دھبڑ دھوس

Muhammad Arif Ansari

Voter (50+ posts)

دھبڑ دھوس ایک لفظ ہے یا کے کیفیت لیکن جو کچھ بھی اسنے اپنی پیدائش سے لیکر، لڑکپن، جوانی ، نوعمری اور عمر کی پختگی کا سفر اتنی سرعت اور برق رفتاری سے طے کیا کے جسے شام کی چایۓ کے ساتھ بسکٹ. دھبڑ دھوس کیا ہے اور یہ کیسے آیا اور کیسے اپنے راستہ بناتا ہوا آیا اور اب ایسا لگتا ہیکہ جیسے شاہراہ ریشم پر سینہ تانے کھڑا ہو. لیکن آپ بلکل اطمینان رکھئیے بلکہ خاطر جمع رکھئیے اور بے فکر رہئے ہمارا ارادہ کسی کو بھی دھبڑ دھوس کرنے کا نہیں ہے. ہم تو صرف یہ جاننے کی کوشش میں ہیں اور تحقیق کررہے ہیں کے آیا

یہ لفظ دھبڑ دھوس جو کے مارکیٹ میں قدرے نیا ہے کیسے بہت سے لفظوں کو دھول چٹاتا ہوا، لفظوں کی دیواروں کو گراتا ہوا آیا. اور ایسا آیا کے پھر چھاگیا اور پھر بس چھاتا ہی چلا گیا. یہ بلکل ایسا ہی ہیکہ جیسے مارکیٹ میں کوئی پروڈکٹ آئے اور پھر یکدم مارکیٹ پر چھا جائے. یہ لفظ بھی کچھ اسطرح آیا اور لفظوں کی اس بھیڑ میں اپنی جگہ بناتا ہوا یہ لفظ دھبڑ دھوس گلیوں اور موحلوں کا سفر تیزی سے کیا. اور اب کامیابی کے جھنڈے گاڑتا ہوا یہ لفظ آجکل بولے جانے والے لفظوں میں بہت عام ہوگیا ہے. یہ وہ لفظ ہے جو اب گلیوں اور موحلوں میں کامیابی سے سپیڈ بریکر توڑتا ہوا . چھلانگے مارتا اب نجی، ادبی اور سیاسی محفلوں میں بھی کود پڑا ہے.

جسکو بڑے بڑے اردو دان بھی آپکو کہیں نہ کہیں بولتے ہوۓ یا اسکا استمال کرتے ہوۓ نظر ہیں آئنگے . ویسے ٹی وی پے تو آپ نے اس لفظ کو اکثر ٹاک شوز میں ضرور سنا ہی ہوگا. اس لفظ کو سب سے پہلے شاھد مسعود نے اپنے ٹی وی پروگرام میں شامل کیا. اور یوں وہ ہی لفظ دھبڑ دھوس کے موجد بھی ہیں. اور اسطرح یہ لفظ بہت جلد زبان زد عام ہوگیا. دھبڑ دھوس ویسے بولتے ہوۓ تو اچھا لگتا ہی ہے

لیکن کانوں کو بھی سننے میں بڑا بھلا لگتا ہے. لیکن ٹھیریے آپ دھبڑ دھوس سے کہیں یہ مطلب تو اخذ نہیں کر رہے کے اس کے معنی کہیں دھونس، دھاندلی، زور زبردستی، دھینگا مشتی یا مار کٹائی جیسے الفاظوں میں تو نہیں ڈھونڈ رہے، اگر آپ کچھ اسطرح سمجھ رہے ہیں یا اسطرح یا اس سے ملتے جلتے ہوۓ لفظوں میں تلاش کررہے ہیں تو اسکا مطلب ہیکہ پھر آپ بھی دھبڑ دھوس ہوگۓہیں.

دھبڑ دھوس کو سمجھنے کے لئے ہمکو یہ سمجھنا پڑیگا کے دھبڑ دھوس ہے کس بلا کا نام اصل میں دھبڑ دھوس ایک ایسی کیفیت کا نام ہے جس میں دماغ کی تاریں ممکن کو ناممکن اور ناممکن منصوبوں کو ممکن بنانے کے عمل سے گزرتیں ہیں. ایسے کسی عمل یا منصوبے میں مکمل ناکامی ہی دراصل دھبڑ دھوس کی اسطلحہ کے طور پر استمال ہوتا ہے۔ . لہذا جدید لغت میں دھبڑ دھوس کے معنی کچھ اسطرح ہیں. "چاروں شانے چت،

مکمل شکست، شکست خوردہ،توقع کے برعکس نتائیج، کھیل ختم، مکمل مات، ". ہمارا تو خیال ہیکہ دھبڑ دھوس کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوۓ اس لفظ کو اب اردو لغت میں بطور مستند لفظ شامل کرلینا چاہیے.

ویسے بھی اردو کے لغوی معنی لشکر کے ہیں. تو لشکر میں بھرتی کی گنجائش تو ہمیشہ ہی موجود رہتی ہے. تو کیوں نہ ہمارے اردو دان دھبڑ دھوس کو اردو لغت میں شامل کرکے لشکر اردو کی نفری میں اضافہ کردیں. تاکہ ہمارے طالبعلموں کو جب دھبڑ دھوس کا مطلب معلوم کرنا ہو تو وہ اردو لغت میں دیکھیں نہ کے اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائیں

از قلم

محمد عارف انصاری
 
Last edited by a moderator:

akinternational

Minister (2k+ posts)
ye lafz sab se pehle Dr Shahid Masood ne mashhoor kiya, shayed wo khud hi iske mojid hain... urdu men gunjaish mojud hai... shamil kiya ja sakta hai...
waahid hal inqelab e islami ke zarye sharia't ka nifaz.... haq ke liye jiddojohad, sabr aur Allah per tawakkal.... FIRQBAZI HARAM HAI, SIRF MUSLIM BANO