Raaz
(50k+ posts) بابائے فورم
راز صاحب میری پی ایچ ڈی کو چھوڑیں- جو باتیں آپ سے پی ایم میں شئر کی تھیں تو اس اعتماد میں کہ آپ کم سے کم آپ ذاتی باتوں کو راز میں رکھیں گے-
آپ کی بات بالکل ٹھیک ہے کہ مسلمان قوم نے قائد اعظم کی بات مانی مودودی صاحب کی نہیں- ویسے بھی مودودی صاحب کا سواے ایک مذہبی ادیب کے ٤٧ تک کوئی خاص مقام نہ تھا- جب پاکستان بن گیا تو مودودی صاحب نے یہ خود اپنی تحریر میں تسلیم کیا کہ مسلمان قوم نے ہمارا موقف تسلیم نہیں کیا- باقی اگر پاکستان بننے کے بعد مودودی صاحب نے قائد کو خراج تحسین پیش کیا تو اس میں برائی کیا ہے؟؟؟ ڈاکٹر اسرار نے تو جماعت کہیں ١٩٥٧-٥٨ میں چھوڑی اور وہ بھی جماعت میں شوریٰ کے مسلے پر- انھیں کیوں اس کا علم نہیں ہو سکا کہ مودودی صاحب اقبال اور قائد سے بغض رکھتے ہیں- آپ نے جو ویڈیو شئر کی ہے اسرار صاحب کی اس سے واضح نہیں کہ یہ اسرار صاحب کی اپنی راے ہے یا وہ کسی کتاب کا حوالہ دے رہے ہیں- اگر آپ کو یہ پوری ویڈیو ملے تو مجھ سے شیئر کیجئے گا- میں ایسی ویڈیوز کی تلاش میں رہتا ہوں
بھائی صاحب ، معزرت کے ساتھ ، اگر آپ ایسی چیزوں کی تلاش میں رہتے ہیں تو یہ خفیہ نہی ہیں ، آپ ذرا تکلیف فرما کر ڈھونڈ لیں
اسی یو ٹیوب پر ہیں ، اور ڈاکٹر اسرار کی کتاب میں لکھی ہیں ، ڈاکٹر صاحب صرف اپنی کتاب کو پڑھ رہے ہیں ، یہ وڈیو ایڈٹ نہی کی ہوئی ہے
مودودی صاحب کو جناح کو خراج پیش کرنے کی بجاۓ اپنی غلطی کا اطراف کرنا چاہئے تھا کہ وہ غلط تھے ، اور انہوں نے جناح اور مسلم لیگ کو غلط طور پر برا سمجھا
مسلم لیگ نبیوں کی جماعت نہی تھی ، اس کا مقصد صرف پاکستان بنانا تھا ، اس کی مخالف کوئی بھی صحیح العقل نہی کر سکتا ، سواۓ خود سر ملاؤں کے
جو صرف خود کو مسلمان سمجھتے ہیں ، جیسے آج کل کے بھی ہیں
اقبال کے اشعار اپنی تحریر میں نا لکھنا ، کیا ظاہر کرتا ہے ؟؟
ایک ملا کے لئے اقبال صرف شاعر تھا ، جو حرام ہے ، ان مولویوں کا تو مذھب ہی دوسرا ہوتا ہے
مودودی ایک روایتی مولوی سے بڑھ کر نہی تھا ، اس کو زیادہ بڑھانے کا کوئی فایدہ نہی