا پڑا اور اس کے بعد جب تک وہاں رہا کبھی اس مسجد کی زیارت نہ کی۔

حیرانی اسی لئے ہوتی ہے کہ لوگ دوسروں کا ایمان چیک کرتے کرتے اسے مسجد اور مذہبی تعلیمات سے ہی بدظن کردیتے ہیں پھر کہتے ہیں دین بیزار ہیں تنقید کرتے ہیں۔

Yeh tou ajeeb o Ghareeb waqyat may chapnay wali kahani lagti hai
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

اپ یہ بھی دیکھ لیں کہ میں نے کس کو کس چیز کا جواب دیا- اوپر کے تھریڈ میں جو لکھا ہے وہ تو درست ہے لیکن منافقت کہاں ہورہی ہے اس کو جواب دیا ہے اور اپ اب اس کا ساتھ دے رہے ہیں- جو قادیانی ہے وہ خود کو مسلمان کیوں بتاتا ہے اور پھر مسلمان پر خوارج کے فتوے کیوں جاری کرتے ہیں جب کہ خود قادیانی ہوں

جو قادیانی نہیں وہ تو مرزا غلام پر لعنت ارسال کریں گے کیونکہ وہ مسلمان نہیں لیکن جو قادیانی ہوگا وہ ایسا نہیں کرسکتا
:doh:

یہ سب تمہیں سمجھانے کا کیا فائدہ ہوا جب تمہاری گوٹ وہیں پھنسی ہوئی ہے؟؟

قائد اعظم کے بارے میں ایک پوسٹ میں تم ایک ممبر کو کہہ رہے تھے کہ میں تمہاری بات پر اس وقت یقین کروں گا جب تم مرزا غلام پر لعنت بھیجو گے، کیا یہ طریقہ ہے یہاں بحث مباحثہ کرنے کا؟؟
 
ZenoInTheZoo

Minister (2k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

کافر ہوے تھے جس کی محبت میں ہم ط
کل وہی شخص کسی اور کے لیے مسلمان ہو گیا

شاعر نامعلوم

(huh)بارش ہے ، بادل ہیں ، آدھی رات ہے ، معزرت ذرا رومانٹک ہو گیا

اپنے اپنے بیوفاوءں نے ملایا ہمیں
ورنہ وہ میرا نہ تھا میں اسکا نہ تھا

اگر کچھ لفظ ادھر اُدھر ہو گئے ہوں تو مہربانی فرما کر کوئی ممبر تصحیح کر دیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

اپ یہ بھی دیکھ لیں کہ میں نے کس کو کس چیز کا جواب دیا- اوپر کے تھریڈ میں جو لکھا ہے وہ تو درست ہے لیکن منافقت کہاں ہورہی ہے اس کو جواب دیا ہے اور اپ اب اس کا ساتھ دے رہے ہیں- جو قادیانی ہے وہ خود کو مسلمان کیوں بتاتا ہے اور پھر مسلمان پر خوارج کے فتوے کیوں جاری کرتے ہیں جب کہ خود قادیانی ہوں

جو قادیانی نہیں وہ تو مرزا غلام پر لعنت ارسال کریں گے کیونکہ وہ مسلمان نہیں لیکن جو قادیانی ہوگا وہ ایسا نہیں کرسکتا

مجھے کتنی دفع بہت سے لوگوں نے قادیانی کھا ہے لیکن اس پر میں ناراض تو نہیں ہوتا کیونکہ ان کو علم نہیں ہوتا کہ میں کون ہوں لیکن جواب میں ان سے قادیانیوں پر لعنت کی بات کرتا ہوں تو وہ شور مچاتے ہیں نہ تو ہمارے آخری پغمبر کو آخری پغمبر مانتے ہیں اور نہ ہی مرزا غلام احمد پر لعنت ارسال کرتے ہیں

بھائی کیا ہی اچھا ہو اگر ہم دوسروں پر لعنت ارسال کرنے کی بجاے خود کو اچھا مسلمان بنانے کی کوشش کریں جس کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ یہی سنّت ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد کی ہے
:)
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

جولائی دوہزار بارہ میں جب اس فورم پر رجسٹر ہوا تھا تو سندھ میں بدین میں تعینات تھا، پہلا جمعہ آیا تو مسجد پہنچا ، حسب معمول گرمیوں کی وجہ سے آستینیں اوپر کی ہوئی اور سر پر ٹوپی نہ تھی، آپ یقین کریں امام صاحب نے اپنا بیان روک کر نمازیوں کو میری طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آجکل کی جوان نسل ہے جسے مسجد میں آنے کے آداب بھی نہیں اور پھر جنت کے خوہشمند بھی ہیں، لعن طعن سن کر اٹھنے لگا تو فرمایا ۔ صاحبزادے خطبے کے دوران مسجد سے اٹھ کر چلے جانے والے پر اللہ کی پھٹکار ہوتی ہے، ناچار وہاں بیٹھنا پڑا اور اس کے بعد جب تک وہاں رہا کبھی اس مسجد کی زیارت نہ کی۔

حیرانی اسی لئے ہوتی ہے کہ لوگ دوسروں کا ایمان چیک کرتے کرتے اسے مسجد اور مذہبی تعلیمات سے ہی بدظن کردیتے ہیں پھر کہتے ہیں دین بیزار ہیں تنقید کرتے ہیں۔

(بہت افسوس ہوا یہ واقعہ سن کر...... الله ہی ہمارے حالات پر رحم فرماے(امین
:(
 
Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

بھائی کیا ہی اچھا ہو اگر ہم دوسروں پر لعنت ارسال کرنے کی بجاے خود کو اچھا مسلمان بنانے کی کوشش کریں جس کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ یہی سنّت ہمارے پیارے نبی حضرت محمّد کی ہے
:)

ضرور پہلے ان قادیانیوں کو یہ سمجھائیں کہ وہ دوسرے فرقوں پر خوارج کا الزام نہ لگائیں اور اپنے نام کے ساتھ قادیانی لکھیں
 
Annie

Moderator
Re: Prohibation of Calling a Muslim as Kafir!

Sirf deen kay mamlay may kay saab mamlon may???
میں سمجھتی ہوں ہر معاملہ میں جھگڑا فساد سے منع فرمایا گیا ہے اور فساد کو قتل سے بڑا گناہ بھی قرار دیا گیا ہے ، آیت
کا اردو ترجمہ ملا نہیں اس آیت مبارکہ میں
انسان کا زمین میں فساد پھیلانے کا ذکر ہوا ہے
2_30.png
 
Last edited: