تاجروں کے لئے عید سیزن بری طرح فلاپ ؟ 70 فیصد سامان فروخت نہ ہوا

831952_8863767_markets3_updates.jpg


کراچی میں مہنگائی سے تاجر متاثر, عید پر70 فیصد سامان فروخت نہ ہوسکا

کراچی میں بڑھتی مہنگائی سے تاجر بھی متاثر ہوئے, عید کے موقع پر تاجروں کا 70فیصد سامان فروخت نہ ہوسکا, جس پر تاجروں نے مایوسی کا اظہار کیا,آل کراچی تاجر اتحاد کے سربراہ عتیق میر کے مطابق عید پر 70 فیصد سامان فروخت نہ ہوسکا۔کراچی میں صرف سوا کروڑ افراد نے نئےکپڑے خریدے۔

عتیق میر کا دعویٰ ہےکہ تاجر محض 18 ارب روپےکا مال بیچ سکے,سربراہ آل کراچی تاجر اتحادکے مطابق مہنگائی اور امن و امان کے خدشات بھی سیل میں حائل رہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کر دی گئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سالانہ آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں مقامی طلب و ترقی، برآمدات اور سیاحت بڑھنے سے خطے کی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا اندازہ جبکہ خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آئے گی۔

رپورٹ کے مطابق چین کی شرح نمو 4.8 فیصد جبکہ بھارت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا امکان ہے، پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث سکڑ گئی ہے، پاکستان میں گزشتہ سال گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی، اگر اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 1.9 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور سیاسی عدم استحکام کو معاشی بحالی اور اصلاحات کیلئے اہم چیلنج قرار دیا گیا,رپورٹ کے مطابق پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں کیلئے عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار کرنا پڑے گا اور پاکستان کو خواتین کی مالیاتی شمولیت کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی امید ہے جبکہ تعمیراتی شعبے میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے۔

آؤٹ لک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی آئندہ مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا اندازہ ہے جبکہ رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی اونچی سطح پر رہنے کا اندازہ لگایا گیا ہے، مہنگائی میں آئندہ مالی سال کمی آنے کی امید ہے اور مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک آجائے گی,رپورٹ کے مطابق آئندہ سال غذائی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام آئے گا تاہم آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی۔

https://twitter.com/x/status/1779119306137063866
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/karachi shoping aaa.jpg
Last edited by a moderator:

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Lumber 1 daku fouj ko phir bi 1800 billions dainaa hoon ge. Chahey awaam bhooki mar jaey foujiyoon ki Ayashi ka samaan nahin ruknaa chahiyae