Controversy Solved - A 200 Years Old Manuscript of Naimat Ullah Shah Wali found

Salik

Senator (1k+ posts)
[MENTION=4976]pakistani1947[/MENTION]

Kindly answer briefly... Do you believe a person can be shown/ (or he can see) future[which is ghaib according to your definition] in a dream???

[MENTION=4976]pakistani1947[/MENTION]
بھائی صاحب ۔۔۔۔

I am waiting for your reply...
 
Salik

Senator (1k+ posts)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

میرے بھائی سب سے پہلی بات یہ کے اللہ تعالی اپنے مخصوص بندوں کو غیب کی خبریں بتاتا ہے جب اللہ بہتر جانتا ہے اور غیب کی خبروں سے کسی کو آگاہ کرنے کا مطلب یہ نہیں کے اس کے پاس علم غیب آگیا...اب اگر ہمیں یہ پتا ہے کے قیامت کے قریب حضرت عیسیٰ علیہ سلام کا نزول ہوگا تو کیا ہم عالم الغیب ہوگے؟؟؟ انبیاء کرام کو اللہ چن لیتا ہے اپنا پیغام لوگوں تک پونھچانے کے لئے اور انبیاء لوگوں تک اللہ کا پیغام یعنی دین پونھچاتے ہیں...غیب کی خبروں کے معاملے میں انبیاء منفرد حیثیت رکھتے ہیں کیوں کے وہ براہ راست پیغام پونھچانے کے فریضے کو ادا کر رہے ہوتے ہیں...اور یہ دین در حقیقت غیب کی خبروں میں سے ہی ہے جیسا کے اس آیت سے واضح ہوتا ہے

عَالِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا (26) إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَسُولٍ فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا (27) لِيَعْلَمَ أَنْ قَدْ أَبْلَغُوا رِسَالَاتِ رَبِّهِمْ
[الجن: 26 - 28]
وه غیب کا جاننے واﻻ ہے اور اپنے غیب پر کسی کو مطلع نہیں کرتا
(٢٦) سوائے اس پیغمبر کے جسے وه پسند کرلے لیکن اس کے بھی آگے پیچھے پہرے دار مقرر کردیتا ہے (٢٧) تاکہ ان کے اپنے رب کے پیغام پہنچا دینے کا علم ہو جائے

دین بذریعہ وحی نازل ہوا اور وحی صرف انبیاء کے لئے خاص ہے ، انبیاء کا سلسلہ منقطع ہوچکا اور دین مکمل ہوچکا اسلئے وحی کا دعویٰ یا دین میں کسی نئی بات کا اجراء درحقیقت نبی ہونے کا دعویٰ کے برابر ہے ....ہاں دینی امور کے علاوہ مستقبل یا ماضی کی کوئی خبر بذریعہ خواب ممکن ہے اور قرآن اور احادیث سے اس بات کا ثبوت بھی ملتا ہے

{ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ **
البقرة: 255
اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وه چاہے

ایک بات پھر سے دھراونگا کے غیب پر مطلع کرنا اور علم غیب دو الگ چیزیں ہیں...عالم الغیب صرف اللہ کی ذات ہے...اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم نے ہمیں بہت سی غیبی خبروں سے آگاہ کیا جو اللہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلّم کو دیں...اب ان خبروں کے جاننے کے بعد نہ ہم عالم الغیب ہووے نہ ہی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم

[/left]

یہ میرے سوال كا جواب نہیں۔۔۔

I had asked a simple question...

I ll put it hear again for you ....Kindly use some of your brain cells to understand the question and then reply specifically if you want... rather than copy pasting from your friends' works...

[MENTION=4976]pakistani1947[/MENTION]

Kindly answer briefly... Do you believe a person can be shown/ (or he can see) future[which is ghaib according to your definition] in a dream???

and by the way..

brief means.... مختصر
 
Last edited:

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
[/color]
every one , evry creater is attached with the main computer and the master computer could communicate to anyone and order anything to do.

You could not block the master to not communicate with slaves.

Allah send wahi to bee , without any prophet.

Prophets have their own domain, and that is blocked.

But still lots of population , creature , matter, and getting messages from their lord, directly or indirectly.

فضلنا بعض ھم علا بعض

no one is claiming prophet. (except mirza kazab )

but this system of guidance continues, i am sure u also say surah fathe in prayer. اھدنا الصراطا لمستقیم

such bolo is ok , but u r stuck at 1947. Dont mind , just kidding.

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جب یہ بات طے ہے کے عالم الغیب صرف اللہ کی ذات ہے اور وہ اپنے غیب پر اپنے انبیاء کو وحی کے زریعے مطلع کرتا ہے تاکہ انبیاء وہ غیب یعنی دین اور شریعت اللہ کے بندوں تک پونھچا سکیں

یہ بات بھی طے ہے کے غیب پر اطلاع یعنی غیب کی خبر کا معلوم ہونا کسی کو عالم الغیب نہیں بناتا

انبیاء کا سلسلہ ختم ہونے کے بعد غیب کی خبروں پر مطلع ہونے کا سلسلہ بھی بند ہوگیا اور صرف اور صرف ایک ذریعہ جس کی طرف ہمیں حدیث سے رہنمائی ملتی ہےوہ ہے خواب....یعنی خواب جسے حدیث میں نبوت کا چھیالسواں حصہ کہا گیا ہے کے زریعے اللہ اپنے بندوں کو جب بہتر سمجھے مستقبل کی طرف اشارہ یا صراحتا خبر دےسکتا ہے اور دیتا ہے اور یہ معاملہ صرف اور صرف خواب تک محدود ہے اور یہ بھی کے یہ معاملہ اللہ کی مرضی پر منحصر ہے نہ کے بندہ جب چاہے خواب میں غیب جانتا رہے

خواب کے علاوہ غیب کی خبروں پر مطلع ہونے کا دعویٰ کرنے والے حضرات یا تو کاہن اور نجومی کی قسم سے ہیں یا پھر بلواسطہ یا بلواسطہ، شعوری یا لا شعوری طور پر وہ نبوت کے دعویدار ہیں

but still lots of population , creature , matter, and getting messages from their lord, directly or indirectly.

فضلنا بعض ھم علا بعض

no one is claiming prophet. (except mirza kazab )

کیا قرآن اور حدیث سے آپ اس بلواسطہ یا بلاواسطہ پیغام حاصل کرنے کو ثابت کرسکتے ہیں، جیسا کے خواب کا ذکر احادیث میں ملتا ہے ؟؟؟ کہیں ایسا تو نہیں اس طرح کے پیغام کے حصول کا دعوی کر کے پیر اور فقیر قسم کے لوگ، عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور لوگوں کے دین اور دنیا کو لوٹ رہے ہیں؟؟؟ براے مہربانی یاد رکھیے یہ مسئلہ عقیدہ کا ہے اس لئے دلیل صریح اور واضح ہونی چاہیے​
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
@pakistani1947

Kindly answer briefly... Do you believe a person can be shown/ (or he can see) future[which is ghaib according to your definition] in a dream???

میرے خیال میں میں نے آپ ہی کو جواب دیا تھا پھر پڑھ لیجئے

ایک بات پھر سے دھراونگا کے غیب پر مطلع کرنا اور علم غیب دو الگ چیزیں ہیں...عالم الغیب صرف اللہ کی ذات ہے...اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم نے ہمیں بہت سی غیبی خبروں سے آگاہ کیا جو اللہ نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلّم کو دیں...اب ان خبروں کے جاننے کے بعد نہ ہم عالم الغیب ہووے نہ ہی اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم
it was narrated from abu hurayrah that the prophet (peace and blessings of allaah be upon him) said: towards the end of time, hardly any dream of a muslim will be false. The ones who have the truest dreams will be those who are truest in speech. The dream of a muslim is one of the forty-five parts of prophethood. Dreams are of three types: A good dream which is glad tidings from allaah, a dream from the shaytaan which causes distress, and a dream that comes from what a man is thinking of to himself​

shaykh ibn uthaymeen (may allaah have mercy on him) said:​

The meaning of the words of the prophet (peace and blessings of allaah be upon him), the dreams of the believer are one of the forty-six parts of prophethood is that the dreams of the believer come true, because they are like parables that the angel gives to the one who sees them. They may tell of something that is happening or that is going to happen, so it happens in accordance with the dream, so these dreams are like the wahy of prophethood in that they come true, yet they are different from it. Hence they are one of the forty-six parts of prophethood.
Majmoo fataawa al-shaykh ibn uthaymeen (1/327).​
 
Veila Mast

Senator (1k+ posts)
اگر ویلا جان کی امان پائے تو چند سوال جناب "سچ بولو" صاحب سے کرنے کی جسادت کرے

پہلا سوال تو یہ ہے کہ آپ نے رسول اللہ ﷺ کے علم غیب کو رد کرنے کی دلیل قائم کی ہے کہ اونٹنی کے نیچے ھار تھا مگر انہیں معلوم نہیں تھا

اس پر ویلا کو رئیس المنافقین جس کا نام عبداللہ تھا اور خود کو بڑا "مواحد" سمجھتا تھا جیسا کہ آج کل کے نجدی دعویٰ کرتے ہیں کا ایک واقعہ یاد آ گیا

قُلۡ لَّاۤ اَمْلِکُ لِنَفْسِیۡ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّا اِلَّا مَا شَآءَ اللہُ ؕ وَلَوْ کُنۡتُ اَعْلَمُ الْغَیۡبَ لَاسْتَکْثَرْتُ مِنَ الْخَیۡرِۚۛ وَمَا مَسَّنِیَ السُّوۡٓءُ ۚۛ اِنْ اَنَا اِلَّا نَذِیۡرٌ وَّ بَشِیۡرٌ لِّقَوْمٍ یُّؤْمِنُوۡنَ

تم فرماؤ میں اپنی جان کے بھلے بُرے کا خود مختار نہیں(ف۳۶۶) مگر جو اللّٰہ چاہے (ف۳۶۷) اور اگر میں غیب جان لیا کرتا تو یوں ہوتا کہ میں نے بہت بھلائی جمع کرلی اور مجھے کوئی برائی نہ پہنچی(ف۳۶۸) میں تو یہی ڈر (ف۳۶۹) اور خوشی

سنانے والا ہوں انہیں جو ایمان رکھتے ہیں

[Aa`raf 7:188] Say, "I have no autonomy to benefit or hurt myself, except what Allah wills; and were I to procure knowledge of the hidden on my own, it would be that I had

accumulated a lot of good; and no misfortune would touch me; I am purely a Herald of Warning and Glad Tidings to the people who believe."

(ف366)

شانِ نُزول : غزوۂ بنی مُصطلَق سے واپسی کے وقت راہ میں تیز ہو ا چلی چوپائے بھاگے تو نبیٔ کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے خبر دی کہ مدینہ طیبہ میں رفاعہ کا انتقال ہوگیا اور یہ بھی فرمایا کہ دیکھو میرا ناقہ کہاں ہے ؟ عبداللّٰہ بن اُبَیٔ منافِق اپنی قوم

سے کہنے لگا ان کا کیسا عجیب حال ہے کہ مدینہ میں مرنے والے کی تو خبر دے رہے ہیں اور اپنا ناقہ معلوم ہی نہیں کہ کہاں ہے ۔ سیدِ عالَم صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر اس کا یہ قول بھی مخفی نہ رہا ، حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا منافِق لوگ ایسا

ایسا کہتے ہیں اور میرا ناقہ اس گھاٹی میں ہے اس کی نکیل ایک درخت میں اُلجھ گئی ہے چنانچہ جیسا فرمایا تھا اسی شان سے وہ ناقہ پایا گیا اس پر یہ آیتِ کریمہ نازِل ہوئی ۔ (تفسیر کبیر)

(ف367)

وہ مالکِ حقیقی ہے جو کچھ ہے اس کی عطا سے ہے ۔

(ف368)

یہ کلام براہِ ادب و تواضُع ہے ۔ معنٰی یہ ہیں کہ میں اپنی ذات سے غیب نہیں جانتا ، جو جانتا ہوں وہ اللّٰہ تعالٰی کی اطلاع اور اس کی عطا سے ۔ (خازن ) حضرت مُتَرجِم قُدِّسَ سِرُّہ نے فرمایا بھلائی جمع کرنا اور بُرائی نہ پہنچنا اسی کے اختیار میں ہو سکتا

ہے جو ذاتی قدرت رکھے اور ذاتی قدرت وہی رکھے گا جس کا علم بھی ذاتی ہو کیونکہ جس کی ایک صفت ذاتی ہے اس کے تمام صفات ذاتی ، تو معنٰی یہ ہوئے کہ اگر مجھے غیب کا علم ذاتی ہوتا تو قدرت بھی ذاتی ہوتی اور میں بھلائی جمع کر لیتا اور

برائی نہ پہنچنے دیتا ۔ بھلائی سے مراد راحتیں اور کامیابیاں اور دشمنوں پر غلبہ ہے اور برائیوں سے تنگی و تکلیف اور دشمنوں کا غالب آنا ہے ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بھلائی سے مراد سرکشوں کا مُطیع اور نافرمانوں کا فرمانبردار اور کافِروں کا مؤمن

کر لینا ہو اور بُرائی سے بدبخت لوگوں کا باوجود دعوت کے محروم رہ جانا ، تو حاصلِ کلام یہ ہوگا کہ اگر میں نفع و ضَرر کا ذاتی اختیار رکھتا تو اے منافقین وکافِرین تمہیں سب کو مومِن کر ڈالتا اور تمہاری کُفری حالت دیکھنے کی تکلیف مجھے نہ پہنچتی

اب یہاں ایک اور آیت پیش خرمت ہے

سَیَقُوۡلُوۡنَ ثَلٰثَۃٌ رَّابِعُہُمْ کَلْبُہُمْ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ خَمْسَۃٌ سَادِسُہُمْ کَلْبُہُمْ رَجْمًۢا بِالْغَیۡبِ ۚ وَ یَقُوۡلُوۡنَ سَبْعَۃٌ وَّ ثَامِنُہُمْ کَلْبُہُمْ ؕ قُل رَّبِّیۡۤ اَعْلَمُ بِعِدَّتِہِمۡ مَّا یَعْلَمُہُمْ اِلَّا قَلِیۡلٌ ۬۟ فَلَا تُمَارِ فِیۡہِمْ اِلَّا مِرَآءً ظَاہِرًا ۪ وَّلَا تَسْتَفْتِ فِیۡہِمۡ مِّنْہُمْ اَحَدًا

اب کہیں گے کہ وہ تین ہیں چوتھا ان کا کُتّا اور کچھ کہیں گے پانچ ہیں چھٹا ان کا کُتّا بے دیکھےاُلاؤ تُکَّا بات اور کچھ کہیں گے سات ہیں اور آٹھواں ان کا کُتّا تم فرماؤ میرا رب ان کی گنتی خوب جانتا ہے انہیں نہیں جانتے مگر تھوڑے تو ان کے بارے

میں بحث نہ کرو مگر اتنی ہی بحث جو ظاہر ہوچکیاور ان کے بارے میں کسی کتابی سے کچھ نہ پوچھو

[Kahf 18:22] So the people will now say, "They are three, their dog is the fourth"; and some will say, "They are five, their dog is the sixth" - just blind guesses; and some will

say, "They are seven, and their dog is the eighth"; proclaim (O dear Prophet Mohammed - peace and blessings be upon him), "My Lord well knows their number - no one knows

them except a few"; therefore do not debate concerning them except what has occurred, and do not ask any of the People of the Book(s) anything concerning them

اب اس آیت سے واضح ہے کہ اللہ جانتا ہے کہ ان کی تعداد کتنی ہے مگر اللہ نے بتایا نہیں، تو ثابت ہوا کہ "نہ بتانا" دلیل نہیں بن سکتا "نہ جاننے" کی، اگر نہ بتانا دلیل ہوتی "نہ جاننے" کی تو ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ اللہ کو ان کی تعداد معلوم نہ تھی

(معاذاللہ)

اب میرا آپ سے ایک اور سوال ہے کہ آپ نے دلیل باندھی ہے کہ "وحی" واحد ذریعہ ہے غیب جاننے کا تو آپ تو نبی ہے نہیں تو آپ بھی غیب نہیں جانتے تو ایک آیت پیش خدمت ہے

لرِّجَالُ قَوّٰمُوۡنَ عَلَی النِّسَآءِ بِمَا فَضَّلَ اللہُ بَعْضَہُمْ عَلٰی بَعْضٍ وَّبِمَاۤ اَنۡفَقُوۡا مِنْ اَمْوَالِہِمْ ؕ فَالصّٰلِحٰتُ قٰنِتٰتٌ حٰفِظٰتٌ لِّلْغَیۡبِ بِمَا حَفِظَ اللہُ ؕ وَالّٰتِیۡ تَخَافُوۡنَ نُشُوۡزَہُنَّ فَعِظُوۡہُنَّ وَاہۡجُرُوۡہُنَّ فِی الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوۡہُنَّ ۚ فَاِنْ اَطَعْنَکُمْ فَلَا تَبْغُوۡا عَلَیۡہِنَّ سَبِیۡلًا ؕ اِنَّ اللہَ کَانَ عَلِیًّا کَبِیۡرًا ﴿

مرد افسر ہیں عورتوں پر اس لئے کہ اللّٰہ نے ان میں ایک کو دوسرے پر فضیلت دی اور اس لئے کہ مردوں نے ان پر اپنے مال خرچ کئے تو نیک بخت عورتیں ادب والیاں ہیں خاوند کے پیچھے حفاظت رکھتی ہیں)جس طرح اللّٰہ نے حفاظت کا حکم دیا اور

جن عورتوں کی نافرمانی کا تمہیں اندیشہ ہوتو انہیں سمجھاؤ اور ان سے الگ سوؤ اور اُنہیں مارو پھر اگر وہ تمہارے حکم میں آجائیں تو اُن پر زیادتی کی کوئی راہ نہ چاہو بے شک اللّٰہ بلند بڑا ہے

[Nisa 4:34] Men are in charge of women, as Allah has made one of them superior to the other, and because men spend their wealth for the women; so virtuous women are the

reverent ones, guarding behind their husbands the way Allah has decreed guarding; and the women from whom you fear disobedience, (at first) advise them and (then) do not

cohabit with them, and(lastly) beat them; then if they obey you, do not seek to do injustice to them; indeed Allah is Supreme, Great.

اب یہاں فرمایا گیا کہ عورتیں خاوند کے "غیب" میں اپنی عصت کی حفاظت کرتی ہیں تو اب آپ سے میرا سوال ہے کہ آپ کی اپنی شریکِ حیات کے بارے کیا خیال ہے، کیا آپ کو یقین ہے کہ آپ کے "غیب" میں اس نے اپنی حفاظت کی

یہ یاد رکھیے گا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ غیب بذریعہ وحی ہوتاہے اور اللہ کے سوا کوئی اور نہیں جانتا

ذرا ویلا کو بھی معلوم ہو کہ آپ اپنی شریکِ حیات پہ کتنا اعتماد کرتے ہیں
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

@veilamast
اگر آپ برا نہ مانیں تو مجھے ان دو باتوں کا جواب دے دیں پھر انشاءللہ اسی اعتبار سے بات آگے بڑھ سکتی ہے

آپ نے فرمایا کے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلّم عالم الغیب ہیں مگر عطا ئی طور پر نہ کہ ذاتی طور پر...ذرا براے مہربانی مجھے آگاہ کردیں کے آپ کے نزدیک عالم الغیب کی تعریف کیا ہے؟؟؟

اور آپ کا تعلق اہل تشیع سے ہے؟؟ یہ میں اس لئے پوچھ رہا ہوں کیوں کے میرا تعلق اہل سنّت والجماعت سے ہے اور جب میں حدیث پیش کروں تو مجھے پتا ہونا چاہیے کے آیا یہ حدیث آپ کے نزدیک قابل اعتبار ہے بھی کے نہیں
 
کہا جاتا ہے کہ جھوٹ اتنا بولو کہ سچ کا گمان ہو اور اگر سیاست پی کے پہ اس کا عملی مظاہرہ دیکھنا ہو تو "سچ بولو" کو ملاحظہ فرما لیں

نجدی کب سے اہل سنت والجماعت میں شامل ہین؟

اگر تاریخ کا مطالعہ کریں تو آشکار ہو گا کہ انگریزوں سے بڑے چاؤ سے اپنے لیے اہل حدیث کا لقب منتخب کیا، خیر ویلا اس بحث میں نہیں جانا چاہتا کیونکہ ایک بار پھر جناب پاکستان ۱۹۴۷
صاحب موضوع سے ہٹنے کا الزام لگادیں گے

ویسے ایک بات عرض کروں کہ میں نے قران سے آیات پیش کی اور آپ سے چند سوال کیے مگر آپ نے جواب دینے کی بجائے میرے شیعہ ہونے کا گمان کیا اور بہانہ بنایا کہ آپ

اہل سنت کے ہاں رائج کتب سے احادیث پیش کرنا چاہتے ہیں

موطا سے لےکر کنزالعمال تک جہاں سے چاہیں آپ پیش کریں مگر جو موضوع سخن ہمارا ہے وہ تو قرآن میں واضح موجود ہے مگر افسوس یہ ہے کہ آپ اس حقیقت سے انکار کر رہے ہیں

جو بات آپ نے مجھ سے دریافت کی ہے کہ عالم الغیب سے مراد کیا ہے تو عرض خدمت ہے کہ اس میں پہلا لفظ ہے "عالم" کا جو کہ فاعل ہے اور علم فعل ٹھرا، اگر قرآن سے ثابت ہو جائے کہ رسول اللہ کو وہ سب علوم دئیے گیے جو آپ نہ جانتے تھے

تو آپ تسلیم کریں گے؟
 
@vail
میری گزارش ہوگی کے ایسی گفتگو سے پرہیز کی جائے جو موضوع سے ہٹ کر ہو ...اگر آپ واقعی میں سنجیدگی کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں

اب آپ نے کچھ سوالات اٹھا ہی لئے ہیں تو مجھے وضاحت کرنی ضروری ہوگئی ہے...میں الحمدللہ بیک وقت اہلسنت بھی ہوں اور اہلحدیث بھی اور سلفی بھی اور انصار السنہ بھی اور محمدی بھی...میرے بھائی جس علاقے میں رہنے والے وہ افراد جن کی دعوت خالص قرآن اور حدیث پر منحصر ہے اس علاقے میں جا کے میں انہی میں سے ہوں...انشاءللہ اور قیامت والے دن بھی اللہ سے یہی دعا ہے کے انہی کے ساتھ اٹھاے جنہوں نے خالص قرآن اور حدیث پر عمل کیا اور قرآن اور حدیث کی دعوت دی، اور اپنی نسبت بھی اللہ اور اسکے رسول pbuhکے ساتھ جوڑی..نہ کے ان کے ساتھ کے جنہوں نے اپنے آپ کو حنفی، ملکی، شافعی، حمبلی، دیوبندی، بریلوی، نقشبندی، قادری، چشتی اور جعفری میں تقسیم کردیا

میں الحمدلللہ سعودی عرب کا باقاعدہ رہائشی ہوں اور پاکستان بھی میرا مسکن ہے...سعودی عرب میں علما حق اور قرآن اور حدیث پر چلنے والے اپنے آپ کو اہلسنت یا سلفی ہی کہلاتے ہیں اور اسی نسبت سے میں بھی اپنے آپ کو اہلسنت اور سلفی کہلانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا..میں بہت سے ممالک میں سفر کرتا رہتا ہوں اور الحمدللہ جہاں بھی قرآن اور سنت کی دعوت دینے والے جس نام سے بھی معروف ہوتے ہیں میں انکا حصّہ ہوتا اور انہی میں سے اپنے آپ کو شمار کرتا ہوں...میرا تعلق کسی خاص نام سے نہیں بلکے میرا تعلق خاص منہج سی ہے اور وہ منہج ہے قرآن اور سنت کا

شاید میری بات آپ کو فلحال سمجھ نہ اے کیوں کے اس بات کا تعلق فرقہ واریت سے نفرت اور قرآن اور حدیث سے محبت سے ہے...ت

جہاں تک اہل حدیث کا ذکر کیا آپ نے اور اس کا تعلق انگریزوں سے جوڑا تو میرے بھائی لوگوں کو تقلید کے پھندوں میں جکڑے رکھنے کے لئے اس طرح کے الزامات علماء سو کی مجبوری ہیں...الزامات اور بھی لگتے ہیں اور انشاءللہ ان الزامات سے کچھ فرق بھی نہیں پڑتا قرآن اور سنت کا منہج اللہ کے نبی pbuh کا منہج تھا اور انہی کی دعوت تھی اور جس طرح اللہ قرآن اور سنت کی حفاظت قیامت تک کریگا اسی طرح قرآن اور سنت کی دعوت حق کو خالص انداز میں لے کے چلنے والوں کی بھی حفاظت اللہ قیامت تک کریگا اور انکی مدد اور نصرت بھی

ہمارے امام اللہ کے نبی pbuh ہیں اور قرآن اور حدیث ہمارے لئے ہدایت کے سرچشمے ہیں اور ہمارا کام انہی دو چیزوں کا دفع کرنا ہے اور انہی کو پھیلانا ہے نہ میں فقہ حنفی کے دفع کا مکلف ہوں اور نہ ہی سلسلہ نقشبندی کے دفع کا اور نہ ہی اور دیگر فرقوں کے دفع کا..آپ کو میری بات قرآن اور حدیث سے کہیں ٹکراتی محسوس ہو آپ مجھے ضرور روکیں...ہاں میری بہت سی باتیں حنفی، بریلوی، دیوبندی، جعفری فرقوں اور مذاہب سے ضرور ٹکرائینگی ..تو براے مہربانی ذہن میں رکھیں میں انکا وکیل نہیں

آپ سے میں نے چھوٹا سا سوال کیا تھا...آپ کا تعلق کن سے ہے؟؟؟ مقصد آپ کو مجروح کرنا نہیں بلکے گفتگو کو احسن انداز میں آگے بڑھانا ہے..آپ یا تعلق بتادیں یا کہدیں میں نہیں بتاؤنگا..تاکے بات اسی حیثیت میں آگے بڑھے

مزید آپ نے عالم الغیب کی تعریف نہیں کی...صرف عالم کے معنی بتادے...قرآن میں اللہ اپنے آپ کو عالم الغیب کہتا ہے...آپ ذرا تشریح کردیں کے اس سے کیا مراد ہے؟؟؟

کیوں کے اللہ کے نبی pbuhکے عالم الغیب ہونے یا نہ ہونے پر بحث تبھی نتیجہ خیز ہوسکتی ہے جب ہم عالم الغیب کی تعریف پر متفق ہوں

Salik

Senator (1k+ posts)

میرے خیال میں میں نے آپ ہی کو جواب دیا تھا پھر پڑھ لیجئے

اصل میں گفتگو
[MENTION=4976]pakistani1947[/MENTION]

سے ہو رہی تھی جو شائد بھاگ چكے ہیں۔۔۔ كیونكہ بارہا مینشن كرنے كے با وجود ان كا كچھ اتا پتہ نہیں ہے۔۔۔

بحر حال آپ جب درمیان میں كود ہی پڑے ہیں ۔۔۔۔۔تو آپ سے بھی بات كر لیتے ہیں۔۔۔

كیا میں یہ سمجھوں كہ آپ كا جواب ہاں میں ہے۔۔۔

یعنی یہ ممكن ہےكہ كوئی شخص خواب میں مستقبل دیكھ سكتا ہے

براہ مہربانی اختصار كا خیال ركھتے ہوئے كاپی پیسٹ كرنے سے پرہیز كیجئے گا۔۔۔
 
such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
اصل میں گفتگو
@pakistani1947

سے ہو رہی تھی جو شائد بھاگ چكے ہیں۔۔۔ كیونكہ بارہا مینشن كرنے كے با وجود ان كا كچھ اتا پتہ نہیں ہے۔۔۔

بحر حال آپ جب درمیان میں كود ہی پڑے ہیں ۔۔۔۔۔تو آپ سے بھی بات كر لیتے ہیں۔۔۔

كیا میں یہ سمجھوں كہ آپ كا جواب ہاں میں ہے۔۔۔

یعنی یہ ممكن ہےكہ كوئی شخص خواب میں مستقبل دیكھ سكتا ہے

براہ مہربانی اختصار كا خیال ركھتے ہوئے كاپی پیسٹ كرنے سے پرہیز كیجئے گا۔۔۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

میرے خیال میں
pakistani1947
بھاگے نہیں بلکے وہ مصروف ہونگے انشاءللہ جو آپ بھی ہوسکتے ہیں اور میں بھی

میں آپ سے پہلے بھی کہچکا ہوں کے جب بھی اللہ چاہے کسی شخص کو خواب میں مستقبل سے متعلق کسی خبر سے مطلع کرسکتا ہے اور کرتا ہے جیسا کے صحیح احادیث اس بات پر شاہد ہیں

یہ مطلع ہونا اللہ کی مرضی پر منحصر ہے نہ کہ بندے کی اپنی مرضی پر اور یہ اطلاع کسی کو عالم الغیب نہیں بناتی ..غیب پر مطلع ہونا عالم الغیب ہونا نہیں ..عالم الغیب صرف اللہ کی ذات بابرکت ہے
Saheeh Muslim (no. 2263)

from Abu Hurayrah, that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:

When the time (of the Day of Resurrection) draws near, a believer's dream will hardly be false. And the truest vision will be of one who is himself the most truthful in speech, for the vision of a Muslim is the forty-fifth part of Prophecy, and dreams are of three types:

the good dream which is glad tidings from Allah;

the bad dream which causes distress, which is from the Shaytaan;

and the dream which represents what a person is thinking about.

So if any one of you sees a dream which he does not like he should get up and pray, and not tell people about his dream
 
Salik

Senator (1k+ posts)
پھر تو كم از كم آپ كے ساتھ تو میرا مسئلہ حل ہی ہو گیا۔۔۔۔

I do not think that [MENTION=4976]pakistani1947[/MENTION] is busy because he was there to multiply his confusion on other threads and on this very thread... but he conveniently decided to ignore my question...

What if Naimatullah Shah Wali :rahm:... saw all those things which he wrote couplets about... were his dream???

and there is a reason to believe that.. that is...می بینم۔۔۔ ....I see...

It is justified to imply that he was a Kazzab as Mr [MENTION=4976]pakistani1947[/MENTION]did repeatedly????

Since we can not verify it was a dream or not (as probably you guys do not believe in Kashf)...

I am quoting an example here...

Whereas if this forecast is done by your Naimat Ullah Shah Wali and if he does not posses the knowledge of Meteorology then he must prove that he is getting revelation from Allah other wise he is Kazab.
 
Last edited:

Veila Mast

Senator (1k+ posts)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

@vail
میری گزارش ہوگی کے ایسی گفتگو سے پرہیز کی جائے جو موضوع سے ہٹ کر ہو ...اگر آپ واقعی میں سنجیدگی کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں

اب آپ نے کچھ سوالات اٹھا ہی لئے ہیں تو مجھے وضاحت کرنی ضروری ہوگئی ہے...میں الحمدللہ بیک وقت اہلسنت بھی ہوں اور اہلحدیث بھی اور سلفی بھی اور انصار السنہ بھی اور محمدی بھی...میرے بھائی جس علاقے میں رہنے والے وہ افراد جن کی دعوت خالص قرآن اور حدیث پر منحصر ہے اس علاقے میں جا کے میں انہی میں سے ہوں...انشاءللہ اور قیامت والے دن بھی اللہ سے یہی دعا ہے کے انہی کے ساتھ اٹھاے جنہوں نے خالص قرآن اور حدیث پر عمل کیا اور قرآن اور حدیث کی دعوت دی، اور اپنی نسبت بھی اللہ اور اسکے رسول pbuhکے ساتھ جوڑی..نہ کے ان کے ساتھ کے جنہوں نے اپنے آپ کو حنفی، ملکی، شافعی، حمبلی، دیوبندی، بریلوی، نقشبندی، قادری، چشتی اور جعفری میں تقسیم کردیا

میں الحمدلللہ سعودی عرب کا باقاعدہ رہائشی ہوں اور پاکستان بھی میرا مسکن ہے...سعودی عرب میں علما حق اور قرآن اور حدیث پر چلنے والے اپنے آپ کو اہلسنت یا سلفی ہی کہلاتے ہیں اور اسی نسبت سے میں بھی اپنے آپ کو اہلسنت اور سلفی کہلانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا..میں بہت سے ممالک میں سفر کرتا رہتا ہوں اور الحمدللہ جہاں بھی قرآن اور سنت کی دعوت دینے والے جس نام سے بھی معروف ہوتے ہیں میں انکا حصّہ ہوتا اور انہی میں سے اپنے آپ کو شمار کرتا ہوں...میرا تعلق کسی خاص نام سے نہیں بلکے میرا تعلق خاص منہج سی ہے اور وہ منہج ہے قرآن اور سنت کا

شاید میری بات آپ کو فلحال سمجھ نہ اے کیوں کے اس بات کا تعلق فرقہ واریت سے نفرت اور قرآن اور حدیث سے محبت سے ہے...ت

جہاں تک اہل حدیث کا ذکر کیا آپ نے اور اس کا تعلق انگریزوں سے جوڑا تو میرے بھائی لوگوں کو تقلید کے پھندوں میں جکڑے رکھنے کے لئے اس طرح کے الزامات علماء سو کی مجبوری ہیں...الزامات اور بھی لگتے ہیں اور انشاءللہ ان الزامات سے کچھ فرق بھی نہیں پڑتا قرآن اور سنت کا منہج اللہ کے نبی pbuh کا منہج تھا اور انہی کی دعوت تھی اور جس طرح اللہ قرآن اور سنت کی حفاظت قیامت تک کریگا اسی طرح قرآن اور سنت کی دعوت حق کو خالص انداز میں لے کے چلنے والوں کی بھی حفاظت اللہ قیامت تک کریگا اور انکی مدد اور نصرت بھی

ہمارے امام اللہ کے نبی pbuh ہیں اور قرآن اور حدیث ہمارے لئے ہدایت کے سرچشمے ہیں اور ہمارا کام انہی دو چیزوں کا دفع کرنا ہے اور انہی کو پھیلانا ہے نہ میں فقہ حنفی کے دفع کا مکلف ہوں اور نہ ہی سلسلہ نقشبندی کے دفع کا اور نہ ہی اور دیگر فرقوں کے دفع کا..آپ کو میری بات قرآن اور حدیث سے کہیں ٹکراتی محسوس ہو آپ مجھے ضرور روکیں...ہاں میری بہت سی باتیں حنفی، بریلوی، دیوبندی، جعفری فرقوں اور مذاہب سے ضرور ٹکرائینگی ..تو براے مہربانی ذہن میں رکھیں میں انکا وکیل نہیں

آپ سے میں نے چھوٹا سا سوال کیا تھا...آپ کا تعلق کن سے ہے؟؟؟ مقصد آپ کو مجروح کرنا نہیں بلکے گفتگو کو احسن انداز میں آگے بڑھانا ہے..آپ یا تعلق بتادیں یا کہدیں میں نہیں بتاؤنگا..تاکے بات اسی حیثیت میں آگے بڑھے

مزید آپ نے عالم الغیب کی تعریف نہیں کی...صرف عالم کے معنی بتادے...قرآن میں اللہ اپنے آپ کو عالم الغیب کہتا ہے...آپ ذرا تشریح کردیں کے اس سے کیا مراد ہے؟؟؟

کیوں کے اللہ کے نبی pbuhکے عالم الغیب ہونے یا نہ ہونے پر بحث تبھی نتیجہ خیز ہوسکتی ہے جب ہم عالم الغیب کی تعریف پر متفق ہوں

اللہ کا لاکھ احسان ہے کہ آپ نے تسلیم کیا کہ نجدی امام احمد بن حنبل رحمتہ اللہ علیہ کی تقلید نہیں کرتے اس لیے آپ نے خود کو ان سب سے جدا کیا اور خود کو اہل حدیث کہا، اور حقیقت یہی ہے کہ اہل حدیث کا اہل سنت سے دور دور تک علاقہ نہیں، اب آپ کی ذرہ نوازی ہو گا کہ آپ یہ بھی لکھ دیں کہ ابنِ تیمیمہ، ابن قیم، جوزی، محمد بن عبد الوہاب کسی بھی امام کی تقلید نہیں کرتے تھے

پھر میں آپ کو ذاکر نائیک کی زبانی سناؤں گا کہ آپ کے محدث اعظم البانی کس کی پیروی کرتے تھے اور ڈاکٹر اسرار کی زبانی آپ کو سناؤں گا کہ ذاکر نائیک کس کی تقلید کرتے تھے!!!!!!!!!

ذرا ہمت کریں اور لکھ دیں کہ سعودے عرب مین کوئی حنبلی نہیں!!!!!
 
میرے بھائی آپ کی پوسٹ سے واضح ہوتا ہے کے آپ صحت مند گفتگو کے بجاے لڑائی بھڑائی پر یقین رکھتے ہیں...براۓ مہربانی معاملات کو ہمیشہ شخصیات کی روشنی میں سمجھنے کے بجاے قرآن اور حدیث سے سمجھنے کی کوشش کریں..ذاکر نائیک ہوں یا جناب اسرار صاحب یا شیخ البانی رحمه اللہ علیہ یہ سب انسان ہیں ..میں انکا مقلد نہیں اور انکی تقلید کو حرام سمجھتا ہوں.....میرے لئے اللہ کی کتاب اور اسکے رسولpbuhکی سنت کافی ہے

امام ابن تیمیہ، ابن قیم اور امام دعوہ محمد بن عبدالوہاب رحمہم اللہ کون ہیں اس بحث کا یہاں کوئی تعلق نہیں بنتا اور سعودی عرب میں کون حنبلی ہے اور کون نہیں یہ انشاءللہ مجھ سے زیادہ آپ نہیں جانتے ہونگے، آپ کو میں نے اپنا تعارف کروادیا ہے ...تاکہ آپ دلائل اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہووے دیں .... اب آپ اصل موضوع پر آجائیں تو ٹھیک ہے وگرنہ آپ کی مرضی

میں اپنے سوالات پھر دہرا رہا ہوں امید ہے جواب مل جائیگا انشاءللہ

آپ کا تعلق کن سے ہے اہل تشیع یا اہل سنت والجماعت سے؟؟؟ ..آپ یا تعلق بتادیں یا کہدیں میں نہیں بتاؤنگا..تاکے بات اسی حیثیت میں آگے بڑھے

مزید آپ نے عالم الغیب کی تعریف نہیں کی...صرف عالم کے معنی بتادے...قرآن میں اللہ اپنے آپ کو عالم الغیب کہتا ہے...آپ ذرا تشریح کردیں کے اس سے کیا مراد ہے؟؟؟

کیوں کے اللہ کے نبی pbuhکے عالم الغیب ہونے یا نہ ہونے پر بحث تبھی نتیجہ خیز ہوسکتی ہے جب ہم عالم الغیب کی تعریف پر متفق ہوں
 
Last edited:

such bolo

Chief Minister (5k+ posts)
پھر تو كم از كم آپ كے ساتھ تو میرا مسئلہ حل ہی ہو گیا۔۔۔۔

I do not think that @pakistani1947 is busy because he was there to multiply his confusion on other threads and on this very thread... but he conveniently decided to ignore my question...

What if Naimatullah Shah Wali :rahm:... saw all those things which he wrote couplets about... were his dream???

and there is a reason to believe that.. that is...می بینم۔۔۔ ....I see...

It is justified to imply that he was a Kazzab as Mr @pakistani1947 did repeatedly????

Since we can not verify it was a dream or not (as probably you guys do not believe in Kashf)...

I am quoting an example here...

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

آپ نے بہت تیزی میں مسئلہ حل کردیا جو کے مضحکہ خیز ہے

میرے بھائی آپ سب سے پہلے خواب سے متعلق مکمّل حدیث کو پڑھیں اور اسکے مطابق اپنا ایمان بنائے..اس حدیث کو اپنے مخصوص عقیدے کو ثابت کرنے کے لئے غیر ضروری طور پر استعمال نہ کریں

حدیث کچھ یوں ہے اور اس جیسی دیگر احادیث بھی اسی معنوں کی ہیں

Saheeh Muslim (no. 2263)

from Abu Hurayrah, that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:

When the time (of the Day of Resurrection) draws near, a believer's dream will hardly be false. And the truest vision will be of one who is himself the most truthful in speech, for the vision of a Muslim is the forty-fifth part of Prophecy, and dreams are of three types:

the good dream which is glad tidings from Allah;
اچھے خواب جو کے اللہ کے طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں

the bad dream which causes distress, which is from the Shaytaan;
برے خواب جو پریشان کرتے ہیں اور شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں

and the dream which represents what a person is thinking about.
اور خواب جو انسان کی (روزمرہ) سوچ کا عکاس ہوتے ہیں

So if any one of you sees a dream which he does not like he should get up and pray, and not tell people about his dream

اس حدیث میں واضح ہے کے کسی بھی خواب کو خاص طور پر جس میں کوئی خوشکن خبر ہو اللہ کی طرف سے بھی سمجھا جا سکتا ہے اور جو تیسری بات ہے اس کھاتے میں بھی ڈالا جاسکتا ہے...اور حقیقت اللہ ہی جانتا ہے...ہمیں چاہیے کے اچھے خواب کو دیکھ کر اللہ کی حمد و ثنا کریں اور امید رکھیں کے ایسا ہی ہوگا..مگر ممکن ہے کے وہ بات ہماری سوچ کا حصّہ ہوں اور ایسا واقعتا نا ہو...اسی طرح جب کوئی بری بات کسی بھی حوالے سے ہم دیکھیں تو وہ شیطان کی طرف سے ہوسکتی ہے اور ہماری سوچ کا حصّہ بھی ...اس لئے ہمیں برا خواب دیکھ کر شیطان سے پناہ مانگنا چاہیے

یعنی کسی بھی خواب کے بارے میں پورے اعتماد کے ساتھ کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا

اب نعمت اللہ کی پیشنگوئیوں کو آپ خواب کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ....مزید یہ کے یہ پیشنگوئیاں کیا صرف اچھی خبروں پر مشتمل ہیں؟؟؟ اور اگر اچھی پیشنگوئیاں ہی ہیں پھر بھی یہ کیسے ثابت ہو کے یہ انکی سوچ کا حصّہ ہیں یا اللہ کی طرف سے؟؟؟ کیا ان پیشنگوئیوں میں کوئی بری پیشنگوئی نہیں؟؟؟ اگر ہے تو پھر تو یہ خواب شیطان کی طرف سے ہوا اس کو خواب میں غیب سے مطلع ہونے سے کیسے تعبیر کیا جا سکتا ہے ؟؟؟

میرے بھائی میرے خیال میں آپ خواب کے معاملے کو زبردستی نعمت اللہ سے جوڑ رہے ہیں...حقیقت یہ ہے کہ آپ کو کتابوں میں ایسے ہزاروں کی تعداد میں واقعات ملینگے جن میں پیر اور فقیر اور صوفی حضرات اپنے آپ کو غیب دان ثابت کرتے ہیں...یہ سب کھلی گمراہی ہے اور لوگوں کے ایمان اور عقیدے خراب کرنے کا زریعہ
 
Last edited:

Raaz

(50k+ posts) بابائے فورم

الله کا شکر ہے ہے کہ خود الله کو خواب میں کچھ بتانے کی اجازت مل گئی

ورنہ وہ بھی پریشن تھا کے میں کیسے بتاووں اپنے بندوں کو

آخر سارے لوگ سلفی تو نہی کہ سوے رہیں ، خواب اور ہدایت کے انتظار میں

کچھ کرسچن بھی ہیں ، کچھ یہودی بھی ہیں ، سانسدان بھی ہیں

شکر ہے کہ سائندانوں کے علم کو مان لیا کہ موسم کا حال بتانے کے لے، آپ کو میٹر یا لوجسٹ ہونا پڑتا ہے
حالانکہ سارے سانسی علوم حضور کے بعد میں بنے اور الله نے ہی عطا کئے، جیسے کوے کے ذریے دفنانے کا طریقہ بتا دیا

حضور کی حدیث ہے کہ میں علم کا شہر ہوں، ظاہر ہے الله کا مقابلہ انسان نہی کر سکتا ، الله تعالہ اعلام الغیوب ہے ، بلکہ ہر علم پیدا کرنے والا ہے

کسی دوسرے کو اگر دیتا بھی ہے تو اس کی عنایت ہے ، اور کچھ حصّہ ہے دے گا نا

اس کے مثال ایسے ہے جیسے ہم کسی چیز کا پاس وورڈ کریٹ کرتے ہیں، تو ہم ہی اس کے جاننے والے ہوں گے

اپنی بیوی کو بتایں یا نا بتایں ، اگر اس کو فارمولا بتا دیں تو وہ کھ گی کہ مجھےاپنے خاوند کے سارے پاس وورڈ پتا ہیں
 
Salik

Senator (1k+ posts)
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

آپ نے بہت تیزی میں مسئلہ حل کردیا جو کے مضحکہ خیز ہے

میرے بھائی آپ سب سے پہلے خواب سے متعلق مکمّل حدیث کو پڑھیں اور اسکے مطابق اپنا ایمان بنائے..اس حدیث کو اپنے مخصوص عقیدے کو ثابت کرنے کے لئے غیر ضروری طور پر استعمال نہ کریں

حدیث کچھ یوں ہے اور اس جیسی دیگر احادیث بھی اسی معنوں کی ہیں

Saheeh Muslim (no. 2263)

from Abu Hurayrah, that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said:

“When the time (of the Day of Resurrection) draws near, a believer's dream will hardly be false. And the truest vision will be of one who is himself the most truthful in speech, for the vision of a Muslim is the forty-fifth part of Prophecy, and dreams are of three types:

the good dream which is glad tidings from Allah;
اچھے خواب جو کے اللہ کے طرف سے خوشخبری ہوتے ہیں

the bad dream which causes distress, which is from the Shaytaan;
برے خواب جو پریشان کرتے ہیں اور شیطان کی طرف سے ہوتے ہیں

and the dream which represents what a person is thinking about.
اور خواب جو انسان کی (روزمرہ) سوچ کا عکاس ہوتے ہیں

So if any one of you sees a dream which he does not like he should get up and pray, and not tell people about his dream…”

اس حدیث میں واضح ہے کے کسی بھی خواب کو خاص طور پر جس میں کوئی خوشکن خبر ہو اللہ کی طرف سے بھی سمجھا جا سکتا ہے اور جو تیسری بات ہے اس کھاتے میں بھی ڈالا جاسکتا ہے...اور حقیقت اللہ ہی جانتا ہے...ہمیں چاہیے کے اچھے خواب کو دیکھ کر اللہ کی حمد و ثنا کریں اور امید رکھیں کے ایسا ہی ہوگا..مگر ممکن ہے کے وہ بات ہماری سوچ کا حصّہ ہوں اور ایسا واقعتا نا ہو...اسی طرح جب کوئی بری بات کسی بھی حوالے سے ہم دیکھیں تو وہ شیطان کی طرف سے ہوسکتی ہے اور ہماری سوچ کا حصّہ بھی ...اس لئے ہمیں برا خواب دیکھ کر شیطان سے پناہ مانگنا چاہیے

یعنی کسی بھی خواب کے بارے میں پورے اعتماد کے ساتھ کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا

اب نعمت اللہ کی پیشنگوئیوں کو آپ خواب کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں ....مزید یہ کے یہ پیشنگوئیاں کیا صرف اچھی خبروں پر مشتمل ہیں؟؟؟ اور اگر اچھی پیشنگوئیاں ہی ہیں پھر بھی یہ کیسے ثابت ہو کے یہ انکی سوچ کا حصّہ ہیں یا اللہ کی طرف سے؟؟؟ کیا ان پیشنگوئیوں میں کوئی بری پیشنگوئی نہیں؟؟؟ اگر ہے تو پھر تو یہ خواب شیطان کی طرف سے ہوا اس کو خواب میں غیب سے مطلع ہونے سے کیسے تعبیر کیا جا سکتا ہے ؟؟؟

میرے بھائی میرے خیال میں آپ خواب کے معاملے کو زبردستی نعمت اللہ سے جوڑ رہے ہیں...حقیقت یہ ہے کہ آپ کو کتابوں میں ایسے ہزاروں کی تعداد میں واقعات ملینگے جن میں پیر اور فقیر اور صوفی حضرات اپنے آپ کو غیب دان ثابت کرتے ہیں...یہ سب کھلی گمراہی ہے اور لوگوں کے ایمان اور عقیدے خراب کرنے کا زریعہ
دینی معاملات آپ كے لئے مضاحكہ خیز ہو سكتے ہیں میرے لئے نہیں۔۔۔

آپ نے گفتگو كا رخ دوسری طرف موڑ دیا۔۔

I never claimed that Naimatullah Shah Wali :rahm: said that he had Ilm ul Ghaib...

My whole argument was about the possibility of knowing the future .... by any non-scientific and non-instrumental means ....

Kindly define a bad dream for me...

If I see in a dream... that I am dying tomorrow.. and I am a very sinful person... and I supposedly I do not want to leave this world... this is a bad dream for me... and if I die tomorrow... and the dream comes true... was it from Shaitan.... But... How does the shaitan know about the time of my death???

If it is a pious person like you guys are... he would love to die... so it is a good dream... and from Allah SWT???

How can the same dream to one is from Allah SWT and to other is from Shaitan???

By the way.... What do you think about the dream of the king in Surah Yousuf... He saw some mixed stuff.. Seven good years... Seven bad.. and then one good... Who was it from... If it was from Shaitan, Why did Prophet Yousuf AS bother to interpret it... If the dream of the Nanbai (who was told that he is going to be crucified) again from Shaitan... Why did Prophet Yousuf AS interpret it again...

Secondly... If it is a mixed dream... Some bad and some good... who do we attribute it to???? Allah SWT or Shaitan???

Now coming to Naimatullah again... Can you prove it was not a dream??? Though I suggest that it was as he says "He sees".. If you dont agree with Kashf... what are the other ways of seeing things?

If a person sees a dream.. and relates it... Would you call him a liar?? On the basis of that it doesnt penetrate your skull????

I dont care about rest of the thousands of stories... I want to be point specific... we can discuss them one by one.. and I dont just close my eyes and believe whatever I hear and see...
 
Last edited:

Salik

Senator (1k+ posts)
Dear such bolo,

Thanks for handling this issue beautifully. May Allah Give you reward for this (Aameen).

No he has not... as he has shifted the point of discussion to other things I was not talking about...

Let me complete your sentence......

and allowing me to run away... and multiply my confusion elsewhere...

The question to you still remains unanswered.. and is really specific...

Let me rephrase it for you...

Can a person see the future in dream?????

A simple Yes or No can answer the question you have constantly been running away from...
 
ahmadalikhan

MPA (400+ posts)

علامہ اقبال تو یہ کہہ ہیں کہ الله تعالیٰ لوح و قلم اعطا فرما دیتے ہیں اگر کوئی حضور pbuh سے وفا کرے . بحث کس بات پے الله جسے چاہے جو مرضی عطا فرما دے . اور جس کو لوح و قلم عطا ہو جائے مستقبل دیکھنا اس کے لئے کیا معنی رکھتا ہے ؟ اور ہماری کیا اوقات ہے کہ ہم نبی کریم pbuh کے مقام اور علم پر بات کریں.وہ ادب کا مقام ہے . ہم کہیں بے دھانی میں گستاخی کے مرتکب نہ ہو جایں اور اپنی آخرت خراب کر بیٹھیں.

Allama Iqbal , Jawab-e-Shikwa

109.GIF