Ban on Haris Abbasi

Status
Not open for further replies.

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
جائز ہے ان کا غصہ ..لیکن قصور ان کا بھی نہیں ..یہ بھی میری طرح صاف دل کی ہیں ..میں بھی ہر کسی کی بات پر یقین کر لیتی ہوں ،
لیکن میری نالج کے مطابق پی ایم پڑھے جا سکتے ہیں ..جب کبھی ان کو پتا چلے گا تو میری طرف سے ان کا دل صاف ہو جائے گا ..
فورم کی خاطر ہم دوست دوستی تھوڑی خراب کریں گے

خدا کا واسطہ ہے ، اپنی نالج کو ٹھیک کرو
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
Aap apna faisla mehfooz ker laitin..........ghussa tou na kertain

شرارتوں سے باز نہ آنا
:lol:..یھاں پاکستان ہندوستان کی جنگ ہو رہی ہے

عینی کا غصہ جائز ہے
اسنے بلکہ کم کیا ہے ، برداشت کر گئی ہے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ فورم ضرور ایڈمن نے بنایا ہے مگر چونکہ اسکا مقصد پیسہ کمانا ہے لہذا یہ کہنا کہ یہ ایڈمن کی ذاتی جاگیر ہے لہذا وہ جو چاہے کرے اخلاقی ( اورشاید قانونی) طور پر درست نہیں. جتنے بھی رولز اس فورم پر میں نے پڑھے ہیں وہاں مستقل بین پر کوئی واضح بات نہیں لکھی ہوئی. کوئی اس بات پر احتجاج نہیں کررہا کہ بین کیوں ہوا احتجاج س بات پر ہے کہ مستقل بین کیوں ہوا. اور دوسرا اس بات کا تعن ہونا چاہئے کہ پرائویٹ مسیج بھیجنا کیا تشہیر کرنے کہ مترادف ہے
یار خان جی
بین بین ہوتا ہے
مستقل ہو یا عارضی

عارضی بین تو کھیل ہے ، اصل بین تو مستقل ہی ہوتا ہے
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
ایڈمن نے پرومٹ ایکشن کیا اسکا مطلب ہے کہ کسی نے اسے خبر دی ہوگی. ایڈمن کو میسجز تک رسائی حاصل ہے مگر ایسا شاید ممکن نہ ہو کہ وہ ہر وقت سینکڑوں ممبرز کہ میسجز چیک کرتا پھرتا ہو. ایڈمن اسی وقت میسج پڑھتا ہے جب اسے کوئی خبر ملتی ہے .اس فورم میں ایسے کئی ممبرز ہیں جو کہ اصل میں موڈز بھی ہیں. حارث نے ایسے ہی کسی بندے کو میسج بھیج دیا ہوگا

Serious Policy matters are pre decided .....thats why prompt action ....

Time has changed Khan ji .......
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
بد گمانیاں در بدگمانیاں ،
اور اپنے لیے خوش گمانیاں کے آپ سے ڈر کر اپکے پی ایم پر نظر رکھی جاتی ہے ، واہ واہ ، اور یہ بھی مائنڈ بنا رکھا ہے کے جو پہلے کہا تھا وہ کہانی تھی ، جب آپکا مائنڈ بن چکا ہے تو سوال کیسا ؟

کان کھول کر سارے سن لیں میں آج ایک ہی بار دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر کے آپ سب کو آئینہ دکھاؤں گی ، کیوں کے آے دن کی چخ چخ نہیں سنی جاتی ، کتنے یقین سے فرما رہی ہیں کے عینی آپکی پوسٹ ڈیلیٹ کرے گی ، آپ جتنا جانتی ہیں مجھے ، میں سمجھ گئی مزید خوش فہمی کا میں شکار نہیں ہونگی ، عینی لوگوں کو دھوکے نہیں دیا کرتی نہ عینی کسی کے کرتوتوں کا بوجھ اٹھانے والی ہے ، سوال مائنڈ بنانے سے پہلے پوچھے جاتے ہیں مائنڈ بنا کر نہیں کے کہانی سنائی تھی

اب سن لیجئے من چاہے تو یقین کریں نہ چاہے تو نہ کریں میری بلا سے

جس صاحب کا آپ نے ذکر فرمایا انکا پی ایم رپورٹ ہوا تھا اور آج بھی ریکارڈ پر موجود ہے ، آپکو کہانی لگتی ہے لگا کرے ، اور ہاں اپنے سٹاف کو پکا بین لگانے کا عدیل کا آرڈر تھا ، وہ میں تھی جس نے انکی منتیں کر کے انکا بین ایک ماہ کا کرنے کو کہا وہ مان گۓ ، بعد میں انہی صاحب نے دوسروں سے مل کر مجھی کو جھوٹے الزام لگا کر تھپڑ مارے جن میں آپ بھی حصہ لیتی رہیں ، خیر قصہ ختم

اب آتی ہوں حارث کی جانب ، انکا بین بھی عدیل کے کہنے پر ہی لگا ہے ، عدیل اسوقت ہاسپٹل میں اڈمٹ ہیں ، انہوں نے آج جانا تھا لیکن جانے سے پہلے وہ میرے لیے ایک سکرین شاٹ چھوڑ گۓ تھے ،جو میں نے اب شام کو دیکھا ہے جو حارث نے کسی کو پی ایم کیا ، مجھے نہیں معلوم کس نے وہ سکرین شاٹ عدیل کو بھیجا ہے ، لیکن اسمیں حارث کے لکھے ہوۓ لنک تھے ، لگتا صبح ہی جانے سے پہلے وہ اسکو بین کروا گۓ ، اسوقت میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں کے وہ ابھی ہاسپٹل ہی رہیں گے

اب آتی ہوں کے پی ایم کے ڈیلیٹ ہونے کی جانب ، کبھی کبھی سوچتی ہوں لوگوں کےدماغوں میں پتا نہیں کیا بھرا ہوا ہے جنکو اتنی سی ٹیکنیکل پاسبلیٹی کی بات نہیں سمجھ آتی ، میں آج بھی پورے یقین سے کہتی ہوں کسی کے پی ایم تک ماڈ اڈمن تو دور ویب ماسٹر کی بھی رسائی نہیں ، میں آج بھی پورا یقین رکھتی ہوں کے عدیل اور وسیم بہت اچھے انسان ہیں اور وہ مجھ سے جھوٹ نہیں بولیں گے ،

میرے نالج کے مطابق صرف ایک ہی طریقے سے پی ایم اڑ سکتے ہیں وہ ہے فورم کے آٹو میٹڈ فلٹرز ، جو بھی لنک یا کوڈ فلٹرز میں فیڈ کیا جاۓ فلٹر خود بخود اسکو ڈیٹکٹ کر کے ڈیلیٹ کر دے گا ، جہاں تک میں جانتی ہوں فلٹرز کی زد میں سینکڑوں سپیمرز خود بخود بین ہو جاتے ہیں جبکے انکے بین پر عدیل اور وسیم کا نام ہوتا ہے حالانکے وہ اٹومیٹڈ ہوتے ہیں ،

عدیل نے فورم پر فلٹرز لگا رکھے ہیں ، میں سمجھتی ہوں صبح جانے سے پہلے جہاں انہوں نے بین کروایا ساتھ ہی انہوں نے فلٹرز بھی فیڈ کر دیا ہوگا ، اور یہی وجہ ہوسکتی ہے حارث کے پی ایم پر موجود لنک والے سارے پی ایم آٹومٹید سسٹم سے ڈیلیٹ ہو گۓ ،
اگر فلٹر پر عینی کا نام فیڈ کر دیا جاۓ تو وہ سارے ممبر جنکا نام میں عینی آتا ہے وہ فلٹرز کی زد میں آسکتے ہیں ، یہ میرا خیال ہے ، زیادہ سسٹم عدیل کو پتا ہونگے ، میں اپنا اندازہ لکھ دیا ہے ،میں عدیل کی سپوک پرسن نہیں ہوں لیکن یہ ضرور کہوں گی جس نے بدگمانیاں پالنی ہیں پالتا پھرے
اب جسکا من چاہے یقین کرنے نہ چاہے نہ کرے

ہم فلٹر ہی" نادان " لگائیں گے
جس میں سے تین سو پاونڈ کی مچھلی بھی نکل جاۓ گی

:lol:
(thanks..مجھے اپکا جواب نہی چاہے اور نہ ہی لائیک )
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

;)...میرے ادنیٰ کمنٹس
مجھے اپنی قوم کو دیکھ کر کبھی ہنسی آ رہی ہے اور کبھی دکھ ہو رہا ہے
کہ ہم کتنے تھوڑے دل کے لوگ ہیں اور کتنے کم عقل ہیں
ویسے کہنے کو مسلمان بھی ہیں

چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگوں پر الزام لگاتے ہیں ، اور برداشت بالکل نہی اور نہ ہی کوئی پروفیشنل ازم ہے

جیسا کہ میں نے اپنی پوسٹ نمبر ٣ میں کہا تھا کہ کوئی ایک اخبار دوسرے اخبار کا اشتہار نہی دیتا
اس پر سام خان صاحب نے لکھا کہ ہمیں بھی سیاست کا پتہ کسی فورم سے ہی چلا تھا ، اس کو عینی بیگم نے بھی پسند کیا

نہی ایسا نہی ہے
اس کے لئے ایک کامن فورم موجود ہے نا جس کا نام گوگل ہے

سیاست بھی اسی پر تھی ، اور ایک لمبا سفر کر کے یھاں تک پہنچی ہے

آپ بھی اپنی سائٹ اس پر ڈالیں ، کمپٹیشن میں آئیں ، محنت کریں ، جیسے سیاست پی کے نے کی ہے

اب لڑائی بند کرو ، جس کو بین کیا گیا اس نے غلطی کی تھی
بس اسکے ساتھ ٹھیک ہو گیا
اور میں عینی اور دوسرے موڈز سے بھی کہوں گا کہ ایسوں کی سفارش عدیل سے نہ کیا کرے
گو کہ حارث بہت اچھا لڑکا ہے ، میرے بچوں کی طرح ہے ، لیکن کسی سے مشورہ تو کر لیتا ایسا کرنے سے پہلے
 
shahzadi mughal

Senator (1k+ posts)
kia hoa
haris sy kia guna serzd ho gya?????

kindly admin sb unban him
let him one more chance

waise aise geltian insan ko sikhany k leay he serzd hoti hain

learn lesson from it
and dont repeat it

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
Serious Policy matters are pre decided .....thats why prompt action ....

Time has changed Khan ji .......

خیر سب سے آسان حل یہی ہے کہ بندہ دوسری آئی ڈی سے دوبارہ آ جائے. اسی لئے میں مستقل بین کہ خلاف ہوں جب بندہ نے واپس ہی آجانا ہے تو بین کا فائدہ

:)

shahzadi mughal

Senator (1k+ posts)
خیر سب سے آسان حل یہی ہے کہ بندہ دوسری آئی ڈی سے دوبارہ آ جائے. اسی لئے میں مستقل بین کہ خلاف ہوں جب بندہ نے واپس ہی آجانا ہے تو بین کا فائدہ

:)

​but same fame nai milta
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)

;)...میرے ادنیٰ کمنٹس
مجھے اپنی قوم کو دیکھ کر کبھی ہنسی آ رہی ہے اور کبھی دکھ ہو رہا ہے
کہ ہم کتنے تھوڑے دل کے لوگ ہیں اور کتنے کم عقل ہیں
ویسے کہنے کو مسلمان بھی ہیں

چھوٹی چھوٹی باتوں پر لوگوں پر الزام لگاتے ہیں ، اور برداشت بالکل نہی اور نہ ہی کوئی پروفیشنل ازم ہے

جیسا کہ میں نے اپنی پوسٹ نمبر ٣ میں کہا تھا کہ کوئی ایک اخبار دوسرے اخبار کا اشتہار نہی دیتا
اس پر سام خان صاحب نے لکھا کہ ہمیں بھی سیاست کا پتہ کسی فورم سے ہی چلا تھا ، اس کو عینی بیگم نے بھی پسند کیا

نہی ایسا نہی ہے
اس کے لئے ایک کامن فورم موجود ہے نا جس کا نام گوگل ہے

سیاست بھی اسی پر تھی ، اور ایک لمبا سفر کر کے یھاں تک پہنچی ہے

آپ بھی اپنی سائٹ اس پر ڈالیں ، کمپٹیشن میں آئیں ، محنت کریں ، جیسے سیاست پی کے نے کی ہے

اب لڑائی بند کرو ، جس کو بین کیا گیا اس نے غلطی کی تھی
بس اسکے ساتھ ٹھیک ہو گیا
اور میں عینی اور دوسرے موڈز سے بھی کہوں گا کہ ایسوں کی سفارش عدیل سے نہ کیا کرے
گو کہ حارث بہت اچھا لڑکا ہے ، میرے بچوں کی طرح ہے ، لیکن کسی سے مشورہ تو کر لیتا ایسا کرنے سے پہلے

سرچ تو آپ جیسے چند لوگ ہی کرتے ہیں اور بعد میں ہم جیسوں کو کسی ویبسائٹ پر ہی اسکے بارے میں معلومات دیتے ہیں اب ظاہر ہے کہ ایک چیز کا مجھے پہلے ہی علم ہو تو بجاۓ میں دوسروں کہ کہوں کہ وہ خود سرچ کریں میں انہیں ڈائریکٹ ہی بتا کر ثواب دراین حاصل کرونگا

میں نے جبھی عینی کو ٹیگ نہیں کیا. دوستوں کو کسی امتحان میں نہیں ڈالتے. عینی اپنے موڈ کہ رول پر انصاف سے ڈٹی رہے یہی کافی ہے
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
خیر سب سے آسان حل یہی ہے کہ بندہ دوسری آئی ڈی سے دوبارہ آ جائے. اسی لئے میں مستقل بین کہ خلاف ہوں جب بندہ نے واپس ہی آجانا ہے تو بین کا فائدہ

:)

بس اب یہ تو ایڈمن اور ممبر کو خود ہی سوچنا ہو گا

لیکن طریقه تو مناسب ہونا چاہئے
ہارس عباسی بھی دوسری آئی ڈی بنا کر ای میل کر سکتا تھا لیکن اس کا ایسا اثر نہی ہونا تھا
اس سے آئی ڈی کی اہمیت کا اندازہ لگا لیں

لوگ بندے کو نہی جانتے ، صرف آئی ڈی کو جانتے ہیں
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
ویسے کیا یہ عاطف کی ویبسائٹ کی مارکیٹنگ تھی؟ حارث تو عاطف کو اسکی تحریک انصاف پر تنقید کی وجہ سے ناپسند کرتا تھا
 
دو چار دن میں سب سیٹ ہوجاتا ہے. اپنا گجر بھی تو ہے اور وارثی بھی

ویسے بھی نام میں کیا رکھا ہے
 
shahzadi mughal

Senator (1k+ posts)
ویسے کیا یہ عاطف کی ویبسائٹ کی مارکیٹنگ تھی؟ حارث تو عاطف کو اسکی تحریک انصاف پر تنقید کی وجہ سے ناپسند کرتا تھا

nai atif ki nain
os website ki tesheer k leay aur members ye kam ser injam dy rahy hain

(buribaat)(hmm)
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
سرچ تو آپ جیسے چند لوگ ہی کرتے ہیں اور بعد میں ہم جیسوں کو کسی ویبسائٹ پر ہی اسکے بارے میں معلومات دیتے ہیں اب ظاہر ہے کہ ایک چیز کا مجھے پہلے ہی علم ہو تو بجاۓ میں دوسروں کہ کہوں کہ وہ خود سرچ کریں میں انہیں ڈائریکٹ ہی بتا کر ثواب دراین حاصل کرونگا

نہی خان صاحب ، دونوں باتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
ایک صورت ہے کہ آپ کسی کو پی ایم پر کسی دوسرے فورم کا پتہ دیتے ہیں
دوسری صورت ہے کہ آپ پی ایم پر اپنے فورم کی تشہیر کریں

یہ پی ایم کا غلط استمعال ہے
پی ایم ایک سہولت ہے ممبرز کے لئے لیکن ہم ہر سہولت کا غلط استمال کرتے ہیں
 
Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم
دو چار دن میں سب سیٹ ہوجاتا ہے. اپنا گجر بھی تو ہے اور وارثی بھی

ویسے بھی نام میں کیا رکھا ہے

یھاں پر روٹی کا مسلۂ ہے

اسی لئے میں کہہ رہا ہوں کہ حوصلہ کرو ، الله ہی رازق ہے
لیکن کوئی بھی اپنی جگہ سے کسی مخالف کاروبار کی اشتہاری نہی چاہتا
آپ اپنے دل پر اسکو رکھ کر دیکھیں
آپ چاہیں گے کہ میں بندے کو ہی پار کر دوں
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
نہی خان صاحب ، دونوں باتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
ایک صورت ہے کہ آپ کسی کو پی ایم پر کسی دوسرے فورم کا پتہ دیتے ہیں
دوسری صورت ہے کہ آپ پی ایم پر اپنے فورم کی تشہیر کریں

یہ پی ایم کا غلط استمعال ہے
پی ایم ایک سہولت ہے ممبرز کے لئے لیکن ہم ہر سہولت کا غلط استمال کرتے ہیں

یار بچہ ہے. ویسے بھی اسے اپنی تشہیر کا ہمیشہ سے شوق رہا ہے. اپنے اصلی نام اور فیس بک اکاونٹ بمعہ تصویر کہ ساتھ آتا ہے اور لوگوں سے کہتا ہے کہ اسے جوائن کریں

میرا نہیں خیال کہ اس نے کسی مقابلے یا پیسہ کمانے کہ لیے اپنا فورم بنایا ہوگا. عاطف کو تو ایڈمن سے شکایت تھی لہذا اس نے مقابلے میں اپنی ویبسائٹ بنا لی. حارث کو تو کبھی یہ مسئلہ نہیں رہا
 
اگر وہ خود معافی کی بات کرے گا تو بچے کو معاف کیا جا سکتا ہے ، میرے خیال سے
کوئی عینی جیسے اچھے لوگ سفارش نہ کریں تو بہتر ہو گا

اصل میں ہمیں ہمدردی اور سفارش نے ہی مروایا ہے

جب ایک بچہ ڈرائیںوگ لائسنس لے لیتا ہے تو کوئی پولیس والا اسکو بچہ کہہ کر معاف نہی کرتا

ویسے اس کے اس حوصلے کا میں بھی قائل ہوں کہ اس نے اپنے اصلی نام اور تصویر کے ساتھ آئی ڈی بنی ہوئی ہے
اسلئے میں اسکی تعریف کرتا ہوں
اس سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں کھوٹ کم از کم ہے

لیکن اب اس نے اس فورم پر کیا کرنا ، اب وہ اپنی سائٹ چلاۓ
 
chacha jani

Chief Minister (5k+ posts)
اے امن پسند دکھنے والے ایڈمن! کیوں ھماری پوشٹیں غیر ضروری سمجھ کر ردی کی ٹوکری میں ڈالتا جا رھا ھے۔
مانا یہ سایٹ تیری ھے۔ مگر ھماری بلاوجہ تو بینڈ نہ بجا۔
 
Annie

Moderator
تکنیکی طور پر تو پڑھنا ممکن ہوسکتا ہے مگر عدیل اور وسیم چونکہ اچھے انسان ہیں اس لیے گمان ہے کہ وہ اخلاقی طور پر ایسا کرنے سے گریز کرینگے. باقی آپ اچھا گمان رکھیں خاص طور پر عینی سے. یہ بھی ممکن ہے کہ ہم سب ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہوں اور ابھی جو وضاحت عینی کی جانب سے آئی ہے وہ درست ہو . دوسرا ہم سب کو اپنی جانب سے بھی احتیاط کرنی چاہئے کہ میسجز میں کوئی کوئی نجی بات نہ ہی شیئر کریں تو بہتر ہے

سیم جی میں ان پڑھ ضرور ہوں ، لیکن بے خبر نہیں ، مجھے معلوم ہے کے مرضی سے مختلف آپشن ڈالے جا سکتے ہیں اور بڑے بڑے اداروں میں بھی پرائیویسی ان ویڈ ہوتی ہے ، لیکن سیم جی یہ سب سن کر مجھے غصہ اس لیے آتا ہے کے یہ بیگناہ لوگوں پر الزام لگاتے ہیں
جانتے ہیں میں کیوں کہتی ہوں کے عدیل اور وسیم بہت اچھے انسان ہیں؟ اس لیے کے میں خود دیکھ چکی ہوں ان میں ٹوئسٹڈ مائنڈ والی کوالٹیز موجود نہیں ، اب سنیۓ کیوں .
جب پہلے والے صاحب بین ہوۓ اور وجہ معلوم ہوئی میری عدیل اور وسیم سے الگ الگ بات ہوئی ، عدیل کا کہنا تھا وہ ان صاحب کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور میں نے بھی کہا جی بلکل ہم انکے لیے کامیابی ہی چاہیں گے

اگلے دن میری وسیم سے بات ہوئی مجھے آج بھی انکے الفاظ لفظ بلفظ یاد ہیں انہوں نے کہا اللہ انکو کامیاب کرے ، اور میں نے بھی انکی تائید کی جی بلکل ، یہ تھی ان دونوں کی راۓ اور سوچ ،البتہ انکا کہنا تھا مشہوری کی اجازت نہیں دی جا سکتی ، یہ وہ تھے جو اکیلے گفتگو میں بھی ایک لفظ بھی نیگیٹو نہیں بولا ، دوسری جانب کھلم کھلا اپنی محفل لگا کر عدیل کا میرا منجمنٹ کا نام لے لے کر برائیاں کی گئیں میرے پاس لوگوں کے دئیے ہوۓ سکرین شاٹس موجود ہیں ، سیم جی آپ بتائیے کس کا ظرف اچھا تھا ان کا جنہوں نے پرائویٹ بھی کوئی بری بات نہ کہی یا انکا جنہوں نے اوپنلی ہم سب کا نام لے کر بہتان تراشیاں کیں ؟ کچھ اخلاقی لحاظ بھی ہوتا ہے کے پیٹھ پیچھے جہاں ہم ہوتے نہیں وہاں نام لے لے کر برائیاں کرنا کیا یہ ظرف ہے ؟

میں جب یہ سوچتی ہوں تو میرے دل میں عدیل اور وسیم دونوں کی بہت عزت بڑھتی ہے اس لیے کے وہ سب کے سامنے تو دور کی بات اکیلے میں بھی دوسروں کی برائی نہیں کرتے ، اس لیے میں کہتی ہوں وہ دونوں بہت اچھے انسان ہیں ،
جس نے جو بھی برا گمان رکھنا ہے رکھے میں کیا کر سکتی ہوں لیکن مجھے افسوس اس بات کا ہے جب وہ دونوں کہہ چکے ہیں کے انکے فورم ایسا کوئی آپشن نہیں جو لوگوں کے پی ایم تک رسائی دے تو انکو جھوٹ بولنے کی کیا ضرورت ہے ؟ وہ نہ مجھ سے ڈرتے ہیں نہ ہی کسی اور سے ، سچ کو کسی کا ڈر نہیں ہوتا ، باقی ذہنیت اپنی اپنی
 
Status
Not open for further replies.

Back
Top