بد گمانیاں در بدگمانیاں ،
اور اپنے لیے خوش گمانیاں کے آپ سے ڈر کر اپکے پی ایم پر نظر رکھی جاتی ہے ، واہ واہ ، اور یہ بھی مائنڈ بنا رکھا ہے کے جو پہلے کہا تھا وہ کہانی تھی ، جب آپکا مائنڈ بن چکا ہے تو سوال کیسا ؟
کان کھول کر سارے سن لیں میں آج ایک ہی بار دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر کے آپ سب کو آئینہ دکھاؤں گی ، کیوں کے آے دن کی چخ چخ نہیں سنی جاتی ، کتنے یقین سے فرما رہی ہیں کے عینی آپکی پوسٹ ڈیلیٹ کرے گی ، آپ جتنا جانتی ہیں مجھے ، میں سمجھ گئی مزید خوش فہمی کا میں شکار نہیں ہونگی ، عینی لوگوں کو دھوکے نہیں دیا کرتی نہ عینی کسی کے کرتوتوں کا بوجھ اٹھانے والی ہے ، سوال مائنڈ بنانے سے پہلے پوچھے جاتے ہیں مائنڈ بنا کر نہیں کے کہانی سنائی تھی
اب سن لیجئے من چاہے تو یقین کریں نہ چاہے تو نہ کریں میری بلا سے
جس صاحب کا آپ نے ذکر فرمایا انکا پی ایم رپورٹ ہوا تھا اور آج بھی ریکارڈ پر موجود ہے ، آپکو کہانی لگتی ہے لگا کرے ، اور ہاں اپنے سٹاف کو پکا بین لگانے کا عدیل کا آرڈر تھا ، وہ میں تھی جس نے انکی منتیں کر کے انکا بین ایک ماہ کا کرنے کو کہا وہ مان گۓ ، بعد میں انہی صاحب نے دوسروں سے مل کر مجھی کو جھوٹے الزام لگا کر تھپڑ مارے جن میں آپ بھی حصہ لیتی رہیں ، خیر قصہ ختم
اب آتی ہوں حارث کی جانب ، انکا بین بھی عدیل کے کہنے پر ہی لگا ہے ، عدیل اسوقت ہاسپٹل میں اڈمٹ ہیں ، انہوں نے آج جانا تھا لیکن جانے سے پہلے وہ میرے لیے ایک سکرین شاٹ چھوڑ گۓ تھے ،جو میں نے اب شام کو دیکھا ہے جو حارث نے کسی کو پی ایم کیا ، مجھے نہیں معلوم کس نے وہ سکرین شاٹ عدیل کو بھیجا ہے ، لیکن اسمیں حارث کے لکھے ہوۓ لنک تھے ، لگتا صبح ہی جانے سے پہلے وہ اسکو بین کروا گۓ ، اسوقت میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں کے وہ ابھی ہاسپٹل ہی رہیں گے
اب آتی ہوں کے پی ایم کے ڈیلیٹ ہونے کی جانب ، کبھی کبھی سوچتی ہوں لوگوں کےدماغوں میں پتا نہیں کیا بھرا ہوا ہے جنکو اتنی سی ٹیکنیکل پاسبلیٹی کی بات نہیں سمجھ آتی ، میں آج بھی پورے یقین سے کہتی ہوں کسی کے پی ایم تک ماڈ اڈمن تو دور ویب ماسٹر کی بھی رسائی نہیں ، میں آج بھی پورا یقین رکھتی ہوں کے عدیل اور وسیم بہت اچھے انسان ہیں اور وہ مجھ سے جھوٹ نہیں بولیں گے ،
میرے نالج کے مطابق صرف ایک ہی طریقے سے پی ایم اڑ سکتے ہیں وہ ہے فورم کے آٹو میٹڈ فلٹرز ، جو بھی لنک یا کوڈ فلٹرز میں فیڈ کیا جاۓ فلٹر خود بخود اسکو ڈیٹکٹ کر کے ڈیلیٹ کر دے گا ، جہاں تک میں جانتی ہوں فلٹرز کی زد میں سینکڑوں سپیمرز خود بخود بین ہو جاتے ہیں جبکے انکے بین پر عدیل اور وسیم کا نام ہوتا ہے حالانکے وہ اٹومیٹڈ ہوتے ہیں ،
عدیل نے فورم پر فلٹرز لگا رکھے ہیں ، میں سمجھتی ہوں صبح جانے سے پہلے جہاں انہوں نے بین کروایا ساتھ ہی انہوں نے فلٹرز بھی فیڈ کر دیا ہوگا ، اور یہی وجہ ہوسکتی ہے حارث کے پی ایم پر موجود لنک والے سارے پی ایم آٹومٹید سسٹم سے ڈیلیٹ ہو گۓ ،
اگر فلٹر پر عینی کا نام فیڈ کر دیا جاۓ تو وہ سارے ممبر جنکا نام میں عینی آتا ہے وہ فلٹرز کی زد میں آسکتے ہیں ، یہ میرا خیال ہے ، زیادہ سسٹم عدیل کو پتا ہونگے ، میں اپنا اندازہ لکھ دیا ہے ،میں عدیل کی سپوک پرسن نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی جس نے بدگمانیاں پالنی ہیں پالتا پھرے
اب جسکا من چاہے یقین کرنے نہ چاہے نہ کرے