خدا داد صاحب آپ بہت اچھا لکھتے ہیں ، آپکا کہنا درست ہے یہ فورم رنگ برنگی لڑیوں کا بنا ہے ہر کسی کی اپنی سوچ ،فکر اور عادتیں ہیں ،
میں بھی شیئر کر دوں کے میں اس فورم سے واقف نہ تھی ، الیکشن کا زمانہ تھا اور خان کی تقریریں اور دن کے دس دس جلسوں کی کوریج میں میڈیا ڈنڈی مار دیتا تھا ،اور براڈ کاسٹ نہیں کرتا تھا ایسے میں فیملی ممبر نے بولا کے فورم وزٹ کیا کروں کے وہاں سب خبریں ہوتی ہیں ، کوئی ہفتہ ہی وزٹ کیا ، کوئی زیادہ دیکھا نہیں اور ہفتے ڈیڑھ میں جائین کر لیا ، میں کسی اور پلیٹ فارم پر نہیں ہوں یہاں بھی ڈر لگتا تھا لوگ برا سلوک نہ کریں لیکن یہاں کے ماڈز نے اپنا پاکستانی ماحول بنا رکھا تھا کے بدتمیزی کی اجازت نہ دیتے تھے یہاں سے حوصلہ ہوا اور میں زیادہ ایکٹیو ہونے لگی ، نہ میں کسی ممبر کو جانتی تھی نہ ہی کسی سے متاثر تھی ،
ڈرتے ڈرتے دوست بنے اور پھر شرارتیں شروع ہوئیں ، انہی شرارتوں میں بہت سارے دوست بنے اور پھر میں ترقی کرتے کرتے اب ماڈ بن گئی ،
خیر یہ فورم پردیس میں ہمیں وطن کی مہک دیتا ہے ، ہم جو اپنی اپنی دنیا میں رنگ برنگی بولیاں بولتے ہیں یہاں آکر اردو میں بولنا پسند کرتے ہیں ، میں اردو لکھنا نہ جانتی تھی ایک ممبر بہت خراب رومن لکھتے تھے تنگ آکر عدیل نے انھیں گوگل ان پٹ کا لنک دیا کے یہاں سے اردو لکھیں سب کو سزا نہ دیں ، وہاں سے میں نے بھی وہ لنک یوز کیا اور اردو لکھنا شروع کی ، آج ہم اردو میں ہی سب گپ شپ کرتے ہیں ،
اس فورم نے بہت ہنسایا بھی اور کبھی رلایا بھی ، لیکن یہ ہمارا انٹرٹینمنٹ پوائنٹ ہے ، ہم اپنے وطن سے محبتوں کا اظہار یہاں مل بیٹھ کر کرتے ہیں ،