سیاست ڈاٹ پی کے پر میرا ایک سال

asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
these type of comments are exactly the reason of my previous comment. Do you expect me to answer it? I won't. Sirf itna kahun ga k aap ka comment perh k gilani sb ka woh interview yad aa gya, jis mein woh one third pakistanion ko mulk chor k janay ka keh rahay hein.. mazeed kuch nahin kahun ga..
یہ فورم ہے کوئی ملک نہیں اور یہ کرپشن کا شکار بھی نہیں جو میں نے اسے لوٹا ہو۔ ہر ویب سائیٹ پہ ایسا ہی ہے، جسے پسند نہیں وہ اپنا رستہ پکڑے اور نکل لے۔ لیکن آپ کی چھوٹی سی سمجھ میں شاید میری بات نہیں آئی۔ آپ جنگلوں کو ہی نکلیں۔ ویسے بھی مارکیٹینگ ایجنٹ ادھر ہی گھوم رہے ہیں۔ ان سے رابطہ کر کے نکل لیں۔ آپ کا بھی بھلا اور باقیوں کی بھی آپ سے جان چھوٹ جائے گی۔ والسلام۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)
Purani yaadoon ko sanbhal kar rakhna ye bhi ek romance he jo har koi nahi kar sakta.......................I remember all forum members from past here is some memories only for remember

kaise kaise loog rooth kar chale jaatay hain........................... dil dhoondhta he phir wohi fursat k raat din................

https://www.siasat.pk/forum/showthread.php?229647-Who-is-The-Most-Useful-Member-of-Siasat-pk/page9
تو میرے دوست جنگلوں میں نکل جاؤ، آہیں بھرو۔ مسلمان قوم بھی تو صدیوں سے یہی کر رہی ہے کہ ہائے کیا سہانا تھا ہمارا ماضی، ہائے کدھر گیا ہمارا ماضی۔ لیکن حال دیکھو اور مستقبل کا منظر نامہ۔ یہ تو انٹرنیٹ کی دنیا ہے، آپ کو پسند نہیں تو آپ کدھر اور چلے جائیں یا تنہا کمرے میں بیٹھ کر سوچی جائیں، دوسروں پہ اپنی مرضی مسلط نہ کریں کہ وہ یہ وقت انجوائے کرنے کے بجائے ماضی کے کھنڈروں کے مجاوروں کے ناسٹلجیا کا دیدار کریں۔ چلتی کسی زمانے میں اورکٹ بھی بہت تھی اب نام نہیں، کیا اب یہاں اس کا رونا لیکر بھی بیٹھ جائیں؟ اقبال مر گیا سمجھاتے سمجھاتے لیکن صد حیف۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
خدا داد صاحب آپ بہت اچھا لکھتے ہیں ، آپکا کہنا درست ہے یہ فورم رنگ برنگی لڑیوں کا بنا ہے ہر کسی کی اپنی سوچ ،فکر اور عادتیں ہیں ،
میں بھی شیئر کر دوں کے میں اس فورم سے واقف نہ تھی ، الیکشن کا زمانہ تھا اور خان کی تقریریں اور دن کے دس دس جلسوں کی کوریج میں میڈیا ڈنڈی مار دیتا تھا ،اور براڈ کاسٹ نہیں کرتا تھا ایسے میں فیملی ممبر نے بولا کے فورم وزٹ کیا کروں کے وہاں سب خبریں ہوتی ہیں ، کوئی ہفتہ ہی وزٹ کیا ، کوئی زیادہ دیکھا نہیں اور ہفتے ڈیڑھ میں جائین کر لیا ، میں کسی اور پلیٹ فارم پر نہیں ہوں یہاں بھی ڈر لگتا تھا لوگ برا سلوک نہ کریں لیکن یہاں کے ماڈز نے اپنا پاکستانی ماحول بنا رکھا تھا کے بدتمیزی کی اجازت نہ دیتے تھے یہاں سے حوصلہ ہوا اور میں زیادہ ایکٹیو ہونے لگی ، نہ میں کسی ممبر کو جانتی تھی نہ ہی کسی سے متاثر تھی ،
ڈرتے ڈرتے دوست بنے اور پھر شرارتیں شروع ہوئیں ، انہی شرارتوں میں بہت سارے دوست بنے اور پھر میں ترقی کرتے کرتے اب ماڈ بن گئی ،

خیر یہ فورم پردیس میں ہمیں وطن کی مہک دیتا ہے ، ہم جو اپنی اپنی دنیا میں رنگ برنگی بولیاں بولتے ہیں یہاں آکر اردو میں بولنا پسند کرتے ہیں ، میں اردو لکھنا نہ جانتی تھی ایک ممبر بہت خراب رومن لکھتے تھے تنگ آکر عدیل نے انھیں گوگل ان پٹ کا لنک دیا کے یہاں سے اردو لکھیں سب کو سزا نہ دیں ، وہاں سے میں نے بھی وہ لنک یوز کیا اور اردو لکھنا شروع کی ، آج ہم اردو میں ہی سب گپ شپ کرتے ہیں ،
اس فورم نے بہت ہنسایا بھی اور کبھی رلایا بھی ، لیکن یہ ہمارا انٹرٹینمنٹ پوائنٹ ہے ، ہم اپنے وطن سے محبتوں کا اظہار یہاں مل بیٹھ کر کرتے ہیں ،

Annie please pm me this google link you have mentioned in your post. Very briefly tell me how does it function. I would like to write in Urdu if its easy and less time consuming. Thank you.
 
Annie

Moderator

Annie please pm me this google link you have mentioned in your post. Very briefly tell me how does it function. I would like to write in Urdu if its easy and less time consuming. Thank you.
......
Dr Sahib lets make it open so other readers can benefit from it too.

https://www.google.com/intl/ur/inputtools/try/

it is easy just type roman and it will convert it to urdu. it will give you option to choose from multiple choice words. If you have good typing speed it won't be a problem for you.
Good luck and looking forward to read your Urdu posts. :)
 
aqeel813

Minister (2k+ posts)
main bhi us forum par hoon,lekin agar us forum ka naam bhi yahan likho to forran BAN kar diya jata hai

us forum ka naam aap pm main bhi nahi likh sakte

wahan barca , Atif , Believer12 , Nadan , aamir uetn , Dr Moazzam niaz aur bohut se purane member maujood hain

yar aisi ki tesi.. mein tumhain apna email id pm krta hun.. email tou kr e sktay ho na mje.. ;)
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

Annie please pm me this google link you have mentioned in your post. Very briefly tell me how does it function. I would like to write in Urdu if its easy and less time consuming. Thank you.
ڈاکٹر صاحب آپ فون میں اردو کی بورڈ کا استعمال کریں۔ وہ گوگل ان پٹ ٹول سے بہتر ہے اور آپ اس میں نہایت تیزی سے ٹائیپنگ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک بات بتا دوں شروع میں آپ بہت سے الفاظ اردو رسم الخط کے بجائے رومن میں ہی لکھتے جائیں گے ہھر آہستہ آہستہ آپ کو پتہ لگے گا کہ کہیں کچھ غلط لکھا گیا۔ یہ میرا تجربہ ہے کہ ایسا ہوتا ہے۔ آپ ہم سے اچھے لکھتے ہیں تو آپ کو اتنا مسئلہ نہیں ہو گا۔
والسلام۔
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
......
Dr Sahib lets make it open so other readers can benefit from it too.

https://www.google.com/intl/ur/inputtools/try/

it is easy just type roman and it will convert it to urdu. it will give you option to choose from multiple choice words. If you have good typing speed it won't be a problem for you.
Good luck and looking forward to read your Urdu posts. :)

ڈاکٹر صاحب آپ فون میں اردو کی بورڈ کا استعمال کریں۔ وہ گوگل ان پٹ ٹول سے بہتر ہے اور آپ اس میں نہایت تیزی سے ٹائیپنگ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک بات بتا دوں شروع میں آپ بہت سے الفاظ اردو رسم الخط کے بجائے رومن میں ہی لکھتے جائیں گے ہھر آہستہ آہستہ آپ کو پتہ لگے گا کہ کہیں کچھ غلط لکھا گیا۔ یہ میرا تجربہ ہے کہ ایسا ہوتا ہے۔ آپ ہم سے اچھے لکھتے ہیں تو آپ کو اتنا مسئلہ نہیں ہو گا۔
والسلام۔

Annie & Asad: Wow! these are amazing tools, awesome. Woh apnay buuzurg theek hee keh gaaye haein keh maray jaisay socalled perhay likhkhoun kaa jahil hona bhi maqaam e ibrat hai.
:doh: :cool: :lol:

With gratitude to both of you.
(jhanda)(jhanda)(jhanda)
 
Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger
اردو میں لکھنے کے بہت سے آپشن ہیں۔
1: If you use PC you can install Urdu language option in PC.
2: If you use MAC you can directly install Urdu Language keyboard.
میں میک استعمال کرتا ہوں۔
آپ انگلش اور اردو میں آسانی سے لکھ سکتے ہیں۔
مجھے موقعہ ملا تو کچھ اور آپشن بھی لکھ دونگا۔

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
......
Dr Sahib lets make it open so other readers can benefit from it too.

https://www.google.com/intl/ur/inputtools/try/

it is easy just type roman and it will convert it to urdu. it will give you option to choose from multiple choice words. If you have good typing speed it won't be a problem for you.
Good luck and looking forward to read your Urdu posts. :)

Sorry to bother you again, so you mean I have to type this and then cut & paste on the thread or else.....?
Thank you for your time.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
اردو میں لکھنے کے بہت سے آپشن ہیں۔
1: If you use PC you can install Urdu language option in PC.
2: If you use MAC you can directly install Urdu Language keyboard.
میں میک استعمال کرتا ہوں۔
آپ انگلش اور اردو میں آسانی سے لکھ سکتے ہیں۔
مجھے موقعہ ملا تو کچھ اور آپشن بھی لکھ دونگا۔

NH thank you. I use windows 10 PC. Waisay saaf saaf bata doon apni misaal bus kuuch yoon hai:
Koraa kaghaz tha yeh mann mayra......
 
Annie

Moderator

Sorry to bother you again, so you mean I have to type this and then cut & paste on the thread or else.....?
Thank you for your time.

....
جی ڈاکٹر صاحب ، اردو لکھنے کے لیے فورم پر شارٹ کٹ نہیں ہے آپ گوگل پر لکھیں گے وہاں سے کاپی کر کے رپلائی باکس میں پیسٹ کریں گے ٹیکسٹ سلیکٹ کر کے آپ اسکا فانٹ سائز بڑا کر سکتے ہیں ، مشکل نہیں ہے تھوڑی سی پریکٹس اور آپ رواں ہو جائیں گے
If u need more help feel free to ask please. :)
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

NH thank you. I use windows 10 PC. Waisay saaf saaf bata doon apni misaal bus kuuch yoon hai:
Koraa kaghaz tha yeh mann mayra......
کروم کا اردو پلگ ان بھی آتا ہے۔ آپ وہ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ میں نے اردو لیپ ٹاپ سے لکھنا شروع کی لیکن مزہ نہیں آیا۔ جب سے موبائل سے لکھنا سٹارٹ کی ہے تب سے تو میں نارمل ڈے ٹو ڈے میسیجز بھی اردو میں کرنا شروع ہو گیا ہوں۔ قسطنطنیہ کو آپ کا انتظار ہے۔
(bigsmile)
 
Night_Hawk

Siasat.pk - Blogger

NH thank you. I use windows 10 PC. Waisay saaf saaf bata doon apni misaal bus kuuch yoon hai:
Koraa kaghaz tha yeh mann mayra......

Waisay Urdu language intall karna koi bara kaam nahin hay.
Dr, Sahib Doctor Banan bara kam hay..
I can share few links in your inbox read it thoroughly and then let me if of any help.
I don't know how the MODS or Admin will respond to outside links .

میں اب ایک ہی دفعہ میں ارد اور انگلش پوسٹ میں لکھ رہا ہوں۔
کوئی کٹ پیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں پڑ رہی۔
 
مجھے بھی میسج کریں۔ میں تو اسی وجہ سے لیپ ٹاپ سے آن لائین ہی نہیں ہوتا کہ کاپی پیسٹ کا مزہ ہی نہیں۔
 
خداداد

Senator (1k+ posts)

مین پیج پر پہلے یہی ٹائٹل تھا "سیاست ڈاٹ پی کے پر میرا ایک سوال"۔
خدا جانے خداداد نے بعد میں تبدیل کیا یا خدا نے؟
اسی لیے انکی آپ بیتی پڑھنے کے بعد میں نے لکھا "لیکن محترم بھائی آپکا سوال کیا ہے"؟
بہرحال میں نے یہی سوچا کہ شائد میری ہی غلطی ہو اسلئے معافی مانگ لی۔
اب یہ سائبر دنیا ہے ، معمولی سے اختلاف پر لوگ خوفناک گالیاں لکھ دیتے ہیں۔ پڑھنے کی ایک غلطی پر گھامڑ کا لقب ملنا تو رعائیت اور دینے والے کی اعلی ظرفی ہی شمار ہو سکتا ہے

بھائی میں نے بات ہلکے پھلکے طنز و مزاح کے طور پر کی تھی لیکن شاید ہلکے مزاح کے لیے بھاری لفظ کا استعمال کر گیا۔ غلطی میری ہے۔ آپ اسے صرف مزاح کے طور پر ہی تصور کریں۔ آپ کی دل آزاری میرا مقصد نہیں تھا۔
 
SahirShah

جناب کوئی بڑی بات نہیں
اس بات سے انکار نہیں کہ آپکی طرف سے گھامڑ کا لقب اچانک سر پر آ گرا ، لیکن چلتا ہے
باقی آپکی مضمون نگاری اور تحریروں کا میں خود بھی شائق ہوں۔ یہ مضمون بھی بہترین تحریر کیا آپنے۔
فورم پر پہلی سالگرہ بہت مبارک ہو
:thank:
:):)
 
jani1

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے بھی میسج کریں۔ میں تو اسی وجہ سے لیپ ٹاپ سے آن لائین ہی نہیں ہوتا کہ کاپی پیسٹ کا مزہ ہی نہیں۔

او چاچا جی۔۔۔یہ کیا۔۔۔اتنی لمبی کہانیاں آپ موبائل سے لکھتے ہیں۔۔؟
اُردو کی بورڈ انسٹال کریں اور جہاں مرضی ٹائپنگ شُروع کردیں۔۔

خداداد

Senator (1k+ posts)
........
معذرت کے ساتھ آپکا کمنٹ کافی ہارش ہے ، ساحر آپکی تھریڈ کے ٹائٹل کو سوال سمجھ بیٹھے ، اکثر ہم مس ریڈ کر جاتے ہیں ، اپنی مس انڈر سٹینڈنگ پر انہوں نے سوری بھی بولا لیکن آپ ..
......نے محض دل پر نہ لینے کا کہہ کر کوئی خاص نوٹس نہیں لیا ،

I am just giving my views. That's all. (serious)
نکتہ چینی کا شکریہ۔ یہ چھوٹی چھوٹی نکتہ چینیاں ہی شریفوں کی مِلیں بند ہونے پر اس فورم کو چینی کے بحران سے دور رکھیں گی۔ میں ساحر سے بھی عرض کر چکا ہوں کہ غلطی میری تھی جو ہلکے پھلکے طنز کے لیے بھاری بھرکم لفظ استعمال کر بیٹھا۔
 
خداداد

Senator (1k+ posts)

Annie please pm me this google link you have mentioned in your post. Very briefly tell me how does it function. I would like to write in Urdu if its easy and less time consuming. Thank you.

ڈاکٹر صاحب آپ فون میں اردو کی بورڈ کا استعمال کریں۔ وہ گوگل ان پٹ ٹول سے بہتر ہے اور آپ اس میں نہایت تیزی سے ٹائیپنگ بھی کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک بات بتا دوں شروع میں آپ بہت سے الفاظ اردو رسم الخط کے بجائے رومن میں ہی لکھتے جائیں گے ہھر آہستہ آہستہ آپ کو پتہ لگے گا کہ کہیں کچھ غلط لکھا گیا۔ یہ میرا تجربہ ہے کہ ایسا ہوتا ہے۔ آپ ہم سے اچھے لکھتے ہیں تو آپ کو اتنا مسئلہ نہیں ہو گا۔
والسلام۔

میں بھی اسی بات کا حامی ہوں کہ فون میں اردو کی بورڈ ڈاؤن لوڈ کرنا اردو تحریر کرنے کے لیے سب سے بہتر آپشن ہے۔ اپنا تجربہ شیئر کرتا چلوں کہ لمبی تحریر ہمیشہ نوٹ پیڈ میں لکھنی چاہیے تاکہ اس کی کاٹ چھانٹ اور ریفائنمنٹ میں آسانی رہے۔ جب آپ فائنل ڈرافٹ سے مطمئن ہوں تو اسے فورم کی نئی تھریڈ بناتے وقت آسانی سے کاپی پیسٹ کیا جا سکتا ہے۔
 
asadrehman

Chief Minister (5k+ posts)

او چاچا جی۔۔۔یہ کیا۔۔۔اتنی لمبی کہانیاں آپ موبائل سے لکھتے ہیں۔۔؟
اُردو کی بورڈ انسٹال کریں اور جہاں مرضی ٹائپنگ شُروع کردیں۔۔

ہاں جی تاؤ جی یہ میں موبائل سے ہی لکھتا ہوں۔ اردو کی بورڈ کے ساتھ پریکٹس بھی چاہیے ہو گی تو اب کون مشقِ املا کرتا پھرے۔