
پنجاب کو بحرانوں کی طرف دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑگئے،لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز کا ردعمل
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حمزہ شہباز شریف کے بطور وزیراعلی انتخاب سے متعلق فیصلے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنا ردعمل دیا اور کہا کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں، انہیں ہماری حکومت کو ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑگئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1542470956270206977
مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ 2018 میں پنجاب کے عوام سے ان کا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، بزدار، پیرنی صاحبہ ، منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسے اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے تک، اور اس کے بعد پنجاب کے عوام کا حق انہیں نا لینے دینا، صوبے کے عوام کے لیے مشکلات پیدا کرنا۔ رہنما ن لیگ نے کہا کہ صوبہ پنجاب کے خلاف عمران خان کے جرائم کی فہرست بہت طویل ہے۔
https://twitter.com/x/status/1542462262069575680
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز شریف کے بطور وزیراعلی انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ہے،فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 25 منحرف اراکین کو نکال کر اراکین کی دوبارہ گنتی کی جائے، جس کی اکثریت وہ جیت جائے گا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hamza-nad-maryam-lhcaa.jpg