عون چوہدری کی ملاقات کی خواہش ۔۔ عمران ریاض نے بڑی شرط رکھ دی

IMG-20231210-WA0055.jpg


عون چوہدری کی عمران ریاض سے ملاقات کی
خواہش,معاملہ کیا ہے

محمد عثمان غازی نے بڑا انکشاف کردیا, انہوں نے ایکس پر ٹوئٹ کیا کہ ‏عمران ریاض خان کو عون چودھری کا فون آیا اور ملاقات کی خواہش کی ، عمران ریاض نے کہا آپ ضرور آئیں میرے گھر مگر ہماری ملاقات کی ویڈیو اور جو بھی بات ہوگی سب پبلک کروں گا ۔

عون چودھری نے پوچھا ایسا کیوں بھائی؟ عمران ریاض نے جواب دیا کیا معلوم آپ باہر جا کر کیا بتا دیں ، جس بندے نے آپ کو پہچان دی ، آپ کو عون چودھری بنایا آپ اُس کے ساتھ مخلص نہیں تو مجھے کیوں چھوڑیں گے؟


https://twitter.com/x/status/1733776316300943393

طویل خاموشی کے بعد صحافی عمران ریاض خان سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بولے تھے,سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئےعمران ریاض نے کہا تھا عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نے دل نہیں چھوڑنا۔

عمران ریاض اس وقت اپنی فیملی کے ہمراہ ہیں۔عمران ریاض سیالکوٹ جیل سے رہا ہونے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے۔

عمران ریاض کو نو مئی کے فسادات کے دو دن بعد اس وقت سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب وہ بظاہر ملک چھوڑنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انہیں سیالکوٹ کے تھانہ کینٹ اور سیالکوٹ جیل لے جایا گیا، اور 15 مئی کو پولیس نے عدالت کو بتایا کہ عمران ریاض تحریری حلف نامہ جمع کروا کر جیل سے رہا کردیے گئے ہیں، اور اب وہ پولیس کی تحویل میں نہیں۔

عمران ریاض کے والد نے 16 مئی کو تھانہ سول لائنز سیالکوٹ میں بیٹے کے مبینہ اغوا کی ایف آئی آر درج کرائی، اور لاہور ہائی کورٹ میں بھی بازیابی کی درخواست جمع کرائی، جس پر 22 مئی کو عدالت نے عمران ریاض کی بازیابی کا حکم جاری کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے رواں ماہ 6 ستمبر کو بھی آئی جی پولیس عثمان انور کو عمران ریاض کو بازیاب کرنے کے لیے 13 ستمبر تک مہلت دی تھی، اور 20 ستمبر کو آخری مہلت دیتے ہوئے کہا تھا کہ 26 ستمبر تک اینکر عمران ریاض کو بازیاب کرایا جائے۔​
 

wasiqjaved

Chief Minister (5k+ posts)
ملک کے ساتھ جتنی بڑی غداری کرو گے اتنا بڑا پروٹوکول ملے گا.
جتنی بڑی وفا کرو گے اتنی بڑی سزا ملے گی.

ڈاکٹر عبدالقدیر خان