جاوید لطیف نے بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو طلب کرلیا

6latifsaqib.jpg

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے انکشافات پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سمیت تمام متعلقہ افراد کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اجلاس 22 نومبر کو طلب کیا ہے، جس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے، ایجنڈے کے مطابق قائمہ کمیٹی کے چیئرمین جاوید لطیف نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے انکشافات معاملے پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار سمیت تمام متعلقہ افراد کو طلب کرلیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1460276764274356228
کمیٹی کی جانب سے سابق چیف جج رانا شمیم کو بھی اس معاملے پر وضاحت کے لئے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔ کمیٹی ایجنڈا کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی میں میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی بل 2021 پر بھی غور کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی سپریم ایپلٹ کورٹ کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
جتنا اَپن کو معلوم ہے، تو بابا رحمتے کی اوقات ابھی
اتنی نہیں گری، جو جیدے جیسے آؤٹ ڈور نائی سے 50 روپے والی ہئیر کٹنگ کروائے

اِس لئے ملاقات کی خبر درست نہیں ۔ ۔ ۔
??
 
Last edited:

arifkarim

Prime Minister (20k+ posts)
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے اجلاس 22 نومبر کو طلب کیا ہے، جس کا ایجنڈا جاری کردیا
ن لیگ نے اپنے پٹواری جج سے بیان اپنے پٹواری میڈیا کے ذریعہ دلوا کر نواز چور کو بچانے کا ایجنڈا جاری کر دیا
 

shafiqueimran

Minister (2k+ posts)
جس نے اجلاس بُلایا ہے وہ خود غداری کے مقدمے میں جیل میں تھا اور پھر اُس کو چھوڑ دیا گیا۔اس کے علاوہ کرپشن کے اس پر مقدمات ہیں ۔ کیا ملک ہے یہ؟ پس ثابت ہوا کہ سب چوروں کو ریلیف اسی لیے دیا گیا ہے اور آگے بھی دیا جاۓ گا کہ تماشا لگا رہے اور جنرلز مافیا المعروف اسٹیبلشمنٹ کو یہی سُوٹ کرتا ہے۔
 

RIA

MPA (400+ posts)
The thieves and robbers are heading to takeover the Banana Republic. Its time for foreign workers to withdraw their savings from Roshan Digital.