
سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ وزراء نے نواز شریف اور ن لیگ کو کالعدم تنظیم کے دھرنے میں خون خرابے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں تجزیہ دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ ن لیگ اور نواز شریف کو خون خرابے کی یقین دہانی کروانے والے وزراء نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اس خون خرابے کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گھر چلی جائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1455549159906365442
انہوں نے کہا وفاقی وزراء نے ن لیگ کو یقین دہانی کروائی کہ ایسے حالات پیدا ہوجائیں گے کہ حکومت کو گھر جانا پڑجائے گا،احتجاج میں اگر 100 سے زائد لوگ جاں بحق ہوجاتے تو آج معاملات کہاں کھڑے ہوتے؟
عارف حمید بھٹی نے کہا کہ کچھ وزراء نے اس معاملے میں انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا، اگر کالعدم تنظیم کو بھارت سے مدد مل رہی تھی تو ان سے معاہدہ کرنے کے بجائے انہیں پکڑنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا یہی وہ لوگ ہیں جو ماضی میں وزیراعظم عمران خان کو مس گائیڈ کرتے تھے کہ اس ملک میں خون خرابہ ہونا چاہیے اور کم از کم ایک سو افراد کی لاشیں گرنی چاہیئں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10bhatti.jpg