پی پی دور میں سب سے زیادہ صحافیوں پر حملے ہوئے - فواد چوہدری

Siasi Jasoos

Chief Minister (5k+ posts)

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ہمیں آزادی اظہار کے بھاشن نہ دے ،چھوٹے چھوٹے مفادات کے لیے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ اور دشمن کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے، پی پی دور میں سب سے زیادہ صحافیوں پر حملے ہوئے۔

قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے اخبارات میں آزادی اظہار پر مضامین کے ہرلفظ کی قیمت دی جاتی ہے، پاکستان کے مفاد سے جڑے معاملات پر اپوزیشن اور حکومت میں اتفاق رائے ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی آرڈیننس کی فیک نیوز پر مہم چلانے پر معافی مانگیں، جبکہ شازیہ مری بتائیں عزیز میمن اور اجے للوانی کے قاتل کون ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم صحافیوں کو تاریخی سہولت دینا چاہتے ہیں، بلاول ہیومن رائٹس کمیٹی میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل پاس کریں۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سےبین الاقوامی پروپیگنڈے کو سہارا دیا جارہا ہے،پاکستان کی صحافتی تاریخ میں صحافیوں پرسب سے زیادہ حملے پیپلزپارٹی کے دورمیں ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے دورمیں صحافیوں پر39 حملےہوئے، 32 صحافی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،نون لیگ کے دورمیں صحافیوں پر 18 حملے ہوئے 14 اپنی جانوں سےہاتھ دھو بیٹھے،جبکہ پی ٹی آئی دورمیں صحافیوں پر 8 حملے ہوئے، تمام مقدموں اور قتل کی تفتیش ہوئی، مجرم بھی پکڑے گئے۔

فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ نوشہرو فیروز اور سکھر کے صحافیوں کے قتل سے متعلق پتا نہیں چلا،شازیہ مری بتائیں عزیزمیمن اوراجے للوانی کے قاتل کون ہیں؟پورا انٹرنیشنل میڈیا بھی عزیز اور اجے کے قتل سے متعلق پوچھتا ہے اور ہم شرمندہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے شازی مری بتائیں گی کہ کیا ہوا، سب سے زیادہ اثر سندھ حکومت میں تو شازیہ مری کا ہے،میں بلاول بھٹو سے کہتا ہوں کہ آپ کی کمیٹی میں صحافیوں کے تحفظ کا بل پڑا ہے، اس پر کیوں بیٹھے ہیں اسےمنظور کریں، قومی اسمبلی نے وزارت اطلاعات کے مطالبات زر کی منظوری دے دی۔

https://jang.com.pk/news/948956
 
Last edited by a moderator:

hello

Chief Minister (5k+ posts)
سر چھوڑیے وہ کوئی حملے تھوری ہوتے ہیں جو پی پی کے دور میں ہوتے ہیں اس کے بعد جو کرپشن کے پیسے دییے جاتے ہیں جس سے باقی ماندہ صحافی سب بھول جاتے ہیں کہ کسی ہمارے علاوہ صحافی پر حملہ ہوا تھا بلکہ اللہ کی مرضی کہہ کر یہ صحافی سب ٹھیک بمطابق سندھ سرکار یعنی زرداری نری بیماری کے حق میں لکھنا شروع کر دیتے ہیں کہ کیا بات ہے راجہ دہر کے بعد سندھ سے صرف زرداری ہی ایک حکمران ہوا ہے اور ادھر پنجاب میں شیر شاہ سوری کے بعد نواز شریف باؤجی ہی ایک حکمران ہوا ہے


جیو نونی لیگ کے دور میں کڑورں کے اشتہار لیتا رہا اور اس نونی لیگ والوں کا بیانیہ اگے بڑھاتا رہا اب بیچارے وہی پیسے حرام پے حرام کر رہے ہیں کہ کسی طریقے سے شریفوں کو بچالیں ورنہ ان کو اپنی اوقات کا پتا ہے سسٹم درست ہو گیا تو ان کی دوکانداری بند ہو جائے گی اور یہ نام نہاد میڈیا صحافت نگیں ہو جائں گیں کہ یہ کوئی عزت دار لوگ نہیں بلکہ کوٹھے والے دلال سے زیادہ بدتر لوگ ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان کے سامنے دس سالوں میں ملک لٹ گیا 100 ارب ڈالر کا قرض چڑھ گیا لوٹنے والے امیر ان کے بچے جب غریب کے بچے کا شناختی کارد نہیں بنتا تھا اس دور میں اربوں پتی بن گئے ملک کے بچی پیدا ہوتے ہی قرضئی کے قرضئی رہے ملک کے اثاثے گروی رکھ دییے گئے اور یہ سب آخباروں میں میڈیا پر راوی سکون ہی سکون لکھتے رہے چین کی بانسری بجاتے رہے میں کہتا ہوں ان میں جو ملک لوٹنے والوں کے سہولت کار ہیں ان پر بھی قانون کے مطابق کاروائی ہونی چاہیے

گنجا سانپ مالک وزیر اعظم عمران خان کو کہتا میں کس کا گریبان پکڑوں گا اور نونی لیگ کے دور میں پی ٹی وی کا چئیر مین بن کر بیٹھا رہا

اور دوسرے دومنحوس جوکر کلاسرا اور عامر متین ایسے رپوٹنگ کر رہے ہوتے ہیں جیسے ہم سے زیادہ ذہین کوئی نہیں لیکن ان کی رپوٹنگ کئی دہائیوں سے جاری ہے
 

akinternational

Minister (2k+ posts)
o behjerat badmash awam ke liye koi achcha kaam kar...teri iss bakwas se kisi ko fiada nahin... in khabison ki team IK ko tabah kar ke chore gi..,.