دعوے تو وہ کئی دہائیوں سے کر رہے ہیں،ہمارے نمبرز پورے ہیں:مونس الہٰی

monis-elahi-on-pdm.jpg


سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے دعوی کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے ہیں ، وزیراعلی کے انتخاب کے لئے آئینی ہدف 186 ہے جبکہ ہمارے پاس 189 ووٹ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی نیوز چینل کے پروگرام "آپس کی بات" میں وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملے پر بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے کہا کہ ان کے پاس نمبرز پورے ہیں، وزیراعلی کے انتخاب کے لئے آئینی طور پر 186 ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ ہمارے پاس،


مسلم لیگ ق اور پاکستان تحریک انصاف کے ملا کر ، 189 ووٹ ہیں۔انہوں نے مسلم لیگ ن کی جانب سے لگائے گئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس تو نمبرز پورے ہیں ہم کیوں اجلاس بلانے میں رکاوٹ ڈالیں گے۔

مونس الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم تو آغاز سے ہی نمبرز پورے ہونے کے دعوے کررہے ہیں، کبھی کہتے 201 نمبر ہیں کبھی 210، کہنے کو تو کوئی بھی نمبر دیا جاسکتا ہے جبکہ سب جانتے ہیں ان کے پاس لوگ ہی کتنے ہیں، ہمارے پاس دونوں پارٹیز کے مشترکہ کل نمبر 193 ہیں۔

ق لیگ کے رہنما نے کہا کہ ایک طرف تو مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہے کہ ووٹ کو عزت دو دوسرے طرف وہ 200 کیا 500 ووٹ ہونے کو دعوی کرہی ہے، دعوے تو وہ کئی دہائیوں سے کر رہے ہیں، تاہم ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اس ساری سازش کے دوران چوہدریوں کی صحیح مٹی پلیت ہوئی ہے . اگر یہ مرکز میں پہلے دن سے ہی مرکزی حکومت کا صدق دل سے ساتھ دیتے تو نوبت یہاں تک آنی ہی نہیں تھی . لیکن لالچ کا کیا کیا جائے؟