غیر قانونی بھرتیاں،وزیراعظم عمران خان کو لاہورہائیکورٹ سے نوٹس جاری

12lhcnoticepmik.jpg

لاہور ہائی کورٹ نے غیر قانونی تقرریوں سے متعلق کیس میں وزیراعظم عمران خان سمیت اہم حکومتی عہدوں پر براجمان شخصیات کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں ایپلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو پاکستان (اے ٹی آئی آر) میں گریڈ 21 کے 10 افسران کی تقرریوں کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے وزیراعظم عمران خان، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، سیکرٹری قانون سمیت اہم شخصیات کو فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست گزار ایڈووکیٹ وحید شہزاد بٹ نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ 21ویں گریڈپر 10 افسران کی یہ تقرریاں فیڈرل پبلک سروس کمیشن آرڈیننس1977 کی خلاف ورزی ہے جس کے مطابق گریڈ 16یا اس سے زائد گریڈ کے افسران کی تقرری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائے گی۔

درخواست گزار نے مزید کہا کہ ایپلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو میں گریڈ 21 کے جوڈیشل ممبران کی تقرری کا اختیار وزیراعظم کو دیا جانا انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 130 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ان تقرریوں کو غیر قانونی و غیر آئینی ہونے کی وجہ سے کالعدم قرار دیا جائے اور 2 جون کو جاری ان تقرریوں کے نوٹیفکیشن کو بھی منسوخ کیا جائے۔

جس کے بعد عدالت نے وزیراعظم عمران خان سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔
 

fahid_asif

Senator (1k+ posts)
یہ لاہور ہائیکورٹ وہی ہے جہاں پی پی ایس سی کا پیپر لیک کا مسئلہ ایک سال سے زیر سماعت ہے۔ لیکچرار کیمسٹری اور فزکس پیپر لیک کا ایک سال سے فیصلہ نہیں آیا۔ پیپر بیچنے اور خریدنے والے آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں کسی کو کوئی سزا نہیں دی گئی حالانکہ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ بڑے افسران پر آنچ نہیں آنے دی گئی اور سارا ملبہ جونئیر کلرک پر ڈال کر دوبارہ امتحان لینے کی استدعاعدالت میں دائر کر دی گئی۔ اگر لوہار ہوئکورٹ واقعتا انصاف دیتی تو پہلے اس سکینڈل کی وجہ سے افسران کو سزا دیتی اور امیدواران کو انصاف۔ مگر سب الٹ ہوتا ہوا نظر آرہا ہے
 

nasir77

Chief Minister (5k+ posts)
Ani D Loohar Court apana likha ho ya stamp paper bakalum Najfi da tay notice la a !!!