کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا پوری طاقت سے جواب دیا جائیگا: آرمی چیف

8asimmunircoasloc.jpg

اگر بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو اس کا سخت سے سخت جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے آج لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے رکھ چکری سیکٹر کے اگلے مورچوں کے دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز (کور کمانڈر راولپنڈی) نے ان کا استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ کو فارمیشن کی تیاریوں اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔


رکھ چکری سیکٹر میں جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے جنگ مسلط کی گئی تو انہیں بھرپور جواب دیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1599051126959067136
انٹرسرسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر شاہ نے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے حوالے سے بھارت کی سیاسی قیادت کی طرف سے انتہائی غیرذمہ دارانہ بیان دیئے جا رہے ہیں لیکن ہم ان پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن کے بھرپور دفاع کے لیے تیار ہمہ وقت تیار ہے، اگر بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی گئی تو اس کا سخت سے سخت جواب دیا جائے گا۔

جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہم مادر وطن کے چپے چپے کا دفاع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دینے کا وعدہ پورا کیا جانا چاہیے، بین الاقوامی دنیا کو کشمیری عوام کو انصاف دلانا ہو گا۔ بھارت کے مذموم عزائم کسی صورت پورے نہیں ہونے دینگے، ہم اس کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں، کسی بھی مہم جوئی کی صورت کا پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

دریں اثنا پاک فوج کے سپہ سالار نے پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں سے گفتگو میں مشکل ترین حالات کے دوران مادر وطن کی حفاظت کے فرض کی ادائیگی کیلئے جوانوں کی پیشہ ورانہ قابلیت، بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی صلاحیت کو سراہا۔
 
Last edited: