
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے مہنگائی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام باہر نکلیں کب تک خاموشی سے سب کچھ سہتے رہیں گے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے والد کا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آج پی ڈی ایم بھی موجود ہے، شہباز شریف مریم نواز بھی ان کے شانہ بشانہ نکلیں گے ،عوام تہیہ کریں اور باہر نکل کر اپنے مستقبل کو بچالیں۔
مریم نواز شریف نے ویڈیو بیان شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تاریخی مہنگائی کے وقت میں ایک آواز، میاں نواز شریف صاحب میں تیار ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1456671226622005259
میاں نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپٹ ترین شخص اس وقت وزیراعظم پاکستان ہےجسےاپنے دائیں اور بائیں کرپٹ اور بدنام زمانہ لوگ نظر نہیں آتے وہ دوسروں پر انگلی اٹھاتا ہے اور انہیں کرپٹ کہتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ ترین وزیراعظم دوسروں کے ٹکڑوں پر پلتا ہے، دوسروں سے پیسے مانگتا ہے اور اپنے گھر کے اخراجات چلاتا ہے اور الزام دوسروں پر عائد کرتا ہے، اس کرپٹ وزیراعظم کا یوم حساب آچکا ہے اور ہم حساب لے کررہیں گے، انشااللہ۔
https://twitter.com/x/status/1456666046337781765
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13nawaz.jpg