سیاست ڈاٹ پی کے پر میرا ایک سال

Zaidi Qasim

Prime Minister (20k+ posts)

اور سہراب میاں ۔ کیا آجکل مصروفیات بڑھ گئ ہیں ؟ رجو کبوتری نے تو درجنوں کبوتر بدل لیے ہیں ۔ انڈے سیل پر لگادیے ہیں ۔ سب آپ کے فراق میں ۔
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)

Annie & Asad: Wow! these are amazing tools, awesome. Woh apnay buuzurg theek hee keh gaaye haein keh maray jaisay socalled perhay likhkhoun kaa jahil hona bhi maqaam e ibrat hai.
:doh: :cool: :lol:

With gratitude to both of you.
(jhanda)(jhanda)(jhanda)

کمال ہے بزرگوں کے بھی بزرگ موجود تھے جو انہیں ٹھیک باتیں کہا کرتے تھے

واہ کیا سنہرا دور تھا وہ

[hilar]

ویسے ڈاکٹر صاحب کہیں تو میں آپ کو اردو اس زبان میں لکھنا سکھا دوں جو آپ سمجھ سکیں

:lol:
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
....
جی ڈاکٹر صاحب ، اردو لکھنے کے لیے فورم پر شارٹ کٹ نہیں ہے آپ گوگل پر لکھیں گے وہاں سے کاپی کر کے رپلائی باکس میں پیسٹ کریں گے ٹیکسٹ سلیکٹ کر کے آپ اسکا فانٹ سائز بڑا کر سکتے ہیں ، مشکل نہیں ہے تھوڑی سی پریکٹس اور آپ رواں ہو جائیں گے
If u need more help feel free to ask please. :)

Thank you for taking time and helping me out.

God bless.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

کمال ہے بزرگوں کے بھی بزرگ موجود تھے جو انہیں ٹھیک باتیں کہا کرتے تھے

واہ کیا سنہرا دور تھا وہ

[hilar]

ویسے ڈاکٹر صاحب کہیں تو میں آپ کو اردو اس زبان میں لکھنا سکھا دوں جو آپ سمجھ سکیں

:lol:

Aay: Baaz aa jaa apni shrartoun say.
:lol:

Good one, liked your comments anyway. (bigsmile)

Itnay dinoun say kidhar hai?? Kamm kamm he nazar aata hai forum pay!
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
کروم کا اردو پلگ ان بھی آتا ہے۔ آپ وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ میں نے اردو لیپ ٹاپ سے لکھنا شروع کی لیکن مزہ نہیں آیا۔ جب سے موبائل سے لکھنا سٹارٹ کی ہے تب سے تو میں نارمل ڈے ٹو ڈے میسیجز بھی اردو میں کرنا شروع ہو گیا ہوں۔ قسطنطنیہ کو آپ کا انتظار ہے۔
(bigsmile)

Asad bus quustantunia kow jald fatah he samjh. Ghoray pay zarrah baktar baandh raha hoon aur talwaar taiz karnay kay leeaye bhaij dee hai.
:lol:
 
Foreigner

Senator (1k+ posts)
:lol:

ماضی کو کوس نہیں رہے ..یاد کر رہے ہیں
اور کیوں نہ یاد کریں ..اس زمانے میں بہت اچھے دوست پائے ...جو آج تک دوست ہیں .
کچھ فورم چھوڑ گئے ..لیکن دوستی پھر بھی نہیں چھوڑی
کچھ مصروف ہو گئے ..کم کم آتے ہیں ..
بلکہ جب جب عینی کا دل کرتا ہے ہم سب دوستوں کو اکھٹا کر لیتی ہیں .
ہم پھر مل کر ماضی کو کوس ....سوری یاد کر کے انجوئے کر رہے ہوتے ہیں

.میں نے ایک جنرل بات کی تھی کہ عموماً لوگ 'ماضی اچھا تھا' میں کھوۓ رہتے ہیں
.ماضی کی یادوں میں کھوۓ رہنے سے اچھا ہے کہ جو وقت آپ کے پاس ہے اس کو ماضی سے بھی زیادہ یاد گار بنائیں، کل کو یہ بھی ماضی بن جائے گا
.یہ بہرحال میری راۓ ہے
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
نہیں سنسبل جی ..یہ اس سے بھی پہلے کی بات ہے ....
ظاہر ہے یہ پبلک فورم ہے ..ہر مزاج کا بندہ ہے یہاں ..ایسے ہی جیسے دنیا بھر میں ہے .
گالی گلوچ بھی تھی ..ہنسی مذاق بھی تھا ..مردوں کے درمیان ادالٹ جوک بھی تھے ..سنجیدہ موضوعات پر بحث بھی تھی..مذہبی ، تعلیمی اور سیاسی غرض ہر موضوع کو ہی ٹچ کیا جاتا تھا .
جگت بازی بھی تھی ..سب کچھ ہی تھا یہاں ..اب جب آپ کے پاس ڈھیروں چوائس ہوں تو آپ اپنی مرضی کے گروپ میں شامل ہو جاتے ہو ..باقی سب کے ساتھ بھی ہوتے ہو ..لیکن ان کے بیچ ایک اپنے محدود گروپ میں بھی ..جو مزاج آشنا بھی ہوتا ہے ..آپ کی ریسپیکٹ بھی کرتا ہے ..آپ کا خیال بھی رکھتا ہے ..
میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں .جسے یہاں ایک نہیں . کئی گروپ میسر آئے .
آپ جس وقت کی بات کر رہی ہیں ..میری نظر میں وہاں سے ہی گڑ بڑ شروع ہوئی ...کچھ بد دل ہو کر چھوڑ گئے ..کچھ کے لئے ایسے گھٹن زدہ ماحول میں سانس لینا مشکل ہو گیا تھا ..
بہرحال سب کی اپنی اپنی وجوہات ہونگی ..شیرازہ بکھر گیا ..ہم دوستوں کے دوست ہیں ..جو بچے کچھ دوست یہاں رہ گئے ہیں ان کے لئے آتے ہیں ..انشاء الله آئندہ بھی آتے رہیں گے
مجھے آوروں کا تو نہیں معلوم ..فورم میرے لئے محض مل بیٹھنے کا بہانہ ہے ..وطن سے دور بے وطنی کا احساس کم کرنے کی کوشش ہے ...
اگر میں یہاں صرف دل بہلانے آؤں ..دوستوں سے خوش گپیاں کرنے آؤں اور بجائے دل بہلنے کے طبیعت اور بیزار ہونے لگے ..تو آپ خود سوچیں ..آنے کا فائدہ ..
لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں کہ نہیں آنا ..میری الله سے یہ ہی دعا ہے کہ اس فورم کی رونقیں پھر بحال ہوں .
.
ایک تغیرکوزمانےمیں ثبات ہے.ورنہ کوئی کسی ایسی وجہ سےوہ جگہ نہیں چھوڑتاجس کاوہ خودسرگرم حصہ ہو.جیسےایک ہی گھرسےلوگ جاتےرہتےہیں اوراللہ انھیں نئےلوگوں سےریپلیس کرتارہتاہےویسےہی ہیں یہاں کےلوگ.
اب دوست اور دشمن کی پہچان بنا کر ان پر ذاتی اٹیک اور اٹیک کرنے والوں کی حمایت اور مخالفت نہیں ہے.
بس خبر ملتی ہے زیادہ .
 
خداداد

Senator (1k+ posts)
I really respect u and your way of talking which is very gentle .

and this good forum needs people like u.

خدا داد صاحب آپ بہت اچھا لکھتے ہیں ، آپکا کہنا درست ہے یہ فورم رنگ برنگی لڑیوں کا بنا ہے ہر کسی کی اپنی سوچ ،فکر اور عادتیں ہیں ،
میں بھی شیئر کر دوں کے میں اس فورم سے واقف نہ تھی ، الیکشن کا زمانہ تھا اور خان کی تقریریں اور دن کے دس دس جلسوں کی کوریج میں میڈیا ڈنڈی مار دیتا تھا ،اور براڈ کاسٹ نہیں کرتا تھا ایسے میں فیملی ممبر نے بولا کے فورم وزٹ کیا کروں کے وہاں سب خبریں ہوتی ہیں ، کوئی ہفتہ ہی وزٹ کیا ، کوئی زیادہ دیکھا نہیں اور ہفتے ڈیڑھ میں جائین کر لیا ، میں کسی اور پلیٹ فارم پر نہیں ہوں یہاں بھی ڈر لگتا تھا لوگ برا سلوک نہ کریں لیکن یہاں کے ماڈز نے اپنا پاکستانی ماحول بنا رکھا تھا کے بدتمیزی کی اجازت نہ دیتے تھے یہاں سے حوصلہ ہوا اور میں زیادہ ایکٹیو ہونے لگی ، نہ میں کسی ممبر کو جانتی تھی نہ ہی کسی سے متاثر تھی ،
ڈرتے ڈرتے دوست بنے اور پھر شرارتیں شروع ہوئیں ، انہی شرارتوں میں بہت سارے دوست بنے اور پھر میں ترقی کرتے کرتے اب ماڈ بن گئی ،

خیر یہ فورم پردیس میں ہمیں وطن کی مہک دیتا ہے ، ہم جو اپنی اپنی دنیا میں رنگ برنگی بولیاں بولتے ہیں یہاں آکر اردو میں بولنا پسند کرتے ہیں ، میں اردو لکھنا نہ جانتی تھی ایک ممبر بہت خراب رومن لکھتے تھے تنگ آکر عدیل نے انھیں گوگل ان پٹ کا لنک دیا کے یہاں سے اردو لکھیں سب کو سزا نہ دیں ، وہاں سے میں نے بھی وہ لنک یوز کیا اور اردو لکھنا شروع کی ، آج ہم اردو میں ہی سب گپ شپ کرتے ہیں ،
اس فورم نے بہت ہنسایا بھی اور کبھی رلایا بھی ، لیکن یہ ہمارا انٹرٹینمنٹ پوائنٹ ہے ، ہم اپنے وطن سے محبتوں کا اظہار یہاں مل بیٹھ کر کرتے ہیں ،

آپ کو کس نے بتایا کہ مجھے تصویر پوسٹ کرنی نہیں آتی

:13:

یہ تحفہ کیا کم ہے .جب بھی آپ کی تھریڈ یا پوسٹ پر نظر پڑتی ہے ..ضرور پڑھتی ہوں ..آپ بھی ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جن کو پڑھنا پسند کرتی ہوں اور جو اس فورم پر ایک اچھا اضافہ ہیں .
آپ لکھتے کم کم ہیں ..زیادہ لکھا کریں

آپ سب خواتین و حضرات کی زرّہ نوازی ہے کہ میری انشاء پردازی سے محضوض ہوتے ہیں۔ ورنہ مجھ جیسے نکمے آدمی کو تو گوگل سے پکچر کا لِنک کاپی پیسٹ ابھی کچھ دن پہلے کرنا آیا ہے۔ انٹرنیٹ کی دنیا سے اتنا بیگانہ تھا کہ نہ کبھی کسی چیٹ روم کا منہ دیکھا نہ اس فورم سے پہلے کسی اور اس طرح کے فورم پر وقت صرف کیا۔
 
eye-eye-PTI

Chief Minister (5k+ posts)

Aay: Baaz aa jaa apni shrartoun say.
:lol:

Good one, liked your comments anyway. (bigsmile)

Itnay dinoun say kidhar hai?? Kamm kamm he nazar aata hai forum pay!

ڈاکٹر صاحب میں تو یہیں ہوتا ہوں ۔۔۔ آپ کو نہ جانے کیوں نظر نہیں آتا

ایک تو آپ خود بزرگ ۔۔۔ اوپر سے آپ اپنے بزرگوں کی باتوں میں آ کے نہ کس راہ پر چل نکلے ہیں کہ ہم آپ کو دکھائی ہی نہیں دیتے

دیکھنا کہیں چلتے چلتے پانامہ نہ پہنچ جایئے گا
:lol:

ویسے میں پہلے کی نسبت تھوڑا سا کم آتا ہوں ۔۔۔ لیکن انشاءاللہ جلد بیک ٹو نارمل ہو جاوں گا

آپ کے مزاج کیسے ہیں ؟ میں امید کرتا ہوں انشاءاللہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہونگے
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

.میں نے ایک جنرل بات کی تھی کہ عموماً لوگ 'ماضی اچھا تھا' میں کھوۓ رہتے ہیں
.ماضی کی یادوں میں کھوۓ رہنے سے اچھا ہے کہ جو وقت آپ کے پاس ہے اس کو ماضی سے بھی زیادہ یاد گار بنائیں، کل کو یہ بھی ماضی بن جائے گا
.یہ بہرحال میری راۓ ہے

ایک تغیرکوزمانےمیں ثبات ہے.ورنہ کوئی کسی ایسی وجہ سےوہ جگہ نہیں چھوڑتاجس کاوہ خودسرگرم حصہ ہو.جیسےایک ہی گھرسےلوگ جاتےرہتےہیں اوراللہ انھیں نئےلوگوں سےریپلیس کرتارہتاہےویسےہی ہیں یہاں کےلوگ.
اب دوست اور دشمن کی پہچان بنا کر ان پر ذاتی اٹیک اور اٹیک کرنے والوں کی حمایت اور مخالفت نہیں ہے.
بس خبر ملتی ہے زیادہ .
(clap)(clap)
حضرات بات یہ ہے کہ ماضی کو یاد کر کے اور معصوم بن کے کسی مخصوص ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانا انتہائی محنت کا کام ہوتا ہے۔ یقین نہیں آتا تو پہلے پیج سے لیکر اب تک کے کومنٹ پڑھنا شروع کر دیں۔ میں نے تو پہلے ہی کہا تھا فری کے مارکیٹینگ ایجنٹس پھر رہے ہیں۔ جن کو یہ فورم اچھا نہیں لگتا وہ چھوڑ کر جا چکے، اور باقیوں کو ایجنٹی پہ لگا گئے کہ تالہ لگوا کر رپورٹ کرو۔ ویسے ہی سیدھا سیدھا لکھنے میں شرم آتی ہے کہ یہاں ہم ایجنٹ بن کر گھومتے ہیں۔ ماضی کا ماضی یاد اور ایجنٹی کی ایجنٹی۔

:)
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
ڈاکٹر صاحب میں تو یہیں ہوتا ہوں ۔۔۔ آپ کو نہ جانے کیوں نظر نہیں آتا

ایک تو آپ خود بزرگ ۔۔۔ اوپر سے آپ اپنے بزرگوں کی باتوں میں آ کے نہ کس راہ پر چل نکلے ہیں کہ ہم آپ کو دکھائی ہی نہیں دیتے

دیکھنا کہیں چلتے چلتے پانامہ نہ پہنچ جایئے گا
:lol:

ویسے میں پہلے کی نسبت تھوڑا سا کم آتا ہوں ۔۔۔ لیکن انشاءاللہ جلد بیک ٹو نارمل ہو جاوں گا

آپ کے مزاج کیسے ہیں ؟ میں امید کرتا ہوں انشاءاللہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہونگے

​Yes, all okay. Allah kaa shuukar hai, no complaints.
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

آپ سب خواتین و حضرات کی زرّہ نوازی ہے کہ میری انشاء پردازی سے محضوض ہوتے ہیں۔ ورنہ مجھ جیسے نکمے آدمی کو تو گوگل سے پکچر کا لِنک کاپی پیسٹ ابھی کچھ دن پہلے کرنا آیا ہے۔ انٹرنیٹ کی دنیا سے اتنا بیگانہ تھا کہ نہ کبھی کسی چیٹ روم کا منہ دیکھا نہ اس فورم سے پہلے کسی اور اس طرح کے فورم پر وقت صرف کیا۔
واہ جناب کیا بات ہے۔ مائنڈ نا کیجیے گا لیکن دوسرے کے لیے آپ نے بھاری لفظ گھامڑ استعمال کر لیا اور اپنے لیے صرف نکما۔ حضور بہت کھلا تضاد ہے آپ کی باتوں میں۔ ویسے چوری آپ ادھر فورم پہ ہی نوش کریں گے یا پنجرے میں کورنش بجا لا کر کھائیں گے؟
;)
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

Asad bus quustantunia kow jald fatah he samjh. Ghoray pay zarrah baktar baandh raha hoon aur talwaar taiz karnay kay leeaye bhaij dee hai.
:lol:
:lol::lol:
میرا تو مشورہ ہے ایک کنیز بھی ساتھ میں لے لیجیے گا۔ ضلِ الٰہی کا دل بہلا رہے گا۔
;)
 
Farooq Ahmad

Minister (2k+ posts)
اللہ تعالٰی آپ کو کامیاب کرے ہر میدان میں آمین پاکستان کی عوام کی سہی معنی میں آپ نے ترجمانی کی ہے اگر عمران خان نے کچھ غلط کیا یا میاں نواز شریف صاحب نے آپ نے ایک زمہ داری کے ساتھ ہم تک سچ پہچانے کی کوشش کی ہے آپ نے ہمیشہ پاکستان غریب عوام کی آواز بنانے کی بات کی ہم شکر گزار ہیں آپ نے ہمشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا اللہ تعالٰی آپ کے ادارے کو ہمیشہ دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین
 
Annie

Moderator

Thank you for taking time and helping me out.

God bless.
......

ڈاکٹر صاحب آپ کیا تھینکس اور ہاۓ واۓ کے تکلفات میں پڑ گۓ ، ہم سیدھے سادھے لوگ ہیں ، بس کھل کر بولیں ، جو بھی مسلہ ہے یا کوئی ہیلپ چاہئیے بے تکلفانہ بولئیے
:lol: ، ہم سب آپکو اسسٹ کرنے والے جو ہیں اور آئ آئ پی ٹی آئ تو بہت مدد کر سکتے ہیں کیوں کے وہ ویلا جو ہوا .......