اسد عمر نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کچھ صحافی اور شریف خاندان کے حمایتی ڈیلی میل کی خبر گھماتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میں ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے چلنے والے ادارے پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کا چیئرمین تھا ، ہاں ! میں تھا لیکن ڈیلی میل کا آرٹیکل زلزلہ ریلیف فنڈ کے پیسے چرانے کا الزام شریف خاندان پر لگا رہا ہے جس کا سکل فنڈ کے ساتھ کچھ لینا دینا نہیں ہے . “
اپنے دوسرے پیغام میں اسد عمر کا کہناتھا کہ ” اس کو بولتے ہیں سوال گندم جواب چنا ، برطانیہ کا صحافی کہہ رہاہے شریف خاندان نے زلزلہ ریلیف فنڈ سے چوری کی اور جواب مل رہاہے کہ میں سکل فنڈ کا چیئرمین تھا !!یعنی ایک نیا قطری خط ایجاد کرنے کی کوشش . “