5 شعبوں میں اسمگلنگ، غیر قانونی تجارت و ٹیکس چوری، سالانہ ہزار ارب کا نقصان

2smugglsinshjdhhdh.png

ملک ویسے ہی معاشی بحران کا شکار ہے ایسے میں پانچ بڑے شعبوں میں اسمگلنگ ، غیر قانونی تجارت اور ٹیکس چوری سےپاکستان کو سالانہ ایک ہزار ارب روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہاہے,رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے سالانہ 500 ارب، ٹائر اینڈ لبریکنٹس کی غیرقانونی تجارت 106ارب روپے ہے۔

ادویات سازی کی غیرقانونی صنعت سے 65، چائے 45،تمباکو کے شعبےسے 240ارب کا نقصان، ان بڑے صنعتی شعبوں میں رئیل سٹیٹ ، تمباکو ، ٹائر اینڈ لبریکینٹس ، چائے اور ادویات کے شعبے شامل ہیں۔ بین الاقوامی ریسرچ رپورٹ کے مطابق صرف رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے سالانہ 500 ارب روپے کا ٹیکس چوری کیا جارہا ہے، ٹائر اینڈ لبریکنٹس کی غیرقانونی تجارت 106ارب روپے.

ادویات سازی کی غیرقانونی صنعت سے 65ارب روپے، چائے کی غیرقانونی تجارت سے 45ارب روپے جبکہ تمباکو کی غیرقانونی تجارت اور ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو ٹیکسوں کی مد میں 240ارب روپے سالانہ کا نقصان پہنچ رہا تھا جو اب قانونی سگریٹ انڈسٹری کے مطابق گزشتہ سال ٹیکسوں میں اضافے کے بعد 310 ارب روپے تک پہنچ گیا ۔

غیرقانونی تجارت کے ذریعے ٹیکس چوری کی روک تھام اور وسائل سے محروم کم آمدن والی کمیونٹی کے مفادات کا تحفظ کرنے والی ایڈوکیسی فرم مستحکم پاکستان کے ترجمان فواد خان نے کہا ہے کہ حکومت اہم تجارتی شعبوں میں غیرقانونی تجارت کی روک تھام کرتے ہوئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح بڑھانے کے ساتھ ٹیکس وصولیوں میں اضافہ اور بجٹ خسارے میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی کیلئے کابینہ کو 5 سالہ روڈ میپ دے دیا ہے، معیشت کا پہیہ چلے گا تو ملک خوشحال ہو گا، سرکاری اخراجات میں کمی اور برآمدات کے مجموعی حجم میں اضافہ کیا جائے گا ، پانچ سالوں میں پاکستان کی معیشت کو بدلنا ہے، ذمہ داری لیئے بغیردنیا کا کوئی نظام نہیں چل سکتا، تمام وزارتوں کے ساتھ مل کر کام کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کریں گے

انہوں نے کہا ہر وزارت کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، سابق دور حکومت میں ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کی، دوبارہ دہشت گردی کو پنپنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ، بشام اندوہناک واقعہ پاک چین دوستی کو ثبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش ہے ، پاکستانی قیادت اور عوام چین کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے، شہداء اور غازی قومی ہیرو ہی، موثر دفاعی صلاحیت کے لیے مسلح افواج کی ضروریات پوری کریں گے ۔
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
Where is muneera mistry who was claiming that smuggling will be eliminated. Dur Lakh de lanat tere per.