وفاقی کابینہ،فوجی افسران کاایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کیلئےدینےکااعلان

flood-pakarmy-help-ispr.jpg


پاک فوج کے کور کمانڈرز اور وفاقی کابینہ نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ایک ماہ کی تنخواہیں دینے کا اعلان کردیا۔

آئی ایس پی آر(پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ) کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈر کانفرنس میں ملک بھر میں سیلاب کی صورت حال اور افواج کی جانب سے ریلیف ورک کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں شریک تمام جنرل آفیسرز نے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جاری آپریشن کے لیے دینے کا اعلان کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو ملک میں سیلابی صورتحال، آرمی فارمیشنز کی جانب سے جاری امدادی کارروائیوں اور بیرونی و داخلی سلامتی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فارمیشنز کو آپریشنل تیاریاں برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے پختونخوا اور بلوچستان میں انسداد دہشت گردی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

کانفرنس کے شرکا نے ملک میں سیلابی صورتحال اور فوج کی طرف سے جاری ریسکیواینڈ ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور غیرمعمولی بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے قیمتی جانوں کے ضیاع اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں کو سراہا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے اعلان کرتے ہوئے ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کے لئے عطیہ کر دی۔ کابینہ کے تمام ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع ہوگی ، ارکان نے وزیراعظم شہباز شریف کی متاثرین سیلاب کی مدد کی اپیل پر تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ایک مہینے کی تنخواہ کی چیریٹی کا احسان کر کے باہر سے آنے والے پچاس کروڑ ڈالر کی ہو گی بندر بانٹ اور پھر منی لانڈرنگ کر کے لوٹ کا مال ملک سے باہر
غریب آدمی دیکھتا ہی رہ جائے گا
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Poora defense budget detay toh bat banti q k defense budget toh ab ek fazool kharchi si lagti hai yeh jannay k baad k hum sirf ek cipher ya phone call par surrender kar letay hai.
 

no_handle_

MPA (400+ posts)
اس دریا دلی پر تمام کور کمانڈرز کو ڈی ایچ اے میں ایک ایک کمرشل پلاٹ دیا جائے۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
بے غیرتوں یہ ڈرامے بند کرو ۔۔ یہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں ۔۔ لوگ تم لوگوں کے کارنامے دیکھ چکی ہے اور ان ڈراموں میں آنے والی نہیں۔

تم لوگ اگر عمران کی حکومت اور باقی سیاست میں دخل اندازی نہ کرتے تو اچھے حکمران آتے ، وہ ڈیم بناتے اور ایسے سیلاب آتے ہی نا۔

بیشرموں تم لوگوں کی وجہ سے شہباز زرداری اور نواز شریف جیسے چور اچکے اس قوم پہ مسلط ہیں۔ اور وہ ملک کو ترقی نہیں دینا چاہتے ۔۔
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
konsa ehsaan ker rahey ho Awaam ke pessay awaam ko de rahey ho .... Becharey sipahion per bojh mut dalo sirf Captain se le ker 4 star generals ki tankha kaato