امدادی چیکس تقسیم کرتے ہوئےتصاویر جاری کرنے پر وزیراعلیٰ پختونخواکا نوٹس

shahr1y1.jpg

امدادی چیکس تقسیم کرتے ہوئے مشیر وزیراعلی مشعال یوسفزئی و دیگر کی تصویریں جاری کرنے کا معاملہ وزیراعلی آفس نے نوٹس لے لیا

تمام ضلعی انتظامیہ کو امدادی چیکس تقسیم کرنے کے دوران تصویریں لینے سے اجتناب کرنے کی ہدایت کردی

چیکس تقسیم کرتے ہوئے عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے، وزیراعلی آفس نے ہدایات جاری کردیں

گزشتہ روز مشال یوسفزئی ، شہریار آفریدی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی طرف سے کچھ ایسی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی تھیں جس میں وہ لوگوں میں امدادی چیکس تقسیم کررہے ہیں۔

صحافی زبیر علی خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز کی آٹے کی تھیلیاں تقسیم کرتے ہوئے فوٹو شوٹ پر اعتراض کرنے والے خود عوام کی عزت نفس مجروح کر رہے ہیں۔۔۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان تصویروں میں عمران خان غائب ہیں اور جبکہ خود پیش پیش ہیں !!! اب سمجھ آئی کہ یہ لوگ کیوں عمران خان اور بشری بی بی کے بیانات کی وضاحتیں کرتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1778287959038370129
مقدس فاروق اعوان نے بھی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں مشیر مشعال یوسفزئی سپیشل بچوں میں 50,50 روپے تقسیم کررہی ہیں اور اس موقع پر متعدد کیمروں سے ویڈیوز بنائی جا رہی تھیں
https://twitter.com/x/status/1778319104702889985
 

ranaji

President (40k+ posts)
اگر تو انہوں نے زاتی پیسوں سے یہ امداد کی ہے تو کوئی ہرج نہیں لیکن اگر سرکاری امداد ہے تو انکو سرزنش کی ضرورت ہے یعنی تہاڈا کتا صرف کتا اور ساڈا کتا ٹومی
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
اگر تو انہوں نے زاتی پیسوں سے یہ امداد کی ہے تو کوئی ہرج نہیں لیکن اگر سرکاری امداد ہے تو انکو سرزنش کی ضرورت ہے یعنی تہاڈا کتا صرف کتا اور ساڈا کتا ٹومی
Pally say day he na dain kuch?