پتنگیں اورڈور کےپی سےآرہی ہیں،عظمیٰ بخاری کےبیان پرسوشل میڈیاصارفین برہم

16azzmmmampatanng.png

آن لائن کاروبار ہو رہا ہے، مسئلے پر قابو پانے کے بجائے لسانیت پھیلانا زیادہ ضروری ہے: سوشل میڈیا صارف

نوجوان آصف اشفاق کے دھاتی تار کی زد میں آکر جاں بحق ہونے کے بعد سے ملک بھر میں پتنگ بازی کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب و رہنما مسلم لیگ ن نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ پتنگیں اور ڈوریں خیبرپختونخوا سے پنجاب میں آرہی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے عظمیٰ بخاری کے اس بیان پر شدید ردعمل آیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ صوبائیت کا زہر پھیلانے والوں کو وزیر لگا دیا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب کی حد تک پتنگیں اور ڈوریں بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں لیکن ہمیں اب اطلاعات مل رہی ہیں کہ خیبرپختونخوا سے یہ دھاتی ڈور پنجاب میں آرہی ہے۔ پنجاب حکومت نے اس حوالے سے مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ بہت بڑا کریک ڈائون کیا ہے، پتنگیں ڈوریں بیچنے، اڑانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

https://twitter.com/x/status/1772593686422917281
احمد وڑائچ نے عظمی بخاری کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہ: ٹک ٹاک پنڈی کے پتنگ فروشوں سے بھری پڑی ہے، آن لائن کاروبار ہو رہا ہے، پاکستان پوسٹ سے بھی پتنگیں آ جا رہی ہیں۔ پانڈا ڈور کا گڑھ فیصل آباد ہے لیکن اس سب پر قابو پانے کے بجائے لسانیت پھیلانا زیادہ ضروری ہے۔

https://twitter.com/x/status/1772605377961480418
سعادت یونس نے لکھا: کوئی انتہائی تعصب، بدتمیزی اور صوبائیت کا زہر پھیلانے والوں کو وزیر بنا دیا گیا ہے، ہر روز پختونخوں کے خلاف زہر اگلنا ہے۔ملک کے طاقتور ٹھیک دشمنی لے رہے ہیں ایسے لوگوں کو بیٹھا کر!

https://twitter.com/x/status/1772624405283078378
ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا:پتنگ میں استعمال ہونے والا کاغذ بھی کے پی کے درختوں سے آ رہا ہے!

https://twitter.com/x/status/1772631102013812910
ایک اور صارف نے لکھا:اور پتنگ اڑانے کیلئے ہوا بھی کے پی کے کی طرف سے چلتی ہے!

https://twitter.com/x/status/1772615598922490325
ایک اور صارف نے لکھا: آپ ٹک ٹاک کھولیں تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ پنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد وغیرہ کی بسنت کی ویڈیوز موجود ہیں، ان کو پکڑیں آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ مال کہاں سے آ رہا ہے!

https://twitter.com/x/status/1772631892182860119
 
Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

تیری ماؤ دی پتنگ ماری پہلے کیا بھنگ پی رکھی تھی جو تمہیں پتہ نہیں چلا