قوت مدافعت اور سفر

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
یہ تجربہ کافی لوگوں کو ہوا ہو گا کہ جب بھی دوسرے شہر جانا ہو تو وہاں پہلے کچھ دنوں میں ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے . ڈاکٹروں کے مطابق یہ سب نئی جگہ کے پانی میں نئے قسم کے بیکٹیریا کی وجہ سے ہوتا ہے . انسان کا اندرونی نظام ان نئے جراثیم کو سمجھ نہیں پاتا اور ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے
ڈاکٹر ایسی صورت حال کے لئے بیکٹیریا کش ادویات تجویز کرتے ہیں ، یا کچھ دنوں کے بعد جسم خود بخود ان نئے جراثیم کا عادی ہو جاتا ہے اور بندہ ٹھیک ہو جاتا ہے
لیکن ایسی صورت حال سے بچنے کا ایک اسلامی طریقہ بھی ہے وہ یہ کہ انسان سفر کر کے نئی جگہ جائے تو نئی منزل کا پانی پینے سے پہلے ایک بار پچھلی منزل اور نئی منزل کا پانی ملا کر پی لے
یہ طریقہ کوئی بھی آزما کر دیکھ سکتا ہے
. . . . . . . . . . . . . . . . . .
پانی کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں کی ہوا بھی مختلف ہوتی ہے . مثلا لاہور کے مقابلے میں راولپنڈی تین سو میٹر بلندی پر ہے . کیا معلوم اس کے کیا اثرات ہوں
خیر یہ بات تو تقریبا یقینی ہے کہ سفر کے دوران انسان کی قوت مدافعت (ہکا بکا ، ششدر ، یا کمزور ) ہوتی ہے اور انسان کچھ دن نئی جگہ کی آب و ہوا کے مطابق ڈھلنے میں لیتا ہے
کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو دیکھیں تو اس کا پھیلاؤ ، ووہان ، قم ، لندن ، نیو یارک وغیرہ میں زیادہ ہوا ہے . یہ سارے شہر مسافروں کی آماہ جگہ ہیں . پاکستان میں بہت سے بیرون ملک سے آئے مریض ہیں جبکہ یہاں مرض کم پھیل رہا ہے . کرونا جیسے متعدی مرض کے لئے یہ بات انتہائی حیرت ناک ہے
ہم یقین سے تو نہیں کہہ سکتے لیکن اس بات پر سوچ وچار کیا جا سکتا ہے کہ کیا سفر کے دوران قوت مدافعت کے کم ہونے کا کرونا پھیلنے سے کوئی تعلق ہے ؟


 

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام میں مسافر اور بیمار شخص کو روزے کے لئے ایک برابر قرار دیا ہے ، دونوں صورتوں میں روزہ رکھنا حرام ہے
علاوہ ازیں وبا کے دنوں میں سفر تو ویسے بھی منع ہے
 
Last edited:

There is only 1

Chief Minister (5k+ posts)
تمام حاسدین اور ملحدین کے لئے : یہ تھریڈ ایک مفروضہ کے احوال پر ہے ، اور اس مفروضے پر عمل کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہو سکتا
 
Last edited:

بگ باس

MPA (400+ posts)
تمام حاسدین اور ملحدین کے لئے : یہ تھریڈ ایک مفروضہ کے احوال پر ہے ، اور اس مفروضے پر عمل کرنے سے کوئی نقصان نہیں ہو سکتا

بھائی اس میں مفروضے والی کوئی بات نہی۔۔۔ آف کورس سفر سے مدافعتی نظام ضرور کمزور ہوتا ہو گا۔۔۔ باقی اپنے ڈاکٹر صاحب اسے کنفرم بھی کر دیں گے
 

PIND-WALA

Chief Minister (5k+ posts)
I think morr people move and travel , more they have chances to give to others. Most of the cities mentioned in crises have high travel and population densities.
 

back to the future

Chief Minister (5k+ posts)
اسلام میں مسافر اور بیمار شخص کو روزے کے لئے ایک برابر قرار دیا ہے ، دونوں صورتوں میں روزہ رکھنا حرام ہے
علاوہ ازیں وبا کے دنوں میں سفر تو ویسے بھی منع ہے
Ji bilkul
Hazoor saw ki Hadees hay Kay wba kay ilaqay say bahir na jao agar tum wahan hu aur bahir hu to plague waalay ilaqay ka safar mt kro

baqi har software Kay Saath is ka apna anti virus aata hay insaan kay saath immunity hi anti virus
Saari vaccines immunity or antibodies produce krnay Kay concept pr kaam krti hain