ضمنی الیکشن : ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہم تمام 9 سیٹیں ہاریں گے:منصورعلی خان

mansoor-ali-khan-imran-khan-election-rt.jpg

لیگی رہنما نے کہا کہ تمام 9 سیٹیں ہاریں گے، منصورعلی خان کا دعویٰ

معروف اینکر پرسن و صحافی منصور علی خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ جانتی تھی کہ وہ عمران خان کے مقابلے پر تمام 9 سیٹوں سے ضمنی الیکشن ہار جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اینکر منصور علی خان نے ایک آن لائن پلیٹ فارم سے گفتگو میں دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگی جانتی تھی کہ وہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کے خلاف جیت نہیں پائیں گے۔

میزبان نے سوال کیا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی کیا وجہ ہے کیونکہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم والے الیکشن سے بھاگ گئے ہیں کیا یہ سچ ہے جس پر منصور علی خان نے کہا کہ ن لیگ کو اس بات کا علم تھا کہ وہ عمران خان کے مقابلے میں جیت نہیں پائیں گے۔

اینکر پرسن نے کہا کہ میری ایک لیگی رہنما سے بات ہوئی تو ان سے پوچھا کہ آپ کو کیا لگتا ہے کہ آپ عمران خان کے مقابلے میں جیت سکتے ہیں؟ جس پر لیگی رہنما نے بڑا سادہ سا جواب دیا کہ ہم جانتے ہیں ہم نہیں جیت سکتے۔

میزبان نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کے گرد کوئی خطرہ منڈلا رہا ہے؟ جس پر اینکر پرسن نے کہا کہ تحریک انصاف کے حمایتی تجزیہ کار کہتے ہیں ٹیکنیکل ناک آؤٹ کرنے کی کوشش ہے وہ بھی توہین عدالت کر رہے ہیں۔ عمران خان کو معافی مانگ لینی چاہیے مگر 2 جواب جمع ہو گئے ڈھائی گھنٹے کی سماعت ہوئی وہ معافی نہیں مانگ رہے۔

منصور علی خان نے کہا کہ عمران خان کے مشیر ایک کان میں کچھ دوسرے کان میں دوسرا کچھ اور کہہ دیتا ہے۔ میرے خیال میں عمران خان کو اپنے 26 سالہ سیاسی کیریئر کو تباہ نہیں کرنا چاہیے تھوڑا خیال کرنا چاہیے۔ بنی بنائی گیم خود خراب نہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے کہ مریم نواز کا سیاسی کیریئر اٹھا کر صرف 4 سالوں پر نظر ڈال لیں ایک وقت تھا وہ بھی ایسے ہی جلسے کرتی تھیں پھر خاموشی آئی اور اب حالات بدل گئے ہیں۔
 
arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)

سیلاب بہانہ ہے۔ عمران نشانہ ہے