ویل ڈن عمران خان
کے۔پی۔کے میں پی ٹی آئی حکومت کے قائم کردہ آزاد احتساب کمیشن نے پی ٹی آئی کے سٹنگ وزیرضیاء اللہ آفریدی کو کرپشن چارجز پر گرفتار کرلیا، پاکستانی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اتنی بڑی خبرہے کہ اس پر ہر چینل کو خصوصی پروگرام کرنے چاہئیں،۔یہ پہلی بات ہے جو عمران خان اور تحریک انصاف کو دیگر دو لوٹ مار پارٹیز ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے ممتاز کرتی ہے۔
اگرچہ پاکستان کا عدالتی نظام انتہائی بکواس اور بے ہودہ ہے، اس سے کوئی امید نہیں کہ کسی کوسزا دے سکے، لیکن ایک آزاد نیب تبدیلی کی نوید ہے،۔ دوسری طرف ہمارے موجودہ وزیراعظم نواز لعنتی شریف کا حال دیکھ لو، گیلانی چور فون اٹھاتا ہے کہ تمہاری لونڈی نیب میرے پیچھےپڑی ہے، اس کو پٹا ڈالو، میاں صاحب نے لونڈی کو پٹا ڈال دیا اور گیلانی چور کا کیس کراچی شفٹ ہوگیا، اللہ اللہ خیر سلا، ایک چور دوسرے کو نہیں بچائے گا تو کون بچائے گا،۔
کوئی ان ن لیگی اور پیپلز پارٹی کے چوروں سے پوچھے کہ تم جہاں دیکھو صفِ ماتم بچھا کر روپیٹ رہے ہوتے ہو کہ ہمیں آمریت کچھ نہیں کرنے دیتی، سیاستدانوں کو ہر دور میں نشانہ بنایا جاتا ہے، ذرا یہ تو بتاؤ کہ پاکستان میں کبھی کسی سیاستدان کا بھی احتساب ہوا ہے؟، ایک بھٹو لٹک گیا تو کیا پوری سیاسی امت کو چوریوں کا لائسنس مل گیا، جس کو دیکھو اپنی قربانیاں اٹھائے کرپشن کا حق مانگ رہا ہوتا ہے، سبھی لعنتی، چور اچکے اس ملک کو نوچنےپر لگے ہیں، ذرا مجھے ن لیگی حضرات یہ تو بتائیں،آپ فوجی حکمرانوں کو بڑا کوستے ہیں، یہ جمہوری شکلیں ایک آزاد نیب کیوں نہیں بنا دیتیں، اگر یہ لوٹ مار نہیں کررہے تو نیب کو آزاد کیوں نہیں کردیتے، نواز شریف نے نیب کو اپنے ناڑے کے ساتھ کیوں باندھا ہوا ہے، قوم کے سامنے ٹی وی پر اپنا تھوبڑا لے کر آئے اور پچھلی چوریوں چکاریوں کا سارا پیسہ خزانے میں واپس ڈال کر قوم سے معافی مانگ لے، پاکستانی بڑی فراخ دل قوم ہے، فوراً معاف کردے گی، آزاد نیب بنا کر سارے نئے پرانے چوروں کو پکڑ کر ان سے ملکی دولت واپس لائے
+++++++++++++++++++++++===
کیا یہ تھریڈ خبر ہے یا تبصرہ؟؟
کیا یہ تحریر اس اخلاقی میعار پر پوری اترتی ہے جس کا اس فورم پر پرچار کیا جاتا ہے؟؟ اور دوسرے ممبرز کے تھریڈ ڈلیٹ کر دیئے جاتے ہیں یا انھیں بین کر دیا جاتا ہے۔ یہ تھریڈ اب تک ڈلیٹ کیوں نہیں ہوا ؟؟؟
اس خبر کی سورس کہاں ہے؟؟