
سینئر لیگی رہنما قیصر احمد شیخ نے حکومت کو معاشی ٹیم تبدیل کرنے کا مشورہ دے دیا، انہوں ن کہا ہم ڈیفالٹ کے دہانے پر کھڑے ہیں، آئی ایم ایف راضی نہیں ہیں،اسحاق ڈار کسی سے مشورہ نہیں کرتے، ایک سال سے وہ مجھ سے نہیں ملے، ایک سال سے نیشل بینک کا صدر ہی نہیں ہے، صورتحال تو اتنی خراب ہے،بورڈ کے میمبر ہی نہیں ہیں۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قیصر احمد شیخ نے مزید کہا ہم لڑائی کرتے رہے تو معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی اسلئے حکومت کو چاہئے کہ اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرے، ساری چیزیں اپنے ہاتھ میں رکھیں گے تو خود ٹھیک نہیں ہوگا، پاکستان کی تاریخ کی سب سے زیادہ مہنگائی ہے اور اس میں بھی کم ہونے کے رجحان نہیں ہے۔
چیئرمین قائمہ کمیٹی خزانہ قیصر احمد شیخ نے کہا سیاسی جماعتوں پر پابندی نہیں لگنی چاہئے، سیاسی جماعتوں میں جمہوریت ہونی چاہئیں، یہ سیاسی جماعتیں نہیں ہیں۔
اس سے پہلے بھی قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین قیصر شیخ اپنے ہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر برس پڑے تھے،قیصر شیخ نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک کے معاشی معاملات میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ نیشنل بینک اور زرعی ترقیاتی بینک کے صدور ایک سال سے نہیں ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1666693490485641216
انہوں نے کہا تھا وزیر خزانہ اجلاس میں شرکت نہیں کرتے حکومتی بل پاس نہیں کرنا چاہیے۔ چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ اسحاق ڈار قائمہ کمیٹی میں پیش نہ ہوئے تو میں چیئرمین شپ سے مستعفی ہو جاؤں گا۔
اس موقع پر رکن کمیٹی علی پرویز ملک اور وجیہہ قمر نے بھی چیئرمین کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ کو آج اجلاس میں شرکت کرنا چاہیے تھا۔ علی پرویز نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک کے حالات دیکھیں اور بل پر فوکس کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ishadadd.jpg