ہچکچا گیا میں خود کو مسلمان کہتے کہتے

maksyed

Siasat.pk - Blogger
216805_188854631176791_180901875305400_546428_6275952_n.jpg


گونگی ہو گئی ہے آج کچھ زبان کہتے کہتے
ہچکچا گیا میں خود کو مسلمان کہتے کہتے

یہ بات نہیں کہ مجھ کو اُس پر یقین نہیں
بس ڈر گیا خود کو صاحب ایمان کہتے کہتے

توفیق نہ ہوئی مجھے ایک وقت کی نماز کی
اور چُپ ہوا موذّن اذان کہتے کہتے

کسی کافر نے جو پوچھا یہ کیا ہے مہینہ؟
شرم سے پانی ہوا میں رمضان کہتے کہتے

میرے شیلف میں گرد سے اٹی کتاب کا جو پوچھا
میں گڑھ گیا زمین میں قرآن کہتے کہتے

یہ سُن کر چپھ سادھ لی اقبال اُس نے
یوں لگا جیسے رُک گیا ہو مجھے حیوان کہتے کہتے۔