ناچنے والی کو ایوارڈ مل سکتا ہے،مجھے کیوں نہیں؟پہلی پاکستانی خاتون ٹیکسی ڈرائیور پھٹ پڑیں

master timi

MPA (400+ posts)
ناچنے گانے والوں کے لیے باقاعدہ ایک کیٹگری مختص ہے جس میں ان کو تمغے دیے جاتے ہیں۔ اس کیٹگری کے تحت ہر دور حکومت میں فنکاروں کو ایوارڈ اور تمغے ملتے ہیں۔ ماضی میں ایوارڈ اور تمغے لینے والوں میں کافی معروف لوگ شامل ہیں بشمول ریما، میرا، ریشم وغیرہ ۔

معروف اداکارہ کنول کو نہ صرف ایوارڈ مل چکے ہیں بلکہ وہ ن لیگ کی مخصوص خواتین کی نشست پر رکن اسمبلی بھی رہ چکی ہیں (شہباز شریف کے پچھلے دور حکومت میں)

ان خاتون کی محنت اور عظمت اپنی جگہ اور واقعی میں انھوں نے کافی ہمت دکھائی ہے ٹیکسی چلا کر

But comparing these two things are like Comparing Oranage and Banana. There is no comparison between these two things.
 

master timi

MPA (400+ posts)
اور یہ کس کا اکاؤنٹ ہے WNN?

یہ لوگ پچھلے کچھ دنوں سے کافی ایکٹیو ہیں۔ متنازع اور بعض اوقات بالکل غلط سرخیاں لگاتے ہیں۔ لگتا ہے کہ کوئی نیا نیا پروپیگنڈہ گروپ سٹارٹ ہوا ہے۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
یہاں سبھی خصوصا کیپشن لکھنے والے پراپگنڈسٹ کی گردن میں بڑا سریا ہے ۔۔ ان خاتون کو بھی ایوارڈ دیں اگر اس نے کوئی کارنامہ انجام دیا ہے مگر اسکے لئے دوسرے لوگوں کی تضحیک کر نے کی کیا ضرورت آن پڑی ۔

تاجر اور سرمایہ دار طبقہ محنت کش طبقے کا سب سے بڑا اور فطری دشمن ہے۔۔۔ کیپشن لگانے والے جیسی کٹھ پتلیاں اپنے پراپگنڈا اور برائے فروخت جذبات سے فارغ ہوں تو وہ معاشرتی مسائل کی بنیادی حقیقتوں کو بیان کریں مگر وہ اپنا دال روٹی کا انتظام کرنے میں مصروف ہیں ۔