اتنے جذباتی ہونے کی ضرورت نہیں ہے - اس بازار میں سیٹیاں بجتی ہی رہتی ہیں
انٹرنیٹ کی دنیا حقیقی دنیا سے بالکل مختلف ہے. انٹرنیٹ پر ننانوے فیصد فراڈ اور دھوکہ ہے. یہاں بلا سوچے سمجھے فیئر ہو کر چلنا چاہیں گے تو مار کھا جائیں گے. فیئر ہو کر وہاں چلا جاتا ہے جہاں گیم کسی قاعدے اور قانون کے مطابق ہو رہی ہوتی ہے. جہاں جس کی لاٹھی اسکی بھینس کا قانون ہو وہاں جینے کے اپنے قانون اور اصول بنائے جاتے ہیں
آپکو ایک مثال دیتا ہوں
شروع میں جب میں یہاں آیا تو میں نے ایک اخباری خبر یہاں پوسٹ کی اور اسکے بعد مخالفین کی طرف سے گالیوں کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا. میں نے کسی کو کوئی گالی نہیں دی اور صرف نورے سے ملتا جلتا ایک لفظ گالی دینے والوں کیلیے استعمال کیا. چند لمحوں کے بعد میرے سامنے نوٹیفیکیشن آ گئی کہ مجھے بین کر دیا گیا ہے. لاگ آوٹ ہو کر دیکھا تو پتہ چلا کہ بین کرنے والی تلوار صرف مجھ پر ہی چلی تھی اور گالیاں دینے والے میرے بین ہونے کے گھنٹوں بعد بھی انتظامیہ کی آشیر باد سے پوری آزادی کے ساتھ گالیاں پوسٹ کرتے رہے
اب میرے پاس دو آپشنز تھے. ایک یہ کہ مخالفوں کی گالیوں اور انتظامیہ کی منافقت اور نا انصافی پر بد دل ہو کر بزدلوں کی طرح فورم چھوڑ کر چلا جاؤں اور دوسرا یہ کہ یہاں جینے کے اپنے قانون اور اصول بناؤں اور انہی لوگوں کے رنگ میں خود کو رنگ کر نہ صرف گالیاں نکالنے والوں کو منہ توڑ جواب دوں بلکہ انتظامیہ کی منافقت کو بھی سب کے سامنے لاؤں
پچھلے پورے سال میں میں نے سنجیدہ گفتگو کرنے والوں سے سنجیدگی سے بات کی ہے، گالیاں دینے والوں کو ان سے بڑھکر گالیاں دی ہیں اور انتظامیہ کی منافقت اور نا انصافی کا پردہ بھی بے خوفی سے چاک کیا ہے. انتظامیہ نے مجھے برداشت کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں بار بار بین ہو کر واپس آیا ہوں
اب نیا سال شروع ہوگیا ہے اور سب سے پہلے میں نے خود کو بدلنے کا فیصلہ کیا ہے. گالیوں کو نظر انداز کرنا اور مخالفین کو برداشت کرنا شروع کر دیا ہے. امید کرتا ہوں کہ دوسرے لوگ اور انتظامیہ بھی اپنے روئیوں پر نظر ثانی کریں گے اور ان میں مثبت تبدیلی لائیں گے. سب فورم ممبران سے توقع رکھتا ہوں کہ گالی کی زبان کی بجائے دلیل کی زبان میں بات کریں گے
انتظامیہ سے بھی گزارش ہے کہ فورم کے اصول اور قوانین سب پر بلا امتیاز لاگو کرے. مختلف افراد / گروپس کیلیے انصاف کے پیمانے مختلف نہ رکھے اور مستقل طور بین کیے گئے تمام افراد کو واپس آنے کی اجازت دے کر انہیں مثبت کردار ادا کرنے کا موقع دے - بہت شکریہ